"مکالمے" کے ساتھ "باہمی" کا استعمال ایسا ہی ہے جیسے اے ٹی ایم کو اے ٹی ایم مشین کہنا۔ در اصل عربی قواعد کے مطابق باب مفاعلہ کے مصادر میں "باہمی" کا مفہوم از خود موجود ہوتا ہے۔ مثلاً، مقابلہ (یعنی ایک دوسرے کے قبل یا آپنے سامنے ہونا)، معانقہ (یعنی ایک دوسرے سے گلے ملنا)، موازنہ (یعنی دو چیزوں...