نتائج تلاش

  1. منذر رضا

    غزل برائے اصلاح۔ شور پھر ہے بہار آنے کا

    یاسر شاہ صاحب قبلہ۔ میں نے کچھ اشعار بدلے ہیں۔ ملاحظہ فرمائیے۔ جانِ من قصۂ فراق نہ پوچھ! میں تجھے کچھ نہیں بتانے کا پیرہن پھاڑنا نئی چیز نہیں ڈھب سکھا کوئی غم چھپانے کا سب کو آتا ہے ڈھب رلانے کا کوئی سیکھے بھی فن ہنسانے کا اڑ رہے ہیں چمن میں میرے پر ان کو کوئی نہیں اٹھانے کا غمزہ یا عشوہ، ناز یا...
  2. منذر رضا

    غزل برائے اصلاح۔ شور پھر ہے بہار آنے کا

    یاسر شاہ صاحب میں ٹھیک ہوں۔ اصلاح کے لیے بے حد عنایت!
  3. منذر رضا

    غزل برائے اصلاح۔ شور پھر ہے بہار آنے کا

    السلام علیکم۔ اصلاح کی غرض سے ایک غزل پیش ہے۔ الف عین یاسر شاہ سید عاطف علی شور پھر ہے بہار آنے کا کیا بنے گا ترے دِوانے کا سب کو آتا ہے ڈھب رلانے کا کس نے سیکھا ہے فن ہنسانے کا مجھ سے نامِ نگار مت پوچھو میں تمہیں کچھ نہیں بتانے کا بال و پر اب نہیں رہے، صیاد! وقت آیا، ہمیں اڑانے کا جیب و دامن...
  4. منذر رضا

    غزل برائے اصلاح-قید و بندِ وجود سے نکلیں

    میم الف بھائی! نیک تمناؤں کے لئے ممنون ہوں۔ اللہ آپ کی زبان مبارک کرے۔
  5. منذر رضا

    غزل برائے اصلاح-قید و بندِ وجود سے نکلیں

    شکریہ میم الف بھائی۔ قصۂ عاد و ہود حضرت ہود علیہ السلام اور ان کی قوم کا قصہ ہے۔ قوم نے حضرت ہود کی باتیں نہیں مانی اور نتیجتاً ایک آفت نے انہیں آ لیا۔ تفصیل علما ہی بہتر دے سکتے ہیں۔
  6. منذر رضا

    غزل برائے اصلاح-قید و بندِ وجود سے نکلیں

    الف عین حضرت یہ دیکھیے۔ ہے اگر زعمِ طاقتِ پرواز تو فلک کی حدود سے نکلیں
  7. منذر رضا

    غزل برائے اصلاح-قید و بندِ وجود سے نکلیں

    بہت شکریہ الف عین صاحب۔ یہ متبادل ذہن میں آیا ہے آپ اپنا جہاں بنائیں ہم آسماں کی حدود سے نکلیں کیا یہ ٹھیک ہے؟ ممنون ہوں۔
  8. منذر رضا

    غزل برائے اصلاح-قید و بندِ وجود سے نکلیں

    السلام علیکم، اساتذہ سے اصلاح کی درخواست ہے الف عین یاسر شاہ سید عاطف علی قید و بندِ وجود سے نکلیں روز و شب کے جمود سے نکلیں یا تو اس سے کوئی سبق لیں، یا قصۂ عاد و ہود سے نکلیں آؤ ذکرِ جمالِ یار کریں بحثِ غیب و شہود سے نکلیں اب کے گمنام رہ کے کام کریں آرزوئے نمود سے نکلیں آپ اپنا جہاں بنائیں...
  9. منذر رضا

    غزل برائے اصلاح-ہم غذائے غمِ الفت پہ پلے

    بہت شکریہ حضرت یاسر شاہ صاحب محترم۔
  10. منذر رضا

    غزل برائے اصلاح-ہم غذائے غمِ الفت پہ پلے

    السلام علیکم! اساتذہ سے اصلاح کی درخواست ہے الف عین یاسر شاہ سید عاطف علی عشق میں اب یہ نئی رسم چلے کہ فقط دل نہ جلے، جان جلے دب گئے شوق سے مجبور ہو کر بارِ احسانِ تجلی کے تلے کیوں مری روح، مرا ساتھ نہ دے؟ کیوں تہِ خاک، فقط جسم گلے؟ چاہیے ہو جسے نکھرا چہرا رو پہ وہ خاکِ درِ یار ملے ہم کو رہنا...
  11. منذر رضا

