محمد تابش صدیقی بھائی کے کلام غزل: درِ مخلوق پہ سر اپنا جھکاتا کیا ہے ٭ تابش پر ہاتھ صاف کیا ہے۔امید ہے جسارت معاف کی جائے گی:unsure:
وہ نہیں مانے گی یوں دل کو جلاتا کیا ہے
بھیج گھر اس کے پیام اس کو ستاتا کیا ہے
ہاتھ لگ بھی گئی ماچس اگر، انسان ہی رہ
بجھ گئی شمع تو اب بزم جلاتا کیا ہے
ایک لمحے...
شعر و نغمہ، رنگ و نکہت، جام و صہبا ہو گیا
زندگی سے حسن نکلا اور رسوا ہو گیا
اور بھی، آج اور بھی ہر زخم گہرا ہو گیا
بس کر اے چشمِ پشیماں، کام اپنا ہو گیا
اس کو کیا کیجے، زبانِ شوق کو چپ لگ گئی
جب یہ دل شائستہِ عرضِ تمنا ہو گیا
اپنی اپنی وسعتِ فکر و یقیں کی بات ہے
جس نے جو عالم بنا ڈالا وہ اس...
بہت نوازش جناب وارث صاحب،
محض آپ کی شفقت ہے ورنہ ہم کس قابل:)
لاجواب۔۔۔۔۔۔
ہم تو تائب ہوئے ہیں چار سے اب
کیونکہ ہم کو ہے اپنی کھال پسند(n)
متفق
بہت محبت ہے آپ کی
بہت شکریہ عظیم بھائی، استادِ محترم الف عین کے ایک قول کو ذہن میںرکھتے ہوئے کہ مزاح میں تھوڑا بہت گزارا بھی چل جاتا ہے، گزارہ چلا...
محمداحمد بھائی کی ایک انتہائی خوبصورت غزل کے ساتھ ہماری محبت تمام محفلین بالخصوص استادِ محترم الف عین کی خدمت میں:
"آگیا تھا وہ خوش خصال پسند"
تھی جسے صرف مسڈ کال پسند
فون پر ملتفت نہ ہوتا تھا
عشق بھی تھا اسے حلال پسند
ہم کو قاتل ادائیں اس کی عزیز
اس کو بندوق کی ہے نال پسند
سب سے ہی بے سبب...
بہت بہت شکریہ فرحان محمد خان بھائی:)
ارے واہ، یعنی پاس ہو گئے ہم:in-love:
بہت بہت شکریہ استادِ محترم:)
نوازش محمد وارث سر، آپ اساتذہ کے ایسے تبصرے ہمارے لیے سند ہیں:)
شکریہ لاریب مرزا :)
بیہت نوازش۔
تمام احباب بالخصوص محمد عدنان اکبری نقیبی بھائی اور جناب محمد خلیل الرحمٰن صاحب کا بھی شکریہ۔
ایک طرحی غزل استادِ محترم الف عین اور محفلین کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں۔
ملیں گے رہنما ایسا نہیں ہے
کہ الفت راستہ ایسا نہیں ہے
جو خود جل کر کرے دنیا کو روشن
یہاں کوئی دیا ایسا نہیں ہے
کبھی ان پھول سے ہونٹوں پہ ٹھہرے
ہمارا تذکرہ ایسا نہیں ہے
چلو مانا اسے تھی فکر میری
مگر وہ پیار تھا ایسا نہیں...
یہ اہتمام ہے کس موجِ بے کراں کے لیے
جہاز راں جو لپکتے ہیں بادباں کے لیے
گلوں نے باغ کو مہکایا باغباں کے لیے
کہ اجرِ مہر ہی سجتا ہے مہرباں کے لیے
یہ دل پلا ہے تمہارے ستم کے شعلوں پر
غمِ حیات تو امرت ہے اس جواں کے لیے
ہے ادعائے محبت تو رنج و غم سے نہ ڈر
کہ وار دیتے ہیں لوگ اپنی جاں زباں کے لیے...
میرے لیے بہت ہی سعادت کی بات ہے کہ مجھے یہ لڑی بنانا نصیب ہو رہی ہے۔
میرے استاد، میرے بہت ہی محترم اور اردو محفل فورم کے روحِ رواں محترم اعجاز عبید الف عین صاحب کو سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔
اللہ آپ کی عمر میں، علم میں اور اعمالِ صالحہ میں برکت عطا کرے اور آپ کا سایہ تادیر ہمارے سروں پہ قائم رکھے،...