’مال مفت دل بے رحم‘ والا معاملہ ہو رہا تھا، بارہا توجہ دلانے پر کچھ حالات قابو میں آئے ہیں۔ بہرحال، یہاں اردو صحافت کا کوئی پرسان حال نہیں، انگریزی میں جہاں زبان و بیان کو اہمیت دی جاتی ہے اور صحافی اچھی خبریں بنانے کی کوشش کرتے ہیں، اردو میں بس ’چالو‘ کام ہے، یعنی کہ ضروری نہيں کہ خبر اچھی ہو،...
صرف چٹان؟ آپ کو حیرت ہوگی کہ دسویں جماعت کے زمانے میں میں نے ریاضی اور طبیعیات سے تنگ آ کر یہ سوچا تھا کہ اگر ٹانگ تڑوا لوں تو چند مہینے سکون سے گھر تو بیٹھ جاؤں گا :)
ہاہاہا۔۔۔۔ اب تو وہ بیچارے پس منظر میں چلے گئے ہیں، پہلے ہم روٹین کی چکی میں پستے تھے، اب ان ننھوں کی باری ہے۔ اسکول، قاری صاحب اور دیگر چکر۔ اب تو ننھی کا راج ہے بس گھر پر :)
اس طریقے سے سمجھ تو گئے نا آپ؟ :)
بس جناب، مصروفیات وہی جو سب کے سامنے ہیں، بلاگنگ۔ شامل میاں فٹ فاٹ ہیں، پہلی کلاس میں پہنچ گئے ہیں جبکہ ان سے چھوٹے والے، جن سے احباب محفل کا تعارف کم ہے محمد حسن وہ کے جی ون میں ہیں جبکہ اللہ نے ایک صاحبزادی سے بھی نوازا ہے جو سات مہینے کی ہیں :)
اردو بلاگنگ میں موضوعاتی بلاگز کی اشد کمی رہی ہے، گو کہ یہ کمی اب کسی نہ کسی حد تک پوری ہوتی دکھائی دے رہی ہے، لیکن پھر بھی اس کا انگریزی بلاگنگ سے کوئی تقابل نہیں کیا جا سکتا ہے۔ دو سال قبل جب کرک نامہ اس مقصد کے لیے میدان میں اترا تو اندازہ نہ تھا کہ معاملہ اس قدر دور تک نکل جائے گا۔ کئی نشیب...
اگر کوئی پروگرام طے ہوتا ہے تو ضرور شریک ہوں گا، ان شاء اللہ۔ لیکن چند ذمہ دار احباب جلد اس جلد اس معاملے کو طے کریں کیونکہ دو ہفتوں کے بعد محرم الحرام شروع ہو جائے گا اور اس موقع پر کوئی پروگرام طے کر پانا بڑا مشکل ہوگا۔
دوستوں کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ بیٹی کا نام ارفع رکھا ہے۔ آخری لمحات میں ہانیہ اور ارفع میں مقابلہ برابر چل رہا تھا، میری نانی نے ہانیہ کو ویٹو کر دیا اور یوں ارفع پر اتفاق رائے ٹھیرا :)
”عجم زدہ ترک سلاطین“، واہ خوب کیا اصطلاح ہے :)
خیر، گو کہ عثمانی تاریخ کے چاہنے والوں کو تاریخ ہند پڑھوانا ظلم عظیم ہے لیکن پھر بھی ہمارے خطے کی تاریخ بھی دلچسپی سے کم نہیں۔ اس لیے پڑھ رہے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ اس پڑھنے کے نتیجے میں اردو وکی پیڈیا کے قارئین کو کچھ اچھے مضامین مل جائیں۔
The New Cambridge History of India: The Mughal Empire پڑھ رہا ہوں۔ یہ کتاب پڑھ کر لگتا ہے کہ اب اردو وکی پیڈیا پر میری تاریخ پر نئی تحاریر "تاریخ ہندوستان" پر ہی آئیں گی۔
ویسے آپس کی بات ہے "جہانگیر" پر مضمون میں تقریبا مکمل کر چکا ہوں ;)