خیر مبارک۔۔۔ جی بالکل کیوں نہیں، بتانا پسند کرونگا۔ میرے ملازمت جیو ٹیلی وزن بطورایگزیکٹو تحیقیق کے شعبے میں ہوئی ہے۔ باقی آپ کی دعا کی ضرورت رہے گی تو انشاءاللہ مجھے میرے من چاہی رب کی عطا سے مل جائے گی۔۔۔۔۔;)
بعد از اصلاح
مجھے تم بھلا دو کوئی غم نہ ہوگا
مگر میرا جذبہ کبھی کم نہ ہوگا
مرے سامنے یوں نہ آیا کرو تم
مرا حوصلہ پھر بھی کچھ کم نہ ہوگا
ترا دبدبہ میں نے دیکھا نہیں ہے
مرے سامنے کیا کبھی خم نہ ہوگا ؟
مرے یار احباب بھاگیں گے مجھ سے
جو کیِسے میں دینار و درہم نہ ہو گا
بہت ظلم کرتے ہو جانوں...
بہت ہی بڑیا استادِ محترم ! میں آپ کی محبتوں کا قائل ہوں اور تہہ دل سے شکر گزار بھی ہوں کہ آپ توجہ دیتے ہیں اپنے بچوں کی طرح۔۔۔۔ میں آج کل ذرا بہت ہی الجھن میں تھا اور وہ آج ہی سلجھ گیا ہے۔۔۔۔۔ اور ماشاءاللہ تین انٹرویوز کے بعد ملازمت مل ہی گئی۔۔۔۔۔۔
اُستادِ محترم، جزاک اللہ خیرا! بس یہ مصرع "جو کیِسے میں دینار و درہم نہ ہو گا" سمجھ نہیں آرہا ہے تھوڑی وضاحت فرما دیں اورمقطع میں آپ کے مشورہ کے مطابق ہی مصرع درج کردیتا ہوں۔
ترا دبدبہ میں نے دیکھا نہیں ہے
مرے سامنے کیا کبھی خم نہ ہوگا
جو لوگ رعب مارتے ہیں، ان سے مخاطب ہوں کہ میں نے نہیں دیکھا...
ایک بار پھر ذرا دیکھ لیں استادِ محترم الف عین :)
مجھے تم بھلا دو کوئی غم نہ ہوگا
مگر میرا جذبہ کبھی کم نہ ہوگا
مرے سامنے یوں نہ آیا کرو تم
مرا حوصلہ پھر بھی کیا کم نہ ہوگا
ترا دبدبہ میں نے دیکھا نہیں ہے
مرے سامنے کیا کبھی خم نہ ہوگا
مرے یار احباب بھاگیں گے مجھ سے
پاس جو دینارو در ھم...
مرے ساتھیوں پھر عَلم تم اُٹھالو
بڑھو نوجوانوں وطن کو سنبھالو
نظر لگ گئی ہے وطن کو ہمارے
اُجڑ جو رہا ہے چمن وہ بچا لو
مرے جارہے ہیں پیارے وطن کے
اُنہیں اب خدارا! اُٹھو اور بچالو
قیادت ملے گر تمہیں معتبر تو
اُسے رہنما تم خوشی سے بنا لو
شہید کا لہو جو بہا ہے زمیں پر
قدر تو کرو اُس کی حرمت...
استادِ محترم! میں اس گیت کو مزید لکھتا رہوں اگر اس میں بحر کا دخل نہیں ہے تو ;) جبکہ میں عروض کو سنجیدگی سے دیکھ بھی رہا ہوں اور اردو محفل کے احباب میری بہت مدد کررہے ہیں، جس کا میں اعتراف بھی کرتا ہوں اور ان کا شکر گزار ہوں۔۔۔۔۔
اللہ آپ کو صحت کے ساتھ حیاتِ خضر عطا کرے، آمین
آداب عرض ہے استادِ محترم ! فنٹر ہم یہاں ایسے شخص کو کہتے ہیں جو خود کو بہت ہوشیار سمجھتا ہے اور ہوشیاریاں تو پھر اس سے صادر ہونا لازمی امر ہے ;) ویسے استادِ محترم جاری رکھوں پھر اور بھی لکھ رہا تھا۔۔۔۔ تک بندی کرنا چاہتا ہوں اور اس میں معاشرے کی برائیوں کا بھی ذکر کرتا چلوں۔۔۔۔۔:)
بندہ تو...
ایک سنگر کی فرمائش پر لکھ رہا ہوں۔
او فنٹر! تو جاتا ہے کدھر
تو رکتا ہے یا میں آوں اُدھر
اب کہتا ہے مجھکو تو اپنا گرو
بات لڑنے کی تونے کی ہے شروع
اب نہ چھوڑوں گا تجھکو میں دیکھنا
تجھکو بوری میں ہی ہے مجھے پھینکنا
(یہ طنز ومزاح کیلئے کہا گیا ہے اسکا حقیقت سے تعلق نہیں)
مجھ سے ہوتا نہیں اب...
جزاک اللہ خیرا شوکت برادر۔۔۔ویسےعروض سے کچھ شدھ بدھ حاصل کرنے کی کوشش تو کررہا ہوں مگر یہ تھوڑا مشکل امر ہے مگرانشاءاللہ اس پرعبور تو نہیں خیر تھوڑی بہت گرفت ضرور حاصل کرنے کی سعی کرتا رہونگا کیونکہ یہ ایک الگ سے علم ہے اور آپ دوستوں اور اساتذہ کے مشوروں سے بہت کچھ سیکھا جاسکتا ہے۔۔ آپ سے گزارش...