نتائج تلاش

  1. مقبول

    برائے اصلاح: جسم بکنے سرِ بازار نہیں آئے گا

    🤣🤣 اچھا ہے آپ نے نوٹ کر لیا۔ لگتا ہے فون پر سپیس دیتے ہوئے ساتھ اعراب والے بٹن پر ہاتھ لگ جاتا ہے ۔ پانچ پیش کو تو دیس نکالا دیا ہے۔ اور کچھ رہ گیا ہے تو براہِ مہربانی بتائیے
  2. مقبول

    برائے اصلاح: جسم بکنے سرِ بازار نہیں آئے گا

    بہت شکریہ، چوہدری صاحب
  3. مقبول

    برائے اصلاح: جسم بکنے سرِ بازار نہیں آئے گا

    محترمین سر الف عین ، دیگر اساتذہ کرام اور احباب کی خدمت میں یہ غزل اصلاح کے لیے پیش کر رہا ہوں کیونکہ ابھی تک استادِ محترم الف عین صاحب نے بھی رائے نہیں دی اور تدوین کا وقت بھی موجود تھا تو کچھ اضافی اشعار ہونے کی وجہ سے غزل کو دو غزلہ کر دیا ہے ۔ طوالت پر معذرت غزل ۱ جسم بکنے سرِ بازار نہیں...
  4. مقبول

    دعا خالد محمود چوہدری صاحب کے لیے دعائے صحت

    اللّہ صحتِ کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے
  5. مقبول

    برائے اصلاح: تمہی سےلے لیے ہیں اس نے رنگ کچھ اُدھار میں

    سر الف عین اب دیکھیے یہ عشق سے سماج کے عناد کا گو عکس ہے جھلک رہا ہے جو مرے لباس تار تار میں پہلے مصرعہ میں گو ، تو یا ہی میں سے کیا بہتر ہو گا؟
  6. مقبول

    برائے اصلاح: تمہی سےلے لیے ہیں اس نے رنگ کچھ اُدھار میں

    سر الف عین خورشیداحمدخورشید صاحب خورشید صاحب سے معذرت کہ مجھے آپ کی عمدہ تجویز کو اکنالج کرنے میں تاخیر ہو گئی۔ میں لباس تار تار کاعشق سے تعلق پیدا کرنا چاہتا تھا۔ اس لیے پہلے مصرعہ میں کچھ تبدیلی کی ہے۔ اپنی رائے سے نوازیے۔ یہ دشمنانِ عشق کا، یہ عکس ہے سماج کا جھلک رہا ہے جو مرے لباس تار...
  7. مقبول

    تاسف وارث بھائی اب ہم میں نہیں رہے

    انا للہ و انا الیہ راجعون انتہائی افسوس ناک خبر ہے۔ اردو محفل کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔ اللّہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین
  8. مقبول

    برائے اصلاح: ہم کہ شامل تو عاشقان میں ہیں

    سر الف عین، بہت مہربانی سر، میں نے کچھ ریسرچ کی تو معلوم ہوا کہ داغ دہلوی، امجد اسلام امجد ، شاعر علی شاعر اور کرشن موہن نے لفظ کاروان کو بغیر کسی اضافت کے اپنے ا شعار میں استعمال کیا ہے۔ زمان کو مرکب شکل یعنی زمان و مکان ، زمان و زمن وغیرہ تو کافی بڑے ناموں نے استعمال کیا ہے جبکہ جگر مراد...
  9. مقبول

    برائے اصلاح: ہم کہ شامل تو عاشقان میں ہیں

    محترمین سر الف عین ، دیگر اساتذہ کرام و احباب کی خدمت میں یہ غزل اصلاح کے لیے پیش کر رہا ہوں ہم کہ شامل تو عاشقان میں ہیں پر کہاں ان کی داستان میں ہیں ان کے ہونٹوں پہ ہے مٹھاس بہت جن کے خنجر چھپے میان میں ہیں ہم تو گاہک ہیں مستقل ان کے رکھتے جو درد بس دکان میں ہیں سچ کی بے وقعتی پہ لگتا ہے...
  10. مقبول

    برائے اصلاح: آپ اگر بوٹ کی کمان میں ہیں

    سر الف عین ، بہت شکریہ نیچے میں ے گر رہا تھا۔ اگر ایسے کر دیں تو سقوط ختم ہو جائے گا دن بدن جا رہے ہیں نیچے ، پر یا پستیوں میں ہیں گر چکے پھر بھی ہم سمجھتے ہیں، ہم اڑان میں ہیں
  11. مقبول

    برائے اصلاح: آپ اگر بوٹ کی کمان میں ہیں

    سر الف عین سر، بہت شکریہ۔ اچھا ہو آپ نے وقت پر غلطی پکڑ لی ۔ میں اشعار کی تعداد محدود رکھنے کے چکر میں اس غلطی پر غور نہ کر سکا۔ اب ایطا کا سقم بھی دور ہو جائے گا اور مزید اشعار کا راستہ بھی کھل جائے گا جی سر، ایسا بالکل ممکن ہے اگر دکھائیں کو فعولن کی بجائے یں کرا کر فعول کے وزن پر لے...
  12. مقبول

    برائے اصلاح: آپ اگر بوٹ کی کمان میں ہیں

    سر ٔ الف عین ، بہت شکریہ مطلع کچھ تبدیل کیا ہے آپ اگر بُوٹ کی کمان میں ہیں چاہے غدار ہوں ، امان میں ہیں قافیہ اور خیال کی تکرار کی وجہ سے یہ شعر نکال دیا ہے سر، یہ تو وزن میں نہیں آرہا ملزمان کو مجرمان سے بدل دیا ہے مانے مقبول جو نہ حکم ان کا وُہ ریاست کے مجرمان میں ہیں
  13. مقبول

    برائے اصلاح: آپ اگر بوٹ کی کمان میں ہیں

    غلطی کو چھوڑیں چوہدری صاحب۔ آپ نے ہماری طرف نظرِ کرم فرمائی یہی کافی اور باعث صد افتخار ہے 😊
  14. مقبول

    برائے اصلاح: آپ اگر بوٹ کی کمان میں ہیں

    شکریہ، چوہدری صاحب یہاں پ اور الف کا اتصال ہو رہا ہے۔ اس لیے میرے خیال میں وزن درست ہے۔آپ دوبارہ غور کیجیئے اور اپنی رائے سے نوازیے
  15. مقبول

    برائے اصلاح: آپ اگر بوٹ کی کمان میں ہیں

    استادِ محترم الف عین ، دیگر اساتذہ کرام اور احباب ایک غزل آپ کی خدمت میں اصلاح کے لیے پیش کر رہا ہوں آپ اگر بوٹ کی کمان میں ہیں سمجھیے ہر طرح امان میں ہیں بوٹ ہی قوم کا محافظ ہے لوگ اب بھی اسی گمان میں ہیں کل جو تذلیل کرتے تھے ان کی آج وہ ان کی ہی امان میں ہیں غاصبوں کو دکھا ئیں راہِ راست...
  16. مقبول

    برائے اصلاح:مت پوچھ ہیں غم کتنے سنبھالے ہوئے ہم لوگ

    جی سر۔ بالکل ایسے ہی ہے ۔ میں صرف یہ بتانا چاہ رہا تھا کہ ہمیں دی گئی تعلیم کا ماشااللہ کیا معیار تھا🥲🥲
  17. مقبول

    تاسف دعائے مغفرت کی درخواست

    اللّہ پاک ان کی مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلیٰ درجات عطا فرمائے
Top