بچے! پہلے مراسلے میں ہی وجہ کا ذکر کر دیا تھا کہ محفل فورم سیٹ اپ 80 فیصد پر اٹک گیا تھا، اور بقیہ 20 فیصد کے لیے تعارف کروانا ضروری تھا، اس لیے یہ جسارت کی ہے۔
بھائی، وہ اصل میں نیٹ کا کوئی مسئلہ تھا۔ مجھے یہ پیغام دیا کہ کسی مسئلے کی وجہ سے پیغام نہیں بھیجا جا سکا، میں نے دوبارہ بھیج دیا بلکہ سہ بارہ بھی بھیج دیا اس لیے دو نہیں بلکہ تین، تین بار آ گیا۔ معذرت
بھائی محمدصابر ان سوالوں کے جوابات پہلے بھی کسی نے دیے ہیں یا یہ پلندہ بلکہ پھندا بالخصوص ہمارے لیے تیار کیا گیا ہے؟ اگر پہلے کسی اور کا اتنا خطرناک انٹرویو ہو چکا ہے تو ہمیں لنک دیجیے، کچھ جواب نقل مارنے ہیں :)
اللہ آپ کو مکمل صحت دے ادی۔ ویسے بات تو آپ نے ٹھیک کی ہے، اتنی توفیق اللہ نے دی ہے کہ میں جب بھی ارادہ کرتا ہوں وہ اسباب مہیا کر دیتا ہے، ہی اس کا کرم ہے۔ دیکھیں، میں پوری کوشش کروں گا سوالات کے جواب دینے کی۔
وعلیکم السلام ادی، میں ٹھیک، اللہ کا شکر۔ آپ کیسی ہیں؟ بہت عرصے بلکہ سالوں کے بعد کوئی بات ہو رہی ہے۔ مصروفیات، بس کیا بتاؤں، ملازمت کے علاوہ بلاگنگ کو پیارے ہو گئے ہیں۔ اردو محفل ہی سے بلاگنگ شروع کی تھی اور اب سمجھیں وہی جز وقتی پیشہ ہے ہمارا :)