خیر مبارک محمد احمد بھائی۔۔آپ کی محبت ہے کہ آپ کو میرے شیئر کیئے ہوئے کلام پسند آتے ہیں۔۔
خوش و خرم رہیئے ہنستے مسکراتے۔۔آپ نے اپنا دیوان ابھی تک ہمیں دیا نہیں ہے۔۔اپنے دوستوں کو دیتے ہیں لیکن ہمیں نہیں۔۔صحیح ہے۔۔:)
غزل
(حمایت علی شاعر)
بدن پہ پیرہنِ خاک کے سوا کیا ہے
مرے الاؤ میں اب راکھ کے سوا کیا ہے
یہ شہرِ سجدہ گزاراں دیارِ کم نظراں
یتیم خانہء اداک کے سوا کیا ہے
تمام گنبد و مینار و منبر و محراب
فقیہِ شہر کی املاک کے سوا کیا ہے
کھلے سروں کا مقدر بہ فیض جہلِ خرد
فریب سایہء افلاک کے سوا کیا ہے
یہ میرا...