نتائج تلاش

  1. محمد شکیل عطاری

    رضا مصطفیٰ جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام مع فرہنگ

    ما شاء اللہ! بہت خوب۔ اعلیٰ حضرت کو اعلا پہلی دفعہ پڑھنے کو ملا ہے۔ براہ کرم اس کی وضاحت فرما دیجئے۔
  2. محمد شکیل عطاری

    انوکھا/انوکھی لغت

    جس کی قمیص گرنے سے دھڑام کی اآواز اآئے؟ اور جو خواب عینک لگا کر دیکھے؟ موٹرسائیکل؟
  3. محمد شکیل عطاری

    بڑھتی آبادی کا خطرہ… تصویر کا دوسرا رخ

    زندگی اللہ تعالیٰ ہی دیتا ہے۔ اور موت بھی۔ اور ان کی روزی کا ذمہ بھی اللہ تعالیٰ نے لیا ہے۔ لا تقتلوا اولادکم خشیۃ املاک۔ نحن نرزقہم و ایاکم۔ نحن نرزقکم و ایاھم۔ اپنی اولاد کو مفلسی کے خوف سے نہ مارو۔ ہم ہی ان کو بھی اور تمہیں رزق دیتے ہیں۔ ہم ہی تمہیں اور ان کو رزق دیتے ہیں۔ وما من دابۃ فی...
  4. محمد شکیل عطاری

    بڑھتی آبادی کا خطرہ… تصویر کا دوسرا رخ

    اس میں ہمارا ہی قصور ہےکہ ہم اسلام کے ایثار، قربانی،ہمدردی اور ایمانداری جیسے عظیم جذبوں سے عاری ہو چکے ہیں۔ جس کی سزا یہ دی جا رہی ہے۔
  5. محمد شکیل عطاری

    بڑھتی آبادی کا خطرہ… تصویر کا دوسرا رخ

    آبادی کے مسائل کا حل: آبادی کے مسائل میں الجھاؤ غلط سیاست کی پیداوار ہے۔ سیاست میں حاکمانہ رعب دعب کے لئے دوسروں کو دبانے، کسنے اور کچلنے کے رجحانات پیدا ہوتے ہیں۔ وسائل پر حاکمانہ تسلط اور دوسروں کی محرومی سے اپنی کبریائی اور بڑائی کو ناپنا کلچر کے بُرے دنوں کی نشانیاں ہیں۔ آج کے دور میں بچوں...
  6. محمد شکیل عطاری

    بڑھتی آبادی کا خطرہ… تصویر کا دوسرا رخ

    ٹیکنالوجی کی ترقی: ٹیکنالوجی کی شرحِ نمو آبادی کی شرحِ نمو سے آگے نکل رہی ہے۔ ٹیکنالوجی وسائل کی شرحِ نمو میں تیزی لا رہی ہے۔ ٹیکنالوجی اور وسائل کی شرحِ نمو اگر آبادی کو پیچھے چھوڑ دے تو یہ خود سائنسی ارتقا کے زوال کی علامت ہو گی۔ ٹیکنالوجی کے ارتقا نے کتنے جانوروں کے بوجھ سے وسائلِ حیات کو...
  7. محمد شکیل عطاری

    بڑھتی آبادی کا خطرہ… تصویر کا دوسرا رخ

    آبادی اور سماجی انقلاب: دنیا کی آبادی میں اضافہ نہ ہوتا تو دنیا میں کوئی سماجی انقلاب نہ آتا۔ دنیا میں آزادی کی طرف سفر ممکن نہ ہوتا۔ خوب سے خوب تر کے مزے نہ ہوتے۔ جدید زمانہ ٹیکنالوجی کے انقلاب کا زمانہ ہے۔ ٹیکنالوجی نے جو سفر پہلے زمانے میں صدیوں میں طے کئے اب وہ دہائیوں میں طے ہو رہے ہیں۔
  8. محمد شکیل عطاری

