نتائج تلاش

  1. ابن سعید

    اردو محفل فورم کا واٹس ایپ گروپ بنایا جائے

    محترم، ہم نے ایسی تو کوئی بات نہیں کی جس میں تضحیک کا شائبہ تک ہو۔ البتہ ایک پرانے مراسلے کا ربط فراہم کیا تھا جس میں اس بابت ہمارا جواب موجود ہے۔ :) :) :)
  2. ابن سعید

    محفل کی بارہ دری

    ہم تو یہیں ہوتے ہیں بٹیا رانی۔ البتہ ان دنوں ترجیحات بدلی ہوئی ہیں اس لیے عمومی فورم میں مراسلت کم ہی ہوتی ہے۔ :) :) :)
  3. ابن سعید

    محفل کی بارہ دری

    وعلیکم السلام! الحمد للہ ہم بخیر ہیں۔ ہادیہ بٹیا آپ کیسی ہیں؟ :) :) :)
  4. ابن سعید

    آپ درج ذیل ربط پر بزم سخن کا زمرہ ملاحظہ فرما سکتے ہیں اور وہاں موجود ذیلی زمروں "اصلاح سخن" یا...

    آپ درج ذیل ربط پر بزم سخن کا زمرہ ملاحظہ فرما سکتے ہیں اور وہاں موجود ذیلی زمروں "اصلاح سخن" یا "آپ کی شاعری (پابندِ بحور شاعری)" میں سے کسی کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ بعد ازاں اس ذیلی زمرے میں جا کر "نئی لڑی ارسال کریں" بٹن کی مدد سے اپنا کلام شامل محفل کر سکیں گے۔ :) :) :)...
  5. ابن سعید

    اردو محفل میں خوش آمدید! کیا کلام سے آپ کی مراد منظوم کلام ہے یا پھر عام مراسلہ؟ مختلف نوعیت کے...

    اردو محفل میں خوش آمدید! کیا کلام سے آپ کی مراد منظوم کلام ہے یا پھر عام مراسلہ؟ مختلف نوعیت کے پیغامات کے لیے مختلف زمرے موجود ہیں ان میں متعلقہ مواد نئی لڑی کی صورت یا موجودہ لڑیوں میں تبصروں کی صورت ارسال کیا جا سکتا ہے۔ :) :) :)
  6. ابن سعید

    محفل کے نئے مدیران اعلیٰ: فرقان احمد و محمد تابش صدیقی

    ایک طویل مدت سے محفل کے اراکین عملہ کی توسیع کی ضرورت محسوس کی جاتی رہی ہے۔ اسی کی ذیل میں آج برادرم فرقان احمد اور برادرم محمد تابش صدیقی کو محفل کے تمام زمروں کی ادارت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ان ذمہ داریوں کا بار قبول کرنے پر انتظامیہ دونوں صاحبان کی ممنون ہے۔ مدیران اعلیٰ کی فہرست میں اس...
  7. ابن سعید

    ڈیجٹل فوٹوگرافی تکنیک

    الحمد للہ ہم بالکل بخیر ہیں اور آپ کی خیریت مع ڈی ایس ایل آر نیک مطلوب ہے۔ :) :) :) اس "بھی" کا کیا مطلب ہے، آپ نے ایسا پہلے سے کر رکھا ہے کیا؟ :) :) :)
  8. ابن سعید

    ڈیجٹل فوٹوگرافی تکنیک

    اتنا پڑھنے کے فوراً بعد ذہن میں کچھ ایسی تصویر ابھری جیسےامجد بھائی کھجور کے کسی درخت پر چڑھ کر کمر کے گرد رسی کا چھلا باندھے ایک ہاتھ میں کیمرہ لیے کھجوروں کی میکرو فوٹوگرافی میں مصروف ہوں۔ :) :) :)
  9. ابن سعید

    لکھا کیوں نہیں جا رہا

    اس بارے میں پہلے سے ایک لڑی گوگل کروم کے نئے ورژن (53) میں اردو ایڈیٹر کام نہیں کر رہا موجود ہے۔ در اصل جہاں جہاں رچ ٹیکسٹ ایڈیٹر استعمال ہوا ہے وہاں یہ مشکل در پیش ہے، البتہ تلاش وغیرہ جیسے سادہ خانوں میں اردو لکھی جا سکتی ہے۔ :) :) :)
  10. ابن سعید

