لا جواب:notworthy:
بالخصوص یہ اشعار تو بے حد پسند آئے۔
یہ غزل ہمیں اس قدر اچھی لگی کہ ہم اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کیے بغیر رہ نہیں سکے۔امید ہے کہ آپ ہماری اس جسارت کو معاف کر دیں گی۔
پیروڈی: خوشی بیگم جو تیرے مائیکے جانے سے ملتی ہے
محترمہ نمرہ کی ایک انتہائی خوبصورت غزل کے ساتھ کی جانے والی واردات ان سے پیشگی معذرت کے بعد پیش کرنے کی جسارت کر رہا ہوں۔امید ہے احباب کو پسند آئے گی۔
نہ چائے سے، نہ بسکٹ سے، نہ رس کھانے سے ملتی ہے
خوشی بیگم جو تیرے مائیکے جانے سے ملتی ہے
ہو ستیاناس ای چالان کا کہ اب تو بیگم کو
ہماری بے وفائی...
ٹوٹا مندر دیکھے کوئی
میرے دل میں جھانکے کوئی
ایک اک کر کے بکھر چکے ہیں
میرے خواب سمیٹے کوئی
تیری آنکھیں غیر کی طالب
آئینہ کیوں دیکھے کوئی
دل کے باغ میں ہے ویرانی
خوشبو آن بکھیرے کوئی
کب سوچوں میں گم ہو جائے
جانے بیٹھے بیٹھے کوئی
چُھو کر عشق کی بادِ صبا کو
پھولوں جیسا نکھرے کوئی
غم کے...
بہت شکریہ فرحان بھیا:)
متشکرم:)
بغیر عینک لگائے پوسٹ کرنے کے مضر اثرات:ROFLMAO:
بہت بہت شکریہ:daydreaming:
اردو ادب کی روایات تو اہلِ علم جانیں، ہم نے خوامخواہ میں استعمال کیا ہے۔ویسے ہمارے ہاں اردو بول چال میں لوگ خوامخواہ کے ساتھ میں لگاتے تو ہیں، اب وہ درست ہے یا نہیں، اس کی بابت اہلِ...
ٹھوکر لگی جو آیا کسی کی نگاہ میں
کنکر پڑا ہو تھا کہیں کوئی راہ میں
قتلِ انا کے راستے دشوار تھے مگر
ان سے بھی ہم گزر ہی گئے تیری چاہ میں
وہ اور ہی کسی کے ستم کی تھی داستاں
تم ہم سے ہوگئے ہو خفا خوامخواہ میں
سر تم نے اس کے در پہ جھکایا تھا کس لیے
ہے فرق قتل گاہ میں اور سجدہ گاہ میں
اس نے بھی...
ہاں جی۔۔۔۔۔کھابا ہماری اصطلاح میں مفت کے کھانے کو کہا جاتا ہے۔
بہت بہت شکریہ جناب:)
آپ نے تعریف کی، ہماری محنت کا اجر وصول ہوا۔
رسید لکھ دی ہے کہ سند رہے اور وقتِ ضرورت کام آئے:battingeyelashes:
سبب کھلا یہ ہمیں اُن کے منہ چھپانے کا
اڑا نہ لے کوئی انداز مسکرانے کا
طریق خوب ہے یہ عمر کے بڑھانے کا
کہ منتظر رہوں تا حشر اُن کے آنے کا
چڑھاؤ پھول میری قبر پر جو آئے ہو
کہ اب زمانہ گیا تیوری چڑھانے کا
وہ عذرِ جرم کو بدتر گناہ سے سمجھے
کوئی محل نہ رہا اب قسم کے کھانے کا
بہ تنگ آکے جو کی میں...
بہت بہت شکریہ جناب:)
کھابا. .. .. ( a slang).. .... . اس ظہرانے یا عشائیے کو کہتے ہیں جن کا اہتمام دوا ساز کمپنیاں ڈاکٹروں کیلیے کرتی ہیں:disdain:
استادِ محترم پسند تو ایسا مجھے بھی نہیں ہے لیکن بہتر متبادل نہ مل سکا(n)
پیروڈی کو آپ نے تبصرے کے لائق سمجھا، اس کیلیے ممنون ہوں۔:):):)
فیس بک کی مہربانی سے گزشتہ سال ہاؤس جاب کے دوران لکھی گئی ایک میڈیکل پیروڈی ہاتھ لگی ہے۔تمام محفلین کیلیے پیش ہے۔
(مولانا حسرت موہانی کی روح سے معذرت)
ایمرجنسی میں ترا ایس کے لگانا یاد ہے
ہم کو "ہاؤس جاب" والا وہ زمانہ یاد ہے
اک مریضہ کو فلوِڈ رَش کرا دینا ترا
اور پھر اس کو ہی آئسوکٹ چلانا...
شکریہ
بس یوں ہی۔۔۔۔۔مجھے لگا کہ مناسب جگہ یہی ہے اس کیلیے:)
بہت نوازش محترم:bashful:
یہ تو آپ کا حسنِ ظن ہے استادِ محترم:)
ورنہ اصلاح کی ضرورت تو یقیناً ہوتی ہے :)
وعلیکم السلام
الحمدللہ بخیر و عافیت۔
آپ؟
بہت ممنون ہوں:)
اس کو دیکھتا ہوں، ممکن ہے کچھ بہتری ہو سکے ابلاغ میں۔
طب میں پڑھایا جاتا ہے کہ دل کا سائز بند مٹھی جتنا ہوتا ہے، اس کی طرف اشارہ کرنے کی سعی کی ہے:)
آپ کو پسند آیا، ہمیں بہت خوشی ہوئی:daydreaming: