نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    خود پہ الزام دھر گیا ہوں میں ۔ شارق جمال

    شارق جمال کی ایک غزل خود پہ الزام دھر گیا ہوں میں کام مشکل تھا کر گیا ہوں میں کیسی دہشت سے بھر گیا ہوں میں خواب میں جیسے ڈر گیا ہوں میں جانے کس شے کی ہے تلاش مجھے کو بہ کو در بدر گیا ہوں میں مجھ کو اب کیسے پا سکے گا کوئی وقت تھا اور گزر گیا ہوں میں میرے چاروں طرف اندھیرا ہے کیا...
  2. فرخ منظور

    سیماب اکبر آبادی جنت جو ملے لا کر میخانے میں رکھ دینا ۔ سیماب اکبر آبادی

    جنت جو ملے لا کر میخانے میں رکھ دینا کوثر مرے چھوٹے سے پیمانے میں رکھ دینا میت نہ مری جا کے ویرانے میں رکھ دینا پیمانوں میں دفنا کر میخانے میں رکھ دینا سجدوں پہ نہ دے مجھ کو ارباب ِحرم طعنے کعبے کا کوئی پتھر بت خانے میں رکھ دینا وہ جس سے سمجھ جائے روداد مرے غم کی ایسا بھی کوئی ٹکڑا افسانے میں...
  3. فرخ منظور

    صبح صبح مسکراہٹ چہرے پر بکھر گئی۔ :)

    صبح صبح مسکراہٹ چہرے پر بکھر گئی۔ :)
  4. فرخ منظور

    "فلرٹ" کا اردو متبادل کیا ہوگا؟

    آخر یہ مسئلہ بھی استاد محترم مرزا غالب نے حل کر دیا۔ چھیڑ (فلرٹ) خوباں سے چلی جائے اسد گر نہیں وصل تو حسرت ہی سہی
  5. فرخ منظور

    شعرا کے چند لطیفے

    جب احمد فراز کو کسی نے بتایا کہ ضیا الحق شہید ہو گئے تو احمد فراز نے کہا کہ آج سمجھ میں آیا کہ یہ کیوں کہا جاتا ہے کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔
  6. فرخ منظور

    احمد مشتاق چھٹ گیا ابر شفق کھل گئی تارے نکلے

    چھٹ گیا ابر شفق کھل گئی تارے نکلے بند کمروں سے ترے درد کے مارے نکلے شاخ پر پنکھڑیاں ہوں کہ پلک پر آنسو تیرے دامن کی جھلک دیکھ کے سارے نکلے تو اگر پاس نہیں ہے کہیں موجود تو ہے تیرے ہونے سے بڑے کام ہمارے نکلے تیرے ہونٹوں میری آنکھوں سے نہ بدلی دنیا پھر وہی پھول کھلے پھر وہی تارے نکلے...
  7. فرخ منظور

    چند انتظامی تبدیلیاں

    میرے خیال میں ماڈریٹرز کم کرنے کی بجائے دوگنے کر دینے چاہئیں۔ کیونکہ ہر شخص مصروف ہے اور جو جتنا وقت دے سکے اسے غنیمت سمجھنا چاہیے۔
  8. فرخ منظور

    چند انتظامی تبدیلیاں

    سالہا سال کی محنتِ شاقہ کے بعد انہیں ضرور ماڈریٹر بنا دینا چاہیے۔
  9. فرخ منظور

    فارسی شاعری صائب تبریزی کی اس فارسی غزل کا ترجمہ درکار ہے

    محمد وارث صاحب اگر ناگوار نہ گزرے تو مدد فرمائیں۔ بہت شکریہ!
  10. فرخ منظور

    شعر و ادب سے توبہ

    اک تیر میرے سینے میں مارا کہ ہائے ہائے :)
  11. فرخ منظور

    فارسی شاعری صائب تبریزی کی اس فارسی غزل کا ترجمہ درکار ہے

    احباب سے درخواست ہے کہ اس فارسی غزل کا ترجمہ سمجھنے میں مدد فرمائیں ۔ شکریہ مریز آب رخ خود مگر برای شراب که در دو نشأه بود سرخ رو گدای شراب من این سخن ز فلاطون خم نشین دارم علاج رخنه دل نیست غیر لای شراب هزار سال دگر مانده است ریزد آب زلال خضر به آن روشنی به پای شراب حباب وار سر فردی از جهان...
  12. فرخ منظور

    محفل چائے خانہ

    کوئی حوالہ یا یہ آپ کا ذاتی خیال ہے؟
  13. فرخ منظور

    "فلرٹ" کا اردو متبادل کیا ہوگا؟

    حضرتِ میر فلرٹ بارے فرماتے ہیں۔ لاگ اگر دل کو نہیں، لطف نہیں جینے کا الجھے، سلجھے، کسو کاکل کے گرفتار رہو
  14. فرخ منظور

    محفل چائے خانہ

    اچھی معلومات فراہم کی شکریہ سیما صاحبہ لیکن فریقین میں دونوں فریقین کہنا غلط نہیں کیونکہ فریقین دو سے زائدبھی ہو سکتے ہیں۔ :)
  15. فرخ منظور

    نورجہاں کا مزار۔۔۔تلوک چند محروم

    بہت عنایت۔ خوش رہیے۔
  16. فرخ منظور

    نورجہاں کا مزار۔۔۔تلوک چند محروم

    نور جہاں کے مزار پر (احسان دانش) شاہدرہ کی یہ زمیں یہ غم و عبرت کا دیار ذرہ ذرہ ہے یہاں گردش دوراں کا شکار خستگی بوڑ ھے خس و خار پہ چھائی ہوئی کہنگی بولتے ماحول پہ منڈلائی ہوئی خشک مٹی پہ یہ سوکھی ہوئی بوندوں کے نشاں بیتتے وقت پہ دم توڑتے لمحوں کا گماں نیلگوں دھند کے دریا میں یہ ٹھنڈک کا رچاؤ...
  17. فرخ منظور

    نورجہاں کا مزار۔۔۔تلوک چند محروم

    نورجہاں کے مزار پر (ساحر لدھیانوی) پہلوئے شاہ میں یہ دختر جمہور کی قبر کتنے گم گشتہ فسانوں کا پتہ دیتی ہے کتنے خوں ریز حقائق سے اٹھاتی ہے نقاب کتنی کچلی ہوئی جانوں کا پتہ دیتی ہے کیسے مغرور شہنشاہوں کی تسکیں کے لیے سالہا سال حسیناؤں کے بازار لگے کیسے بہکی ہوئی نظروں کے تعیش کے لیے سرخ...
  18. فرخ منظور

    اذان کا وقت وہی ہوتا ہے جو کیلنڈر میں سحر و افطار کا وقت درج ہوتا ہے۔

    اذان کا وقت وہی ہوتا ہے جو کیلنڈر میں سحر و افطار کا وقت درج ہوتا ہے۔
  19. فرخ منظور

    ہجے ڈاٹ کام

    بیکار سائٹ انگریزی کے الفاظ بنا دیتا ہے لیکن بعض اردو کے الفاظ نہیں بناتا۔ مثلا (راکھ)، (کریہ)
Top