اس کی امّت میں ہوں مَیں، میرے رہیں کیوں کام بند
واسطے جس شہ کے غالبؔ! گنبدِ بے در کھلا
یہ شعر مرزا غالب کی ایک غزل کا مقطع ہے اور نعت سے تعلق رکھتا ہے۔ اس میں وہ خود کو نبی کریم ﷺ کا امتی ہونے کے ناطے یہ کہہ کر تسلی دے رہے ہیں کہ وہ نبی ﷺ جنھیں اللہ کریم نے معراج عطا کی اور اس مقام تک لے گئے...