نتائج تلاش

  1. م

    سالانہ عالمی اردو مشاعرہ 2016 تبصرے

    مطلع کرنے کا شکریہ تابش صاحب۔ میں سمجھا شاید ایک ہی بار میں مشاعرہ اختتام پذیر ہوگا۔ اب پتہ چلا کہ یہ سلسلہ کئی دنوں تک چلنے والا ہے۔ ماشاءاللہ!
  2. م

    سالانہ عالمی اردو مشاعرہ 2016 تبصرے

    پیارے محفلین اور مشاعرے کے منتظمین! بتایا گیا تھا کہ سات بجے مشاعرے کا آغاز ہوگا۔ مگر اب بارہ بج گئے ہیں رات کے بھی اور میرے بھی۔ میں جلدی سونے کا عادی ہوں۔ دو تین شعرائے کرام نے بہت خوبصورت کلام سنایا ہے۔ بہت سی داد! میں رخصت چاہتا ہوں۔ فی امان اللہ!
  3. م

    رباعی | جو اشک بہاتے ہو وہ پی کر دیکھو - منیب احمد

    ایک تازہ رباعی پیش خدمت ہے۔ اپنی رائے دیجئے : جو اشک بہاتے ہو وہ پی کر دیکھو نالاں نہ رہو ہونٹ بھی سی کر دیکھو میں نے کہا مر جاؤں تو ہنس کر بولا مر جانا تو آسان ہے جی کر دیکھو
  4. م

    نے گل نغمہ ہوں’ نہ پردۂ ساز

    نے گل نغمہ ہوں’ نہ پردۂ ساز
  5. م

    تعارف صلائے عام ہے یارانِ ’اردوداں‘ کے لئے

    بہت اچھی تجویز ہے۔ شکریہ اوشو صاحب!
  6. م

    تعارف صلائے عام ہے یارانِ ’اردوداں‘ کے لئے

    پیارے محفلین اور جید اساتذہ کرام، آداب! میں دیکھ رہا ہوں کہ آپ تمام دو گروہوں میں منقسم ہیں۔ ایک وہ ہیں جو مجھے جانتے ہیں اور ایک وہ ہیں جو مجھ سے واقف نہیں۔ وہ جو مجھے جانتے ہیں، یہ بھی جانتے ہیں کہ میں ایک مدت سے اس محفل جاں پرور کا ممبر ہوں اور کبھی کبھی اپنی ایک آدھ غزل سنا کر اور داد سمیٹ...
  7. م

    اردو محفل سالانہ مشاعرہ 2014 - تبصرہ جات کی لڑی

    شکریہ الف عین صاحب! اور ”فخر“ کو زیادہ تر شعراء نے تو بر وزن صبر ہی باندھا ہے۔ مگر عربی میں ”فخر“ ایک ہی معنی میں بفتح الخاء بھی مستعمل ہے اور بالجزم بھی۔یہ بھی دیکھئے: http://www.urduencyclopedia.org/urdudictionary/index.php?title=فخر
  8. م

    اردو محفل سالانہ مشاعرہ 2014 - تبصرہ جات کی لڑی

    تو ہی بتا ترا ایسا روپ دیکھوں یا نا دیکھوں میں کیا کہنے! کتنی خوبصورت غزل ہے۔ بول یہ سندر سندر درشّیہ کب تک تنہا دیکھوں میں یہ درشیہ کے کیا معنی؟ میرؔ تمہاری غزلوں میں اپنا دُکھڑا دیکھوں میں ویسے شاید میرؔ یہ شعر سنتے تو اِس ”تمہاری“ پر بہت برہم ہوتے۔ میں ہوتا تو یوں کہتا، میرؔ جی آپ کی غزلوں...
  9. م

    نظم - دوکان رمضان -------- (تضمین از محمد احمدؔ)

    مزہ آ گیا پڑھ کے، نہایت حسب حال۔۔ لیاقت کا تو کوئی کام ہی کیا شو میں عامر کے، ہاہاہا!!
  10. م

    ساون کے نام - منیب احمد فاتحؔ

    آپ کا اچھا کہنا بہت اعزاز ہے، شکریہ!
  11. م

    ساون کے نام - منیب احمد فاتحؔ

    ہمیشہ کی طرح دل بڑھانے پر بہت شکرگزار ہوں!
  12. م

    ساون کے نام - منیب احمد فاتحؔ

    یوں چھائی گھنگور گھٹا ہر سو اندھیرا پھیل گیا قطرہ قطرہ بارش کا ڈرتے ڈرتے کود پڑا بجلی کڑکی دمن دمن کاگا کاگا کانپ اُڑا پیڑوں سے ٹکرائی ہوا پتّا پتّا جھوم پڑا مور لگے پھیلانے پَر جنگل جنگل رنگ بھرا مٹّی کی بھینی خوشبو نے گلیوں میں راج کیا مسکائی پیاسی کھیتی سوکھا کنواں جاگ اُٹھا کالی کالی گھٹاؤں...
  13. م

    اردو محفل سالانہ مشاعرہ 2014 - تبصرہ جات کی لڑی

    نہایت شکرگزاری، جناب۔۔
  14. م

    اردو محفل سالانہ مشاعرہ 2014 - تبصرہ جات کی لڑی

    بہت نوازش، جناب کاشف سعید صاحب۔۔
  15. م

    اردو محفل سالانہ مشاعرہ 2014 - تبصرہ جات کی لڑی

    بہت شکریہ عاطف صاحب۔۔
  16. م

    اردو محفل سالانہ مشاعرہ 2014

    تمام صاحبانِ ذوق اور قدردانانِ سخن کے نام محبت اور عقیدت کے ساتھ ایک تازہ غزل: راہِ دیارِ عشق سے پھر گئے جاں نثار کیوں؟ شہرِ نگار چھوڑ کر چل دئیے دل فگار کیوں؟ دشتِ دل و جگر میں ہے‘ چشمۂ چشمِ تر میں ہے وسعتِ ریگ زار کیوں؟ مستئ جوئےبار کیوں؟ موسمِ گل فرار میں‘ تتلیاں اِنتشار میں عرصۂ روزگار میں...
Top