    اوبنٹو کی کامیاب انسٹالیشن

    جی ہاں، ایک عرصہ تک ہم فیڈورا استعمال کرتے رہے ہیں۔ البتہ یہاں ہماری یونیورسٹی کے کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ کا آئی ٹی گروپ لینکس کے نام پر ریڈ ہیٹ اینٹرپرائز لینکس اور اوبنٹو کی سپورٹ فراہم کرتا تھا۔ کئی سارے لینکس ڈسٹریبیوشنز کی دیکھ ریکھ کے لیے غیر ضروری وسائل کا بار ہوتا۔ لہٰذا کچھ عرصہ فیڈورا...
  11. ابن سعید

    اردو ویب پر ایس ایس ایل/ٹی ایل ایس کی تنصیب: محفل میں ایچ ٹی ٹی پی ایس کا استعمال

    کسی کی سالگرہ کی مبارکباد والے اعلان کی موجودگی میں صفحہ غیر محفوظ ہوتا تھا، لیکن اس مسئلے کو درست کر دیا ہے۔ :) :) :)
  12. ابن سعید

    اوبنٹو کی کامیاب انسٹالیشن

    ایلیمینٹری او ایس میں در اصل اوبنٹو کا ہی بیس سسٹم استعمال کیا گیا ہے، البتہ اس کی دو بڑی تبدیلیاں قابل ذکر ہیں، اول اس کا ڈیسکٹاپ انوائرنمنٹ اور دوم اس کی عام استعمال کی ایپلیکیشنز۔ ایلیمینٹری او ایس ٹیم نے پینتھیون نامی اپنا خود کا ڈیسکٹاپ شامل کیا ہے اور ساتھ ہی خود کے ڈیویلپ کیے ہوئے کئی...
  13. ابن سعید

    تری بزم میں ہمیں تھے کہ دوانہ وار آئے

    یوں تو ہم بالی ووڈ نغموں اور مکالموں میں "اپنے" کی جگہ "میرے"، "تیرے" اور "اس کے" وغیرہ کے استعمال سے سخت نالاں ہیں، لیکن یہاں غالباً "ہمارے" کا محل ہے۔ :) :) :)
  14. ابن سعید

    اوبنٹو کی کامیاب انسٹالیشن

    ہم کافی عرصہ سے اپنے لیپ ٹاپ اور آفس کے ڈیسکٹاپ پر ایلیمینٹری او ایس استعمال کر رہے ہیں۔ یوں تو ہماری ضروریات کے لیے لینکس کا کوئی بھی رائج العام نسخہ کفایت کر جائے گا۔ البتہ اس کی سادگی ہمیں کافی پسند ہے۔ :) :) :)
  15. ابن سعید

    کیا اردو کے تمام حرفِ اصلی کی فہرست اور تمام سابقے اور لاحقے کی مکمل فہرست دستیاب ہے؟؟

    قواعد کی مدد سے مادہ اخذ کرنا بہت جوکھم کا کام ہوگا اور کئی دفعہ ایک قاعدہ دوسرے قاعدے کو منسوخ کرے گا لہذا ان کے واقع ہونے کی ترتیب بدلنی ہوگی یا بعد قواعد کو زیادہ تخصیص کے ساتھ لکھنا پڑ جائے گا۔ اس سارے کام کے لیے آپ کو ایک اچھا ٹیسٹ سیٹ درکار ہوگا اور یہ یقینی بنانا ہوگا کہ نیا قاعدہ شامل...
  16. ابن سعید

    کیا اردو کے تمام حرفِ اصلی کی فہرست اور تمام سابقے اور لاحقے کی مکمل فہرست دستیاب ہے؟؟

    ہمارا خیال ہے کہ اسے حرف اصلی کے بجائے مادّہ کہا جاتا ہے۔ آپ کی ریسرچ الفاظ سے ان کا مادہ اخذ کرنے کے بارے میں ہے یا پھر اسٹیم حاصل کرنا مقصود ہے؟ واضح رہے کہ ضروری نہیں کہ کسی لفظ کا اسٹیم با معنی لفظ ہو (کیونکہ اس میں حروف کی کاٹ چھانٹ کچھ اسی نوعیت کی ہوتی ہے)، جبکہ مادہ با معنی ہوتا ہے۔...
  17. ابن سعید

    یوزرنیم کی تبدیلی!

    اول تو یہ کہ ادارتی و انتظامی قوانین کو بائی پاس کرنے کے ہتھکنڈے اپنانے والوں کو معطل کیا جا سکتا ہے۔ دوم یہ کہ ایسا کچھ کرنے پر انتظامیہ نئی شناخت کو بھی پرانی شناخت کے ساتھ ضم کرے گی نا کہ اس کی ضد۔ آپ جس نوعیت کے کام کی ترغیب دے رہے ہیں اسی سے ملتے جلتے چند اور کام ہیں مثلاً کسی مقفل لڑی کا...
Top