نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    آہ نیم شبی ؎۱

    سبحان اللہ ، سبحان اللہ! کیا خوب اشعار ہیں ! بہت اچھی غزل ہے! عرفانِ حق اور عرفانِ ذات کے مضامین کیا اچھے طریقے سے باندھے ہیں ۔ بہت خوب! جب جب وہ سرِطور ِتمنا نظر آیا میں کیسے کہوں وہ مجھے کیا کیا نظر آیا واہ واہ! بہت خوب ! کیا خوبصورت مطلع ہے ، سرورؔ صاحب! اوروں پہ بڑھے سنگِ ملامت جو...
  2. ظہیراحمدظہیر

    گرمی میں کھائے جانے والے کھانے ،فروٹ، سبزیوں اور دیگر اشیاء کے نام

    ہماری طرف اب آنا شروع ہوئے ہیں ۔ پچھلی گرمیوں میں یہاں ٹلسا میں ایک اور قسم کا آم کھانے کا اتفاق ہوا جو انتہائی خوشبو دار اور ذائقے دار تھا ۔ یعنی دو چار آم کاٹ لیں تو ان کی مہک پورے گھر میں پھیل جائے ۔ نام یاد نہیں ۔اس بار آئے تو نام بتاتا ہوں آپ کو بھی۔
  3. ظہیراحمدظہیر

    تصور شعر

    اکمل ، مجھے تہِ ٹیگ کرنے کا شکریہ! یہ تحریر دو دفعہ پڑھی ۔ پہلی دفعہ پڑھنے کے بعد میرا تاثر یہ تھا کہ فاضل مصنف نے کچھ کہنے کی کوشش کی ہے جو میری سمجھ میں نہیں آیا ۔ دوسری دفعہ بغور پڑھنے کے بعد میری رائے یہ ہے کہ یہ تحریر مصنف نے شاید دو پلیٹ بریانی اور ایک بڑا ساگلاس لسی کا نوش فرمانے کے...
  4. ظہیراحمدظہیر

    تعارف اپنی ذات میں انجمن: سرور عالم راز

    آپ کچھ لوگوں کی بالکل بھی فکر نہ کریں ۔ کچھ لوگ تو کچھ نہ کچھ کہتے رہتے ہیں ۔ بس آتے وقت آپ اپنی طرف سے کوئی کسر نہ چھوڑیں ۔ جب بھی آئیں پورا اہتمام کرکےآئیں ۔ اگر ایک بڑا سا ڈبہ ایکسٹرا بیگج میں لانا پڑجائے تو کوئی بات نہیں ۔ آخر میزبان نوازی بھی کوئی چیز ہوتی ہے۔ :D راحل ، بھائی نے...
  5. ظہیراحمدظہیر

    گوشوارہ

    بہت شکریہِ ، نوازش! اگر اس نظم کو پڑھ کرقلم کو تحریک ہوئی تو گویا اسے نظم کی کامیابی سمجھا جائے ۔ بہت شکریہ ، صابرہ! اللہ کریم شاد رکھے ۔ واہ! بہت خوب! کیا بات ہے ! فی البدیہہ کہا ہے تو خوب کہا ہے!سچے احساسات اور جذبات جھلک رہے ہیں ان اشعار میں ۔ مجھے یقین ہے کہ جب آپ اس کی نوک پلک...
  6. ظہیراحمدظہیر

    گوشوارہ

    آداب ، بہت نوازش! ممنونِ کرم ہوں ، عرفان بھائی ! اللہ آپ کو سلامت رکھے! آج کل محفل میں آپ کی آمد کم کم نظر آتی ہے ۔ لگتا ہے مصروفیات بڑھ گئی ہیں ۔ اچھی خبر یہ ہے کہ محترم سرور عالم راز صاحب محفل میں تشریف لائے ہیں ۔ امید ہے کہ اب رونقِ محفل بڑھ جائے گی۔
  7. ظہیراحمدظہیر

    گوشوارہ

    بہت نوازش! پذیرائی اور مبالغہ آرائی کے لیے بہت شکریہ ، خورشید !
  8. ظہیراحمدظہیر

    گوشوارہ

    بہت شکریہ ، نوازش! بہت ممنون ہوں ۔ علی بھائی ، اعزاز کی بات یقیناً میرے ہی لیے ہے۔ ابنِ انشا کو اوائلِ عمر میں بہت پڑھا تھا سو کسی نظم میں ان کا رنگ جھلک جانا کچھ عجب نہیں ۔
  9. ظہیراحمدظہیر

    تعارف اپنی ذات میں انجمن: سرور عالم راز

    بھائی ، پسند تو ان دو میٹھوں کے علاوہ بھی کئی اورچیزیں ہیں لیکن ایک ملاقاتی ملاقات کو آتے وقت آخر کتنی چیزیں لاسکتا ہے ۔:D پسند کا لفظ دو دفعہ ٹائپو ہے ۔ حذف ہونے سے رہ گیا۔
  10. ظہیراحمدظہیر

    واہ! جس کو بوجھا نہیں کسی نے بھی زندگی ایسی اک پہیلی ہے! [ISPOILER]

