نتائج تلاش

  1. عاطف ملک

    مبارکباد خلوص اور محبت بھرے پیغام محفلین کے نام

    ہمیں کیا پتا بھئی۔۔۔۔۔ہم نے تو کسی تحریر میں پڑھا تھا کہ فلاں کے کلام میں رطب و یابس بہت ہے، بس ادھر چسپاں کر دیا:unsure: بہت شکریہ آپا۔ دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔ شکریہ عدنان بھیا، آمین:)
  2. عاطف ملک

    مبارکباد خلوص اور محبت بھرے پیغام محفلین کے نام

    متشکرم:redheart: مقامِ فکر ہے میرے لیے کہ ان ہزار مراسلوں میں سے کچھ فائدہ مند بھی ہے یا سب رطب و یابس ہی ہے:unsure:
  3. عاطف ملک

    اسی کی یاد، اسی کا خیال، اسی کا ذکر..... ہمارے پاس تو بس ایک ہی کہانی ہے

    اسی کی یاد، اسی کا خیال، اسی کا ذکر..... ہمارے پاس تو بس ایک ہی کہانی ہے
  4. عاطف ملک

    اخفائے راز و ضبطِ غمِ بے بہا کا نام

    اخفائے راز و ضبطِ غمِ بے بہا کا نام لینے لگا ہوں آج میں پھر سے وفا کا نام جو میرے جی میں آئے کروں گا وہی حضور گویا ہوائے نفس ہے میرے خدا کا نام دل پر نہیں ہے زور ، مگر ضبط میرا دیکھ لب پر نہ آئے گا کبھی اس بے وفا کا نام کیا چیز ہے کہ حسنِ تخیل کہوں جسے! شعروں میں شعریت ہے بھلا کس بلا کا نام...
  5. عاطف ملک

    کریں گے بات نہ اس کی یہ ہم نے ٹھانی ہے

    کریں گے بات نہ اس کی یہ ہم نے ٹھانی ہے ہمارے دل نے مگر کب ہماری مانی ہے نہ آرزو ہے کسی نفع کی، نہ خوفِ زیاں یہ زندگانی بھی کیا خاک زندگانی ہے اسی کی یاد، اسی کا خیال، اسی کا ذکر ہمارے پاس تو بس ایک ہی کہانی ہے مرے تڑپنے کا گر آپ اڑا رہے ہیں مذاق تو جان لیں یہ گھڑی آپ پر بھی آنی ہے کتابِ عشق...
  6. عاطف ملک

    ہاتھ جوڑے ہیں التجا کے لیے

    ہاتھ جوڑے ہیں التجا کے لیے مان بھی جاؤ اب خدا کے لیے اشک کرتے ہیں حال دل کا بیان لفظ ملتے نہیں دعا کے لیے حرفِ تسکیں کی بھیک ہے درکار ایک مہجور و بے نوا کے لیے مہر و الفت سے بڑھ کے کیا ہو گا آج انسان کی بقا کے لیے لاکھ مجھ پر زمانہ ڈھائے ستم ہنس کے سہہ لوں تری رضا کے لیے سر ہے در پر ترے...
  7. عاطف ملک

    یہ قیس دشت میں رو کر دہائی دیتا ہے

    ٹوٹی پھوٹی سی ایک کاوش: یہ قیس دشت میں رو کر دہائی دیتا ہے مرے مکان سے دریا دکھائی دیتا ہے کبھی پھوار جو بارش کی چوم لے ان کو گلوں کا شوخ تبسم سنائی دیتا ہے میں جانتا بھی ہوں کس نے کیا مجھے برباد مگر یہ دل ہے کہ اس کی صفائی دیتا ہے ہمیں تو ہوش و خرد سے ہے وہ جنون عزیز جو تیرے در کی کسی کو...
  8. عاطف ملک

    بے خبر سب سے، کہیں دور خیالوں میں مگن..... بس یہی بات ہے اس کی جو ہمیں بھاتی ہے

    بے خبر سب سے، کہیں دور خیالوں میں مگن..... بس یہی بات ہے اس کی جو ہمیں بھاتی ہے
  9. عاطف ملک

    اس کو آیا نہ رحم عاطفؔ پر۔۔۔۔۔۔۔لاکھ ہم نے کہا خدا کیلیے

    اس کو آیا نہ رحم عاطفؔ پر۔۔۔۔۔۔۔لاکھ ہم نے کہا خدا کیلیے
  10. عاطف ملک

    سارا جہان چھوڑ کے الفت تجھی سے کی ۔۔۔۔۔۔۔۔مت کر قبول، داد تو دے انتخاب کی

    سارا جہان چھوڑ کے الفت تجھی سے کی ۔۔۔۔۔۔۔۔مت کر قبول، داد تو دے انتخاب کی
  11. عاطف ملک

    شکریہ تابش بھائی

    شکریہ تابش بھائی
  12. عاطف ملک

    تمہیں اے عینؔ اس کی یاد سے ملتی ہے وہ راحت؟ ‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌..... جو تم کو شعر کہنے سے، غزل گانے...

