نتائج تلاش

  1. سارہ بشارت گیلانی

    پاس ایسے بهی نہ آ - غزل برائے اصلاح تبصرہ تنقید

    آپ سب کا بہت بہت شکریہ! انکل جی یہ آخری شعر میں نے ایسےیہ لکھا تھا، مگر مجھے لگا جو التجا اس میں میں دکھانا چاہ رہی ہوں وہ "ایسے" کے ساتھ نہیں آ پا رہی۔ "تو" اور "تم" والی بات مجھے بھی کھٹک رہی تھی مگر وزن کا مسئلہ تھا لہذا میں نے ایسے لکھ دیا اس کو اور یہاں شیئر کر لی غزل سوچا کوئی اچھا مشورہ...
  2. سارہ بشارت گیلانی

    پاس ایسے بهی نہ آ - غزل برائے اصلاح تبصرہ تنقید

    پاس ایسے بهی نہ آ خوف جدائی نہ رہے دور ایسے بهی نہ جا ظرف دہائی نہ رہے میں ترے عشق کے زنداں میں مقید ہوں مگر یوں اسیر اب کے کرو شوق رہائی نہ رہے خواب بن کر ہی سہی پر یوں نگاہوں میں رہو تم نہ ہو پاس تو احساس جدائی نہ رہے ایسے احساس تجسس کو نہ اکسا یہ نہ ہو تیری خلقت میں خدا تیری خدائی نہ رہے
  3. سارہ بشارت گیلانی

    خزاں رسیدہ ہے چمن کوئی حساب تو ہو - برائے اصلاح و تنقید

    جو دو مصرعے آپ نے بتا دیے، ان کو ایسے ہی لکھ سکتی ہوں؟ "ہر ایک شب رہِ وفا میں ظلمتوں کی داستاں" (اس کو شاید اس سے بہتر میں نہ لکھ پاوں) "اگرچہ بے تکلفی عروجِ دوستی ہے پر" (شان نہیں عروج ہے دوستی کی، اس کو یا ایسے کہا جا سکتا ہے جیسے آپ نے کہا، یا ایسے "گو عروج دوستی ہے بے تکلفی مگر" ہے نا؟)...
  4. سارہ بشارت گیلانی

    خزاں رسیدہ ہے چمن کوئی حساب تو ہو - برائے اصلاح و تنقید

    اب دیکھیے گا: رہ وفا پہ رات ہر اندھیر سی ہوئی بہت فلک پہ ہو نجم کوئی یا ماہتاب چاہیے اگرچہ بے تکلفی ہے دوستی کی شان پر کبھی مکالمے میں آپ یا جناب چاہیے
  5. سارہ بشارت گیلانی

    خزاں رسیدہ ہے چمن کوئی حساب تو ہو - برائے اصلاح و تنقید

    خزاں رسیدہ ہے چمن کوئی حساب چاہیے بہار کا ہو احتساب کچھ جواب چاہیے کوئی جدائی کی رتوں کا بھی شمار تو کرے کوئی تو قائدہ ہو، یار کچھ نصاب چاہیے وصال یار پیار کی نہیں ہے شرط ہاں مگر کوئی گمان ہو کہیں کوئی سراب چاہیے رہ وفا پہ ہر ہی شب بہت اندھیر سی ہوئی کہیں فلک پہ ستارہ یا ماہتاب چاہیے گو...
  6. سارہ بشارت گیلانی

    خزاں رسیدہ ہے چمن کوئی حساب تو ہو - برائے اصلاح و تنقید

    چاہیے کر دیتی ہوں جی :) بہت شکریہ۔ اصلاح کے بعد ابھی پھر پوسٹ کرتی ہوں
  7. سارہ بشارت گیلانی

    خزاں رسیدہ ہے چمن کوئی حساب تو ہو - برائے اصلاح و تنقید

    حساب ہو کبهی حساب چاہیئے حساب ہی تو ہو.. ہی تو ہو کیسا رہے گا؟
  8. سارہ بشارت گیلانی

    خزاں رسیدہ ہے چمن کوئی حساب تو ہو - برائے اصلاح و تنقید

    اس کو شاید "مفاعلن مفاعلن مفاعلن مفاعلن" میں ڈھال سکتی ہوں؟ خزاں رسیدہ ہے چمن کوئی حساب بھی تو ہو بہار کا ہو احتساب کچھ جواب بھی تو ہو ایسے؟ جناب الف عین صاحب، جناب اسد قریشی صاحب آپ بھی دیکھ لیجئے گا
  9. سارہ بشارت گیلانی

    خزاں رسیدہ ہے چمن کوئی حساب تو ہو - برائے اصلاح و تنقید

    سر میں خود کوشش کرتی ہوں اس بحر میں ڈالنے کی
  10. سارہ بشارت گیلانی

    خزاں رسیدہ ہے چمن کوئی حساب تو ہو - برائے اصلاح و تنقید

    یہی تو مجهے جاننا ہے کہ یہ بحر کیا ہے :) مزمل صاحب کو تکلیف دیا کرتی ہوں اس سلسلے میں
  11. سارہ بشارت گیلانی

    وہ آس پاس ہے مرے قریب پر نہیں -

    وہ آس پاس ہے مرے قریب پر نہیں یہ داستان عشق بهی عجیب پر نہیں ملا کبهی جدا ہوا یہ سلسلہ رہا وہ آس تو بنا رہا نصیب پر نہیں یہ وقت ہے دعا پہ ہے یقیں فقط ہمیں دوا پہ اعتبار ہے طبیب پر نہیں بڑهی جو آشنائی یہ ہی منکشف ہوا نہیں گو دوستوں میں وہ رقیب پر نہیں ہے تجھ پہ بهی یقین خود پہ اعتبار ہے یہی...
  12. سارہ بشارت گیلانی

    خزاں رسیدہ ہے چمن کوئی حساب تو ہو - برائے اصلاح و تنقید

    جناب اسد قریشی صاحب آپ بهی دیکھ لیجیئے گا بہت مہربانی ہوگی.
  13. سارہ بشارت گیلانی

    چاند تاروں کو یا پھولوں کو مستعار لیا - برائے اصلاح و تنقید

    آہنگ کیا ہوتا ہے۔۔ بحر؟ آپ نے جو بھی کروا دیا ہے اس کا فائدہ ہی ہوا ہے جی!
  14. سارہ بشارت گیلانی

    چاند تاروں کو یا پھولوں کو مستعار لیا - برائے اصلاح و تنقید

    پتا نہیں سر میں تو بس لکھ دیتی ہوں وزن کا بعد میں پتا چلتا ہے..!
  15. سارہ بشارت گیلانی

    چاند تاروں کو یا پھولوں کو مستعار لیا - برائے اصلاح و تنقید

    بہت شکریہ جی! وہ پوسٹ میں نے کی ہے وہاں بهی اصلاح کی غرض سے ہی لگائی ہے جی :) ترمیم کرتی ہوں جی
Top