نتائج تلاش

  1. ارشد رشید

    کروں بات سچی یہ جرئت ملی ہے

    جناب میں اس گروپ میں نیا ہوں اس لیئے میں کسی کے بھی ادبی مقام سے واقف نہیں ہوں اس لئے کوئ بات غلط لکھ جاؤں تو پیشگی معذرت - جنا ب الف عین صاحب نے دوستاں اور بزدلان پر میرے اعتراض کے جواب میں لکھا تھا ===تکنیکی طور پر قافیہ غلط ہے، اگرچہ میں بطور قافیہ اسے قبول کر لیتا( کہ حرف روی والی...
  2. ارشد رشید

    کروں بات سچی یہ جرئت ملی ہے

    محترم قطع نظر اس کے کہ یہ کیسا شعر ہے کروں بات سچی یہ جراٰت ملی ہے مجھے میرے رب سے یہ عادت ملی ہے میں یہ جاننا چاہوں گا کہ جرات اور عادت میں ایطا کیسے ہے ؟
  3. ارشد رشید

    برائے اصلاح : گلے لگا کے مجھے ، میرے دوستاں کی طرح

    اشرف صاحب - جیسے کہ عبدالرؤف صاحب نے لکھا کہ آپ کے قافئیے درست نہیں ہیں - یاد رکھیئے مطلع اس لحاظ سے غزل میں سب سے اہم ہوتا ہے کی شاعر اس میں اعلان کرتا ہے کہ اسکا قافیہ کیا ہوگا ردیف کیا ہوگی اور بحر کیا ہے - قافیہ بنانے کے لیئے اپنے الفاظ سے زائد الفاظ نکال دیں چاہے وہ مصدر کے لیے ہو ں...
  4. ارشد رشید

    زندگی کے اداس رنگ

    یہ ٹھیک ہے کہ اداسی کا رنگ گہرا ہے یہ بھی ہے سچ کہ لگے دور تک اندھیرا ہے مگر امید کی شمعیں بھی اس میں روشن ہیں ہر اک تڑپتا ہوا دل بھی اک سویرا ہے
  5. ارشد رشید

    فورم کو سمجھنے کی ایک اور کوشش

    ہو سکتا ہے تین سال پہلے اکاؤنٹ بنا یا ہو کیوںکہ عروض ڈاٹ کام والے سید ذیشان اصغر سب کو یہی مشورہ دیتے ہیں - پہلے بھی اسی لیئے استعمال نہیں کر سکا کہ سمجھ میں نہیں آتا تھا اور اب پھر ہمت کر کے کوشش کررہا ہوں - حال پہلے سے تو بہتر ہے مگر ابھی بھی ادھر ادھر ٹامک ٹویاں مارتا رہتا ہوں - اتنا تو...
  6. ارشد رشید

    کون کس کو مس کررہا ہے 15

    برا مت مانیئے گا مگر ٰ اچھے سےٰ ایک اور غلط اصطلاح ہے جو انڈین پروگراموں سے اردو میں در آئی ہے - بالکل ویسے ہی جیسے ٰاسکو لے کر ٰ کہنے لگے ہیں لوگ- اردو میں کہتے ہیں اچھی طرح سے یا صحیح طریقے سے - اچھے سے غلط ہے -
  7. ارشد رشید

    کروں بات سچی یہ جرئت ملی ہے

    کروں بات سچی یہ جراٰت ملی ہے مجھے میرے رب سے یہ عادت ملی ہے دیکھیئے عادت ملنے کا روز مرہ میں مطلب ہوتا ہے کسی جیسی عادت ہونا - جیسے کہا جاتا کہ اسے سیر کرنے کی عادت اس کے والد سے ملی ہے - تو رب عادت دیتا ہے رب سے عادت ملتی نہیں ہے کیونکہ روز مرہ میں عادت ملنے کا اور مطلب ہوتا ہے - مجھے...
  8. ارشد رشید

    رکھیو غالب مجھے اس تلخ نوائی میں معاف

    جنا ب ظہیر صاحب - سب سے پہلے تو میں آپ کو اپنا نام بتاؤں مرا نا م ارشد رشید ہے مگر اس بزم میں ارشد نام پہلے بھی کئی تھے تو میں مخففات پہ اکتفا کیا - دوسری بات یہ کہ یہ بزم کوئ دس سال سے زیادہ پرانی ہے مرے اندازے کے مطابق - تو پھر یہ تو کسی نئے آنے والے کے لیئے نا ممکن ہے کہ کچھ لکھنے سے...
  9. ارشد رشید

