کیا عید والے دن جمعے کا خطبہ یہاں ہوتا ہے؟
بڑی چھٹیاں ملی ہیں شمشاد بھائی واقعی عید ہی لگ رہی ہے
ہمارے سیٹھ صاحب تو ایک چھٹی ہی کھا گئے ہیں
یہ وجہ بنا کر کہ
کالج میں آج کل ایم بی بی ایس کے داخلے ہورہے ہیں
ویسے میری سابقہ عید ایسی ہی گزری تھی
بچے اپنے ننہال گئے ہوئے تھے
ہم تین بھائی گھر اور امی تھے بس عید کے دن
سارے بہن بھائی گھر میں ہوں بچوں سمیت تو عید کا مزا دوبالا ہوجاتا ہے۔
لیکن میں نے سنا ہے ہندو تو کزن میرج نہیں کرتے
کنڈلی ملانے میں یہ چیز بھی دیکھتے ہیں کہ کہیں اس خاندان سے دوسرے خاندان کی رشتہ داری کیسی ہے۔
بہرحال یہ سنی ہوئی بات ہے۔
سندھ کے باسی یا انڈیا والے بہتر بتا سکتے ہیں۔
اللہ غریق رحمت کرے اس بزرگ کو کبھی ہم انہیں کہتے کہ چغلیاں نہ کریں تو وہ کہتے تھے کہ "اپنیاں دیاں چغلیاں نئیں ہوندیاں"
میرا ارادہ تھا عید پر لاھور کا چکر لگا نے کا مگر جو لیکچر رہ گئے ہیں وہ کافی سارے ہیں۔
ارے یہ کیسی لڑائی ہے جو باادب ہوکر لڑی جاتی ہے۔
مثلاً
آپ براہ کرم حد میں رہیے ورنہ میں آپ کی لٹیا ڈبونے میں کو وفیقہ فروگزاشت نہیں کروں گا۔
آپ مجھے سب و شتم نہ کیجیے میں اپنا ثقیل جوتا آپ کے سر پر قوت سے رکھ دوں گا۔