    بڑھتی آبادی کا خطرہ… تصویر کا دوسرا رخ

    آبادی کا سائنسی مصرف: آبادی کو سائنسی مصرف میں لایا جائے تو یہ قدرت کا سب سے عظیم عطیہ ہے۔ اگر اسے بیکار سمجھ کر اس سے جان چھڑائی جائے تو یہ دنیا کا اذیت ناک عذاب ہے۔ آبادی کم کرنا کسی مسئلے کا حل نہیں۔ چین کی آبادی جب چالیس کروڑ تھی تو یہ ساری دنیا کا محتاج تھا جبکہ آج اس کی آبادی ایک سو بیس...
  9. محمد شکیل عطاری

    بڑھتی آبادی کا خطرہ… تصویر کا دوسرا رخ

    دنیا کا قیمتی سرمایہ: دنیا کا سب سے قیمتی سرمایہ انسان ہے۔ اس کے دو ہاتھ اور ایک دماغ کائنات کی سب سے بڑی صنعت ہے۔ اس کو بے کار سمجھ کر مٹا دینا دنیا کا سب سے بڑا زیاں ہے۔
  10. محمد شکیل عطاری

    بڑھتی آبادی کا خطرہ… تصویر کا دوسرا رخ

    انسان اور تسخیرِ فطرت: انسان تسخیرِ فطرت کر رہا ہے۔ وہ مصنوعی موسم اور مصنوعی وسائل پیدا کر رہا ہے۔ موسموں اور وسائل کی صناعی سے چاند،مریخ، زہرہ اور مشتری میں آبادکاری کے امکانات روشن ہو رہے ہیں۔ ان سیاروں کو آباد کرنے کے لئے پتہ نہیں کتنی آبادیاں درکار ہیں۔ ؎ عروجِ آدمِ خاکی سے انجم سہمے جاتے...
  11. محمد شکیل عطاری

    بڑھتی آبادی کا خطرہ… تصویر کا دوسرا رخ

    انسانی محنت کے کارنامے: انسانی محنت کا ذخیرہ جتنا بڑا ہو گا، مشینی ترقی اُتنی ہی زیادہ ہو گی۔ ترقی یافتہ اقوام نے پسماندہ دنیا کی محنت استعمال میں لا کر مشینی ترقی میں اضافہ کیا ہے کیونکہ یہ محنت ہی ہے جو مشینوں کی صورت میں مادی روپ دھار لیتی ہے۔ یہ محنت ہی ہے جس سے مشینوں کو فیڈکر کے پیداوار...
  12. محمد شکیل عطاری

    بڑھتی آبادی کا خطرہ… تصویر کا دوسرا رخ

    انسانی محنت کے کارنامے: انسانی محنت کا ذخیرہ جتنا بڑا ہو گا، مشینی ترقی اُتنی ہی زیادہ ہو گی۔ ترقی یافتہ اقوام نے پسماندہ دنیا کی محنت استعمال میں لا کر مشینی ترقی میں اضافہ کیا ہے کیونکہ یہ محنت ہی ہے جو مشینوں کی صورت میں مادی روپ دھار لیتی ہے۔ یہ محنت ہی ہے جس سے مشینوں کو فیڈکر کے پیداوار...
  13. محمد شکیل عطاری

    بڑھتی آبادی کا خطرہ… تصویر کا دوسرا رخ

    آبادی اور ٹیکنالوجی: سائنس کے اصولوں کے مطابق آبادی میں اضافہ ٹیکنالوجی میں اضافے کو جنم دیتا ہے۔ انسانی تاریخ کے آغاز میں آٹھ مربع میل کا رقبہ جسے انسان شکار کے لئے استعمال کرتا تھا وہ بہت تھوڑے انسانوں کی کفالت کر سکتا تھا۔ لیکن جب انسان نے آبادی کے فروغ سے مجبور ہو کر زراعت کاری کی تکنیک...
  14. محمد شکیل عطاری

    بڑھتی آبادی کا خطرہ… تصویر کا دوسرا رخ

    آبادی کوئی بے کار شے نہیں: ہم آبادی میں اضافے سے نظریہ مالتھوس اور نظریہ ڈارون کے مطابق خوف زدہ ہیں کہ وسائل اتنی تیزی سے نہیں بڑھتے جتنی تیزی سے آبادی بڑھتی ہے۔ لہٰذا جدید ہلاکت خیز ہتھیاروں سے مسلح تصادم، مناقشے اور جنگیں اس کرۂ ارض کو ہی نیست و نابود کر دیں گی۔ اس پسِ منظر میں اگر آبادی پر...
  15. محمد شکیل عطاری