    واہ! جس کو بوجھا نہیں کسی نے بھی زندگی ایسی اک پہیلی ہے!
  11. ظہیراحمدظہیر

    گوشوارہ

    ماشاء اللہ! تبارک اللہ ! اللہ کریم اسے ہمیشہ اچھا ہی رکھے ، عبداللہ۔ کہاں غائب ہوجاتے ہیں آپ بیچ بیچ میں ۔ آتے جاتے رہا کیجیے۔
  12. ظہیراحمدظہیر

    جو سچ کہوں بہ غمِ انتظار گزری ہے

    ریحان بھائی ، کسی علاقے کے عوام اپنے فٹبال کلب کا جو چاہے نام رکھ سکتے ہیں اور اسے جیسے چاہے بول سکتے ہیں لیکن شاعری کے لیے دلیل تو معیاری اردو اور مسلمہ لسانی اصولوں سے لی جائے گی ۔ اردو میں فکِ اضافت کے ساتھ بس آٹھ دس گنے چنے الفاظ ہی مستعمل ہیں ورنہ تو تمام فارسی اضافی تراکیب اضافت کے ساتھ...
  13. ظہیراحمدظہیر

    تعارف اپنی ذات میں انجمن: سرور عالم راز

    ہائیں ، ایک تو آپ باز نہیں آتیں ۔ :) کتنی مرتبہ کہہ چکا ہوں کہ بھئی میں استاد نہیں ہوں ۔ استاد تو محترم الف عین اور سرور راز صاحبان ہوتے ہیں ۔ مجھے آپ سینئر یا تجربہ کار کہہ لیجئے ۔ اور دوسری بات یہ کہ آپ نے وہ مثل سنی ہی ہوگی کہ آب آمد تیمم برخاست ۔ سو خبردار جو آئندہ مجھے استاذی...
  14. ظہیراحمدظہیر

    تعارف اپنی ذات میں انجمن: سرور عالم راز

    مکرمی سرور صاحب ، آپ اپنے رشحاتِ قلم سے جو چاہے عطا کیجیے یہاں قدر دانوں کی کمی نہیں ۔ چاہیں تو غزل یا نظم سے بھی نواز سکتے ہیں ۔ تذکرۂ رفتگان میں تو ہمیشہ ہی کچھ نہ کچھ سیکھنے کا سامان ہوتا ہے سو اس کا تو انتطار رہے گا ۔ آپ کا محفل میں ہونا ہی بسا غنیمت ہے ۔ محفل کی سیاحی...
  15. ظہیراحمدظہیر

    جو سچ کہوں بہ غمِ انتظار گزری ہے

    برادرم ریحان ، معذرت کے ساتھ عرض ہے کہ یہ غزل آپ کے عمومی معیار کو نہیں پہنچ سکی۔ اکثر اشعار میں مسائل ہیں ۔ ابلاغ نہیں ہورہا۔ میری ناقص رائے میں کئی اشعار میں ابہام کا عنصر غالب ہے۔ یہ خاکِ راہ نہ تھی جو کہ یار گزری ہے ہوا کی موج پہ آتش چنار گزری ہے مطلع اول سے ظاہر ہورہا ہے کہ موسمِ...
  16. ظہیراحمدظہیر

    تعارف اپنی ذات میں انجمن: سرور عالم راز

    محترمی سرؔور راز صاحب کے اس پرمغز اور فکر انگیز مراسلےکو پڑھ کر غالب کا یہ شعر بے ساختہ زبان پر آیا کہ: دیکھنا تقریر کی لذت کہ جو اس نے کہا میں نے یہ جانا کہ گویا یہ بھی میرے دل میں ہے اس مختصرسی تحریر میں سرورؔ صاحب نے اردو زبان کی موجودہ صورتحال ، اس کےبنیادی اسباب اور ممکنہ اصلاحی...
  17. ظہیراحمدظہیر

    بزمِ سخن کے آداب

    جزا کی بات نہیں بلکہ جزاک اللہ کی بات ہورہی ہے ۔ جزا کا لفظ تو اردو میں مثبت معنی میں مستعمل ہوگیا ہے لیکن جیسا کہ پہلے بھی عرض کیا عربی میں اس کے دونوں معانی ہوتے ہیں۔ چونکہ جزاک اللہ عربی فقرہ ہے اس لیے جزاک اللہ خیر کہے بغیر مطلب ادا نہیں ہوتا۔ جس طرح السلام علیکم ، ان شاء اللہ ، ماشاءاللہ ،...
  18. ظہیراحمدظہیر

    اسے کہتے ہیں صدائے ما تقدم !:)

    اسے کہتے ہیں صدائے ما تقدم !:)
  19. ظہیراحمدظہیر

    ہاں نیرنگ خیال بھائی ! ویسے آپ آجکل کہاں غائب ہیں۔ کئی دنوں سے سوچ رہا تھا کہ جن بھوت( اور...

    ہاں نیرنگ خیال بھائی ! ویسے آپ آجکل کہاں غائب ہیں۔ کئی دنوں سے سوچ رہا تھا کہ جن بھوت( اور دیگر دہشت گردوں) والے دھاگے میں جا کر آپ کو آواز دی جائے ۔ :D
  20. ظہیراحمدظہیر

    نہیں نین بھائی ، شاعر کہتا ہے کہ سرور عالم راز سرورؔمحفل میں تشریف لاچکے ہیں ۔ :)

    نہیں نین بھائی ، شاعر کہتا ہے کہ سرور عالم راز سرورؔمحفل میں تشریف لاچکے ہیں ۔ :)
Top