نتائج تلاش

  1. ابوشامل

    تعارف میں ابوشامل ہوں

    یعنی ہماری شان میں گستاخی؟ :)
  2. ابوشامل

    بچپن کا سب سے پسندیدہ کھیل ؟

    بالکل، کسوٹی تو میرا انگریزی اصطلاح کے مطابق ’آل ٹائم فیورٹ‘ تھا، جب عمر 12 یا 13 سال تھی تو ایک دو مرتبہ میں نے بڑوں کے سوالات درمیان ہی شخصیت کا نام ”پھوٹ“ دیا تھا، جس پر سوال پوچھنے والے عزیز نے گھورتے ہوئے مجھے دیکھا اور بعد ازاں ہمیں ایک دن کے لیے محفل سے نکال دینے کی سزا سنائی گئی۔ وجہ؟...
  3. ابوشامل

    تعارف میں ابوشامل ہوں

    لالا کا نام مت لیں، مجھے کل سے اس پر بہت غصہ ہے، پہلی ہی بال پر آؤٹ ہو گیا، یعنی حد ہو گئی :mad:
  4. ابوشامل

    تعارف میں ابوشامل ہوں

    ”۔۔۔۔۔۔ دیوانے دو!“ :)
  5. ابوشامل

    بچپن کا سب سے پسندیدہ کھیل ؟

    ہمارے گھر میں ’امر بالمعروف‘ فورس بڑی مضبوط تھی :) اِس لیے کنچے کھیلنے، کبوتر اور پتنگ اڑانے جیسے کسی مشغلے کے قریب بھی ہمیں پھٹکنے نہ دیا گیا۔ البتہ ’بالکل ہی بچپن‘ میں برف پانی اور پٹھو گرم کھیلنے میں بہت مزا آتا تھا۔ کچھ بڑے ہوئے تو بڑوں والے کھیل کھیلنے شروع کیے اور کرکٹ کے لیے تو سب کچھ وقف...
  6. ابوشامل

    تعارف میں ابوشامل ہوں

    لیں جی، ایک ”منحوس“ سا پیغام بھی مل گیا ہے کہ "آپ کا پروفائل اب 100% مکمل ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ محفل فورم میں آپ ایک اچھا اضافہ ثابت ہوں گے۔" چلیں شکر ہے، اس کے ذریعے ہمیں ”اچھا اضافہ“ تو سمجھا گیا لیکن ساتھ میں ”ثابت“ کرنے کی شرط بھی لگائی گئی ہے :(
  7. ابوشامل

    تعارف میں ابوشامل ہوں

    میرا نام ابو شامل ہے۔ لیکن یہ تعارف پیش کرنے کی ضرورت کیا پیش آئی ہے؟ دراصل ایک تلوار اتنے دنوں سے میرے سر پر لٹک رہی ہے کہ "محفل فورم میں بہترین شمولیت کے لیے تعارف پیش کریں۔" اور میرے پاس اس ”حرکت“ کے علاوہ کوئی اور چارہ نہیں ہے۔ بہرحال، اسی بہانے بہت سارے نئے لوگوں سے ناچیز کا تعارف ہو جائے گا :)
  8. ابوشامل

    پاکستان اور آسٹریلیا شارجہ میں آمنے سامنے

    میچ کی مکمل رپورٹ بمع تجزیہ و ذاتی تبصرہ
  9. ابوشامل

    اردو محفل کراچی عید ملن کی روداد

    ادی تعبیر! یہ ہمیں دیکھ کر آپ کو مایوسی ہوئی ہے جو ہمارا ذکر ہی گول کر گئیں؟ :p
  10. ابوشامل

    دا ڈارک نائٹ رائزز

    بہت خوب جناب۔ آپ کو تو فلمستان پر ہونا چاہیے :)
  11. ابوشامل

    پاکستان مانیومنٹ، اسلام آباد

    ادی فرحت! بہت ہی عمدہ تصاویر ہیں، گو کہ میں خطاطی والی تصاویر دیکھ کر مایوس ہی ہوا ہوں (خطاطی کا معیار دیکھ کر)، لیکن پھر بھی یہ ایک زبردست جگہ لگتی ہے۔ اس کو دیکھ کر تو مجھے شوق چڑھ رہا ہے کہ گھر والوں کو اسلام آباد کی سیر کراؤں :)
  12. ابوشامل