    بڑھتی آبادی کا خطرہ… تصویر کا دوسرا رخ

    ڈارون اور مالتھوس کا نظریہ: اس نظریہ نے ڈارون کو بڑا انسپائر کیا اور اسے خیال آیا کہ اگر آج کی زمین قدیم زمین سے مختلف ہے تو اس پر حیات بھی قدیم سے مختلف ہو گی۔ اس تحقیق سے ڈارون نے انواعِ حیات کا ارتقائی نظریہ پیش کیا جس نے علمی دنیا میں تلاطم برپا کر دیا۔ ڈارون کو اپنے نظریۂ ارتقا میں...
  16. محمد شکیل عطاری

    بڑھتی آبادی کا خطرہ… تصویر کا دوسرا رخ

    آبادی اور ارضی وسائل: آبادی کا تعلق ارضی وسائل سے بہت گہرا ہے۔ ۱۸۳۰؁ء میں ماہرِ ارضیات چارلس لائل نے یہ نظریہ پیش کیا کہ زمین کے خدوخال ناقابلِ حل معمہ نہیں۔ زمین پر پہاڑ، وادیاں، صحرا، دریا، جھیلیں اور ساحل اپنی اشکال مسلسل تبدیل کرتے رہتے ہیں۔ دریا پہاڑوں کو کھرچ کھرچ کر وادیاں بنا دیتے ہیں۔...
  17. محمد شکیل عطاری

    بڑھتی آبادی کا خطرہ… تصویر کا دوسرا رخ

    آبادی کا ارتقا: "عناصرِ فطرت میں آبادی" میں اضافہ کو عالمی ارتقا میں انجن کی حیثیت حاصل ہے۔ سائنس دانوں کی تحقیق ہے کہ بارہ ہزار قبل مسیح میں کل دنیا کی آبادی ایک کروڑ نفوس پر مشتمل تھی۔ ۱۶۵۰؁ء میں یہ آبادی ساڑھے چون کروڑ ہو گئی۔ ۱۷۵۰؁ء میں یہ تعداد ۷۲ کروڑ اسی لاکھ اور ۱۸۵۰؁ء میں یہ تعداد ایک...
  18. محمد شکیل عطاری

    بڑھتی آبادی کا خطرہ… تصویر کا دوسرا رخ

    آبادی میں اضافہ اور سامراجیت: پسماندہ دنیا کی آبادی میں اضافے کے سامراجی مفادات پر بہت سے مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ مثلاً وسائل کی کمی، غیر ترقی یافتہ ہونے کی وجہ سے پھیلتا ہوا سماجی اضطراب، سامراج کے استحصالی مفادات کو اپنی زد میں لے لیتا ہے۔ آبادی کے وسیع حصوں میں پھیلتی ہوئی بغاوتوں کو قابو...
  19. محمد شکیل عطاری

    بڑھتی آبادی کا خطرہ… تصویر کا دوسرا رخ

    ترقی یافتہ اور پسماندہ نسلوں کا ارتقا اس پس منظر میں دیکھا جائے تو ترقی یافتہ نسلوں کے ارتقا اور پسماندہ نسلوں کے ارتقا کے قوانین ایک دوسرے کی ضد پر آ جاتے ہیں۔ مثال کے طور پر معیشت کے میدان میں ترقی یافتہ اقوام کے ارتقا کا انحصار ان کی برآمدات کے زیادہ سے زیادہ فروغ پر ہو چکا ہے اور برآمدات کا...
  20. محمد شکیل عطاری

    بڑھتی آبادی کا خطرہ… تصویر کا دوسرا رخ

    ارتقا کا عمل: ارتقا کی چوٹی پر نسلیں ارتقا میں غیر تخلیقی نسلوں کا رستہ روک کر انہیں معدوم ہونے پر مجبور کر دیتی ہیں۔ جس طرح آج بنی نوعِ انسان کے ارتقا نے جنگلی حیات کو معدوم ہونے کے خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔ جس طرح انسانوں میں ترقی یافتہ اقوام غیر ترقی یافتہ اقوام کے ارتقا کا رستہ روکے بیٹھی ہیں۔
Top