بھئی آپ لوگ کچھ زیادہ ہی بین السطور پڑھنے لگے ہیں۔ احباب کی ذمہ داریوں میں پھیر بدل تو ہوتی رہتی ہے، لیکن عموماً ایسی کسی بات کا اعلان کنایتاً بھی عمومی محفل میں تب تک نہیں کیا جاتا جب تک کوئی حتمی فیصلہ نہ لیا جا چکا ہو۔ ہم نے واقعی بطور شغل ہی وہ بات کہی تھی۔ :) :) :)
اس تصویر نے ہمیں چند برس قبل ایک دن کی یاد دلا دی جب اچھی خاصی برفباری کے بعد اگلی صبح ہم نے لان کی گھاس پر جمی برف پر انگلی سے "محفل" لکھا تھا۔ :) :) :)
لا حول و لا قوہ! ہم کب کوئی اعتراض یا شکایت کر رہے ہیں؟ ایک تو ہر مراسلے میں مسکانیں استعمال کرنے کا یہ بڑا نقصان ہے کہ پھر اس کی افادیت اور معنویت جاتی رہتی ہے۔ :) :) :)