    رکھیو غالب مجھے اس تلخ نوائی میں معاف

    ان سے زیادہ مماثلت تو الف اور عین میں ہے اور اسکا فرق تو اردو بولنے والے اور بھی کم کرتے ہیں - مگر یہ کلیہ ہو تو پھر شاعر عام کو بھی آم ہی لکھنا شروع کریں گے بلکہ انڈیا میں تو ایسا ہو بھی رہا ہے -
  10. ارشد رشید

    رکھیو غالب مجھے اس تلخ نوائی میں معاف

    آپ نے بہت اچھے جوابات دیئے - اور اس سے میرے مسلک کی تائید ہوتی ہے کہ اس طرح کے تجربے کرنا ناپسندیدہ ہی رہا ہے اور رہے گا اور انکو آج تک پذیرائی نہیں ملی ہے اور یہ بات خوش آئند ہے - البتہ میں اس بات سے اتفاق نہیں کرتا کہ ز ذ اور ض وغیرہ کی حد تک یہ روا ہو سکتا ہے کیونکہ پھر اس طرح لفظ کی شکل ہی...
  11. ارشد رشید

    رکھیو غالب مجھے اس تلخ نوائی میں معاف

    جناب ظہیر صاحب - میں اس محفل میں نووارد ہوں اور ابھی بھی ایک دھاگے سے دوسرے دھاگے تک کے گنجلکوں میں الجھا ہوا ہوں - میں آپ کے اس اقتباس اور اس میں دی گئی لڑی اور اس میں دی گئ لڑی وغیرہ وغیرہ سے کسی نتیجے پہ نہیں پہنچ سکا۔ تو اس لیئے جو میں لکھ رہا ہوں ہو سکتا وہ آپ کا مقصد نہ رہا ہو- اگر ہم...
  12. ارشد رشید

    فورم کو سمجھنے کی ایک اور کوشش

    میں اس فورم میں بالکل نیا ہوں اور اسے سمجھنے کی کوشش کر رہا ہوں - پہلے صفحے پہ جدید مراسلے کلک کیا تو سب سے پہلے سرور احمد راز صاحب کا نام نظر آیا آگے لکھا تھا منگل منگل بوقت 9:25 شام یقینا اس سے مراد گزرا ہو منگل ہی ہونا چاہیے - پیغام پڑھا تو وہ یوں شروع ہوتا ہے ۔اُ ردو محفل میں نو...
  13. ارشد رشید

    غزل ۔۔۔ اُٹھا رکھوں سبھی کارِ جہاں، کتاب پڑھوں ۔۔۔ محمد احمدؔ

    بچارہ چ مضموم ہو نا ہو مظلوم بہت ہے - لوگ اسے ضمہ فتح کسرہ سب کے ہی ساتھ پڑھ لیتے ہیں بکریاں چَراتے بھی ہیں چُراتے بھی ہیں حتیٰ کہ چِِرا تک لیتے ہیں :)
  14. ارشد رشید

    عشق کا مقصود فنا ہے

    ارے نہیں جناب گراں گزرنا کیسا میں تو بس سمجھنا چاہ رہا تھا - دیکھیئے آپ نے آغاز جگر کے کلام سے کیا اور کہا کچھ لائینیں اسی پر اور لکھی ہیں تو لامحالہ آدمی یہی سمجھے گا کہ ان اشعار کو آگے بڑھایا ہے - پھر آپ نے اسے ادا بھی بالکل نظمییہ انداز میں کیا ہے تو کوئی کیسے سمجھے کہ یہ نثر ہے نظم نہیں...
  15. ارشد رشید

    عشق کا مقصود فنا ہے

    جناب ذرا یہ وضاحت کر دیجیئے کہ یہ شاعری کی کونسی صنف ہے ؟ میں اس میں کوئ بحر یا وزن نہیں سمجھ پایا - پھر آپ نے فنا کا قافیہ منع باندھا تو یہ بھی ذرا واضح کردیں کہ ایسا کب کیا جاسکتا ہے - بہت شکریہ -
  16. ارشد رشید

    تعارف من آنم

    بڑا بے ادب ہوں سزا چاہتا ہوں :)
  17. ارشد رشید

    تعارف من آنم

    جی جناب -
  18. ارشد رشید

    تعارف من آنم

    جناب یہ نظائر کیا ہوتا ہے - نظارہ کی جمع تو نظارات ہے -
  19. ارشد رشید

    تعارف من آنم

    ضرور ہوتا ہے مگر ادب کی بات کو اپنی ذات کی بات کو نہیں :)
Top