    لاہور عید ملن پارٹی کا احوال

    ساجد بھائی کی ہمت ہے کہ اتنی ’بڑی‘ عید ملن کا احوال اتنے شاندار انداز سے لکھ ڈالا ورنہ یہاں اگر یہ عالم ہوتا تو دلبرداشتہ ہو کر قلم ہی توڑ بیٹھتے ہم لوگ۔ یعنی کہ آج انہوں نے ثابت کر دیا کہ وہ ”ذات میں انجمن“ ہیں :)
  13. ابوشامل

    اردو محفل کراچی عید ملن کی روداد

    ویسے تصاویر دیکھ کر اندازہ ہو رہا ہے کہ انیس الرحمن بھائی محفل میں اتنے خاموش کیوں تھے۔ وہ چپکے سے اپنی یہ کارروائیاں کر رہے تھے اور ہمیں پتہ ہی نہیں چلا :)
  14. ابوشامل

    اردو محفل کراچی عید ملن کی روداد

    یہ ہم بزرگوں کی سفید داڑھیوں اور بالوں کی لاج رکھی گئی کہ چند شعرا نے ان کے سامنے سگریٹ پینے کو بے ادبی سمجھا اس لیے انہوں نے ایک کونا پکڑ کر اس فرض کو ادا کیا :)
  15. ابوشامل

    عیدِ ملاقات | کچھ ہماری زبانی۔۔۔۔۔۔

    احمد بھائی، مختصر پُر اثر لکھا :) اس جانب کل بھی شرکائے محفل کی توجہ دلائی تھی کہ محمد احمد بھائی عموماً خاموش رہتے ہیں لیکن جب بولتے ہیں یعنی تو محفل ہی لوٹ لیتے ہیں۔ کل بھی انہوں نے دونوں مرتبہ اپنے اشعار سے یہی کارنامہ انجام دیا۔ اللہ کرے زور قلم اور زیادہ!
  16. ابوشامل

    احباب محفل کے ساتھ عید ملن پارٹی کی روداد، مجھ بے سخن کی زبانی

    خوب۔ میری ”تریف“ آپ کی ذرہ نوازی ہے، ورنہ ہم کہاں کے دانا ’ہیں‘ اور کس ہنر میں یکتا ’ہیں‘ :)
  17. ابوشامل

    تازہ غزل عید ملن کی مناسبت سے (حسب امر)

    بالکل یہی ’حرکت‘ ہم سے بھی سرزد ہوئی ;)
  18. ابوشامل

    طوتساق - مرجان ددہ (قدیم و جدید ترک موسیقی کا حسین ترین سنگم)

    بہت شکریہ امین اور حسان، لیکن معذرت کہ مجھے جدید موسیقی میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، خصوصاً اگر وہ ترکی، عربی یا فارسی میں ہو :)
  19. ابوشامل

    تازہ غزل عید ملن کی مناسبت سے (حسب امر)

    واہ، سبحان اللہ۔@میر انیس تو واں میر محفل تھے :)
  20. ابوشامل

    اردو محفل کراچی عید ملن کی روداد

    امین، روداد بہت عمدہ لکھی ہے، واقعی پڑھ کر مزا آیا اور پوری محفل ایک مرتبہ پھر نظروں کے سامنے گھوم گئی۔دیگر بہت سارے احباب کے علاوہ میرے لیے بھی یہ ”یومِ حیرت“ تھا۔ محمد احمد، حجاز، بسمل، حسان، امین جیسے نوجوانوں کی شعر و سخن کی صلاحیتیں دیکھ کر تو ہم ’بزرگوں‘ کو بہت شرم آئی۔ ان کے تخیل کی بلند...
Top