ارے واہ آپی کیا حسین اتفاق۔آپ کا چھوٹا بھائی بھی قرة العين حیدر کا زبردست فین ہے۔آگ کا دریا،کار جہاں دراز ہے، آخر شب کے ہم سفر،سفینہ غم دل،گردش رنگ چمن اور کچھ افسانے پڑھ چکا ہوں
اے واہ ماشاء اللہ کیا با محاورہ زبان ہے۔ایک دلی یہ تھی عالم میں انتخاب جہاں بچہ بچہ شستہ رفتہ با محاورہ اردو بولا کرتا تھا اور ایک آج کی دلی ہے۔۔۔۔بس نام رہے اللہ کا !!
لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ اگر میں مطالعہ کے لئے صرف اصلی کتابوں پر منحصر رہوں گا تو پرھنے کی میری پیاس کبھی نہیں بجھ سکے گی اس لئے میں ای بک کواپنے لئے نعمت غیر مترقبہ سمجھتا ہوں۔
درست فرمایا آپ نے۔ناچیز نے بھی موبائل اسکرین پر سیکڑوں کتابیں پڑھ ڈالی۔لیکن میرا ذاتی تجربہ بھی یہی کہتا ہے کہ جو بات اصل کتاب میں ہے وہ ای بک میں کہاں !!