شکریہ اردو محفل! میری دعا ہے کہ اردو محفل اس بام عروج کو پہنچے جس کی وہ مستحق ہے۔ اس محفل کا حصہ ہونا اپنی زندگی کے خوبصورت واقعات میں سے ایک ہے! اللہ اس محفل کو قائم و دائم رکھے۔۔ آمین
پیاری سیما آپا، بہت شکریہ!! آپ جس طرح سب کے دکھ سکھ میں شریک ہوتی ہوں وہ قابل ستائش ہے۔ ہر ایک کی خبر گیری کرنا،ان کی چھوٹی چھوٹی خوشیوں کو دل سے منانا آپ کا ہی خاصہ ہے۔ ایک بار پھر آپ کی ذرہ نوازی کا تہہ دل سے شکریہ :love:💕💕💕💕
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
اردو محفل کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ۔۔انتہائی دکھ ہوا۔۔ اللہ غریق رحمت کرے۔ آگے کی منزلیں آسان کرے۔ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین
خواب کی سی باتیں لگتی ہیں پرانی باتیں!
امین پچھلے دنوں کراچی سے آتے ہوئے دو کلو گاجر کا حلوا تو لے ہی آئے۔ بہت مزے مزے سے کھایا۔ الحمدللہ ۔ وہاں اتنی قدر نہیں تھی۔ مگر اب سب یاد آتا ہے!!
مونگ پھلیاں ہوں اور بہت سی ہوں!!
کراچی کے کئی علاقوں کی مونگ پھلیاں یاد آ گئیں۔ زیادہ تر واٹر پمپ اور شاداب مسجد کے سامنےسے منگوائی جاتی تھیں ۔۔ آپ کی اس مزیدار اور خوبصورت تحریر نے کیا کیا یاد دلا دیا!