    غزل برائے اصلاح-سو بار قفس میں پھڑپھڑائے

    حضرت الف عین صاحب۔ متبادل دیکھیے گا جاناں ترے آنے تک یگانہ ڈر ہے رو رو کے مر نہ جائے راہوں سے عدم کی خوف وہ کھائے جس کو یہ حیات راس آئے
  12. منذر رضا

    غزل برائے اصلاح-سو بار قفس میں پھڑپھڑائے

    السلام علیکم، اساتذہ سے اصلاح کی درخواست ہے۔ الف عین یاسر شاہ سید عاطف علی محمد خلیل الرحمٰن سو بار قفس میں پھڑپھڑائے آزاد مگر نہ ہونے پائے میں روٹھ چکا ہوں زندگی سے ہے کوئی جو مجھے منائے؟ آج اپنی جیب چاک کر لی کب تک کوئی رازِ دل چھپائے سن کے ترا نام دل سے نکلی اک سرد سی آہ، اور ہائے صیاد...
  13. منذر رضا

    اصلاح کی گزارش۔ غزل

    شکریہ الف عین صاحب۔ انا والا شعر اگر یوں کر دیا جائے کسی کے عشق میں ہوش و حواس کھو چکے ہیں کہ آج اپنی انا کو کچل رہے ہیں ہم یہ ٹھیک ہے؟
  14. منذر رضا

    اصلاح کی گزارش۔ غزل

    السلام علیکم، اساتذہ سے اصلاح کی درخواست ہے الف عین سید عاطف علی محمد خلیل الرحمٰن ترے جمال کی آتش میں جل رہے ہیں ہم غذائے سوزِ نہانی پہ پل رہے ہیں ہم ہمیں تو چاند کی مانند یاں چمکنا تھا مگر یہ کیا کہ سرِ شام ڈھل رہے ہیں ہم ترے فراق میں حالت ہماری ایسی یے کہ دل کو ہاتھ میں لے کر مسل رہے ہیں...
  15. منذر رضا

    غزل برائے اصلاح۔ صبح کا انتظار کرتے ہیں

    السلام علیکم، اساتذہ سے اصلاح کی درخواست ہے۔ الف عین سید عاطف علی محمد خلیل الرحمٰن محمد تابش صدیقی یاسر شاہ صبح کا انتظار کرتے ہیں خود کو خود بے قرار کرتے ہیں قطرۂ یم گنے نہیں جاتے حسرتوں کا شمار کرتے ہیں کام کرنے سے جان جاتی ہے اور باتیں ہزار کرتے ہیں جو ہیں محروم لطفِ مے سے، وہ لوگ جام کو...
  16. منذر رضا

    غزل برائے اصلاح- جلتا ہے جسم آتشِ عشقِ نگار میں

    الف عین صاحب۔ بے حد شکر گزار ہوں۔آپ کے احکامات کی روشنی میں تبدیلی کرتا ہوں۔
  17. منذر رضا

    برائے اصلاح - زندگی موت کی سرحد پہ بکھر جاتی ہے

    خوب فلسفی صاحب۔ میری رائے میں مشت بھر خاک والا مصرعہ زیادہ بہتر ہے۔ مزید یہ کہ مے پرانی والا شعر غزل کے عمومی معیار سے گرا ہوا لگا۔ باقی بہت خوب۔ عمدہ!
  18. منذر رضا

    غزل برائے اصلاح- جلتا ہے جسم آتشِ عشقِ نگار میں

    السلام علیکم محترم اساتذہ سے اصلاح کی درخواست ہے الف عین یاسر شاہ محمد تابش صدیقی سید عاطف علی جلتا ہے جسم آتشِ عشقِ نگار میں ڈوبی ہوئی ہے روح، وفا کے خمار میں پنہاں ہے التفات تغافل میں یار کے آمیزشِ وفا ہے، جمالیں وقار میں تھی حاصلِ حیات، شبِ وصلِ یارِ شوخ اب تک تمام دن ہیں، اسی کے حصار میں...
  19. منذر رضا

    فکر و نظر کا معرکہ فکر و نظر میں ہے

    خوب۔ بس یہی لفظ سمجھ نہیں پایا تھا میں۔ احسان مند ہوں محمد ریحان قریشی صاحب قبلہ۔
  20. منذر رضا

    فکر و نظر کا معرکہ فکر و نظر میں ہے

    رگِ آستر کیا ہے حضرت محمد ریحان قریشی صاحب؟
Top