    تمہیں اے عینؔ اس کی یاد سے ملتی ہے وہ راحت؟ ‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌..... جو تم کو شعر کہنے سے، غزل گانے سے ملتی ہے
  13. عاطف ملک

    ساتھ کب تک کوئی چلا مت پوچھ

    ایک کاوش احباب کی نذر: ساتھ کب تک کوئی چلا مت پوچھ کس نے کی کس قدر وفا مت پوچھ مختصر یہ کہ ہو گئے آزاد کون کس سے ہوا رِہا مت پوچھ تھی قیامت مگر گزر ہی گئی تذکرہ اس کا بارہا مت پوچھ پوچھ مجھ سے جو میرے دل میں ہے لوگ کہتے ہیں کس سے کیا، مت پوچھ تب مجھے بھی نہیں تھی اپنی خبر جو ہوا اس کو بھول...
  14. عاطف ملک

    حشر ہے دل میں بپا عید منائیں کیسے

    عدنان بھائی، آپ کا حسنِ نظر ہے:in-love: شکریہ ہاں جی، منا ہی لی ہے عید عید سے کاہے کی ناراضی:p آپ کو بھی بہت بہت مبارک استادِ محترم:) عید اچھی گزری۔۔۔۔۔امید ہے کہ آپ کی بھی بہت اچھی گزری ہو گی:) بہت شکریہ آپ ہی کی شفقت اور توجہ کا نتیجہ ہے:) ایسے کر لیتا ہوں مجھے اس کا اندازہ تھا۔۔۔۔لیکن...
  15. عاطف ملک

    حشر ہے دل میں بپا عید منائیں کیسے

    عید کی مناسبت سے چند بے ربط سے خیالات پیش کر رہا ہوں۔اپنی (اصلاحی اور تنقیدی) رائے سے ضرور نوازیں۔ حشر ہے دل میں بپا عید منائیں کیسے آج بھی تُو نہ ملا عید منائیں کیسے ایک مدت سے ہے تُو دور نگاہوں سے مری چاند ہی جب نہ تکا، عید منائیں کیسے عید تہوار ہے اپنوں سے گلے ملنے کا اور تُو ہم سے جدا،...
  16. عاطف ملک

    عید سعید مبارک ہو۔۔۔۔تقبل اللہ منا ومنکم

    عید سعید مبارک ہو۔۔۔۔تقبل اللہ منا ومنکم
  17. عاطف ملک

    کسی کی ذات سے کچھ واسطہ نہ ہوتے ہوئے

    بہت نوازش تابش بھائی! :daydreaming: جزاک اللہ امجد بھیا۔ دعاؤں میں یاد رکھا کریں۔:) بہت شکریہ جناب:) محبت ہے آپ کی:) بہت شکریہ محترم:) محمد عدنان اکبری نقیبی بھائی، آپ کا بھی بہت شکریہ:battingeyelashes:
  18. عاطف ملک

    کسی کی ذات سے کچھ واسطہ نہ ہوتے ہوئے

    ایک طرحی غزل احباب کی خدمت میں پیش کرنے کی جسارت کر رہا ہوں۔ کسی کی ذات سے کچھ واسطہ نہ ہوتے ہوئے "میں خود کو دیکھ رہا ہوں فسانہ ہوتے ہوئے" کسی کے ساتھ گزارے تھے جو خوشی کے پل بہت رلاتے ہیں اب رابطہ نہ ہوتے ہوئے ہزار مصلحتوں کا حجاب حائل تھا ہمارے بیچ کوئی فاصلہ نہ ہوتے ہوئے عجیب شے ہے محبت...
  19. عاطف ملک

    دنیا کو شفایاب کروں، تیری عطا سے‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌......... ہے محوِ مناجات...

    دنیا کو شفایاب کروں، تیری عطا سے‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌......... ہے محوِ مناجات مسیحا ترے در پر
  20. عاطف ملک

    پیروڈی: وہ نہیں مانے گی یوں دل کو جلاتا کیا ہے

    بہت بہت شکریہ:) ہاں جی، مقطع تک پہنچتے پہنچتے سنجیدگی غالب آ گئی تھی:p بیگم پہلے ہی نالاں ہے کہ ابھی شادی ہوئی نہیں اور سارے خاندان کی خبر لے چکے ہو(n) ادھر بھی بیگم آ جاتی تو بغیر شادی ہی۔۔۔۔۔۔:cry: نوازش:battingeyelashes:
Top