نتائج تلاش

  1. سید اِجلاؔل حسین

    آپکی مدد کا منتظر۔۔۔

    ارے باپ رے۔۔۔۔ تو آپ مجھے آزما رہے تھے؛ میں نے غور ہی نہیں کیا کہ آپکے سگنیچر کے نیچے 'علمِ عروض سیکھیں' کا لنک موجود ہے ورنہ جواب دینے کی ہمت نہ کرتا! ارے بھائی میں نے تو شروع ہی میں عرض کر دیا تھا کہ میری اردو کمزور ہے :) میں نے کب دعوی کیا استاد ہونے کا۔ میں نے بھی ایک کتاب کا حوالہ پیش کیا...
  2. سید اِجلاؔل حسین

    میری تازہ غزل - ایک ادنی سی کوشش۔۔۔

    الف ّ عین صاحب، آپکی تنقید بھی داد سے کم نہیں! آپ نے درست فرمایا، ختم (خَت’-م) ہی ہونا چاہیئے۔ http://www.urduencyclopedia.org/urdudictionary میں (خَ-تَم) کو متغیر بتایا گیا ہے، جس پر میں نے اس کو اس طرح استعمال کرنے کی جسارت کر ڈالی۔ اب اندازہ ہو گیا ہے کہ یہ لغت زیادہ مستند نہیں۔ انشاءاللہ...
  3. سید اِجلاؔل حسین

    آپکی مدد کا منتظر۔۔۔

    میرے بھائی مزمل شیخ بسمل، دونوں ایک جیسی بحور ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ متبادل بھی۔ فرق صرف اتنا ہے کہ آخری رکن میں افاعیل، فعلن (دو ہجائے بلند، جیسے، لکھ-نا، پڑھ-نا، اے-سے، وے-سے، ہوں گے، وغیرہ) کی جگہ فَعِلن (دو ہجائے خفیف + ایک ہجائے بلند والے الفاظ یا الفاظ کے جوڑے، جیسے 'ہے تو کیا'، 'نہ...
  4. سید اِجلاؔل حسین

    آپکی مدد کا منتظر۔۔۔

    عزیز بھائیوں، سلام! کل رات غزل پوسٹ کی تھی جو کہ بحر خفیف مسدّس مخبون محذوف مقطوع میں کہی ہے، اور ایک مصرعِ اول میں بحر خفیف مسدّس مخبون محذوف بھی استعمال کی ہے۔ نیچے دئے گئے لنک پر آپ کرم فرماؤں کی تنقید کے لئے بیحد ممنون رہوں گا۔ موضوعات کوئی خاص نہیں، بس وہی عشقِ مجازی۔۔۔۔ بہت شکریہ۔...
  5. سید اِجلاؔل حسین

    میری تازہ غزل - ایک ادنی سی کوشش۔۔۔

    غزل جب کبھی ہم بھی محترم ہونگے تب ترے سب ستم رقم ہونگے اشک ریزاں رہیں گے ساری عمر عشق کے امتحاں نہ کم ہونگے دور بھاگو گے اپنے سائے سے جب جہاں میں کہیں نہ ہم ہونگے پاس آؤ ذرا سی دیر تو تم کچھ تو صدمے دلوں کے کم ہونگے ناز تیرے اٹھانے آتے ہیں زندگی بھر نہ جو ختم ہونگے زیرِ لب ہی...
  6. سید اِجلاؔل حسین

    آپکی مدد کا منتظر۔۔۔

    بہت شکریہ۔ اللہ خوش رکھے کہ آپنے اتنی زحمت کی۔ فقط لکھ ہی دینا کہ فیروز الغات میں بھی مذکر ہے، کافی ہوتا۔
  7. سید اِجلاؔل حسین

    آپکی مدد کا منتظر۔۔۔

    جناب آپ ہی درست ہونگے، مجھے اس سے بحث نہیں۔ بہرصورت، اردو انسائکلو پیڈیا نے بھی لسٹ کیا ہے۔ لنک پہلے بھی اوپر دے چکا ہوں، دوبارا لکھ رہا ہوں۔ بصورتِ دیگر، آپ طلاش میں پورا 'آشوبِ چشم'(بغیر زیر کے) ٹائپ کر کے دیکھئے۔...
  8. سید اِجلاؔل حسین

    آپکی مدد کا منتظر۔۔۔

    آپ لوگوں کی محبت اور خلوص نے بیحد متاثر کیا ہے۔ دل سے ممنون ہوں۔ مجھے جنس پر تھوڑا سا اختلاف ہے۔ آشوب مذکر ہے، چشم مونث۔۔۔ لہذا احقر کے خیال میں 'آشوبِ چشم' کو بھی مونث ہونا چاہئے۔ اردو انسائکلوپیڈیا نے بھی اسے مونث ہی ٹھیرایا ہے۔ گھر میں 'فیروز اللغت' ہوا کرتی تھی، نہ جانے کون لے گیا۔۔۔ ورنہ...
  9. سید اِجلاؔل حسین

    آپکی مدد کا منتظر۔۔۔

    شکریہ الف عین بھائی۔ میں مصرع تبدیل کر چکا ہون، انشاءاللہ جلد غزل پوسٹ کروں گا۔
  10. سید اِجلاؔل حسین

    آپکی مدد کا منتظر۔۔۔

    شکریہ بیٹے محمد امین! میں بھی اسی لغت کو دیکھتا ہوں۔ http://urduencyclopedia.org/urdudictionary/index.php?title=%D8%A2%D8%B4%D9%88%D8%A8_%DA%86%D8%B4%D9%85 آشوب الگ ہے۔ 'آشوبِ چشم' تو آنکھ کی ایک بیماری کو کہتے ہیں، اب پتہ نہیں اسے محبوب کے نظر آنے آنکھوں کی ٹھنڈک ملنے کے طور پر استعمال بھی...
  11. سید اِجلاؔل حسین

    آپکی مدد کا منتظر۔۔۔

    اسلامُ علیکم دوستو! اس فورم پر یہ میری پہلی پوسٹ ہے۔ امید کرتا ہوں کے آپ لوگ مدد کرنے میں دیر نہیں فرمائیں گے۔ دراصل، میری بنیادی تعلیم ملک سے باہر ہوئی، جس کی وجہ سے کچھ بنیادی کمزوریاں رہہ گئیں۔ ایک مصرع میں 'آشوبِ چشم' کا استعمال کیا ہے مگر شبہ ہے کہ غلط ہے۔ مصرع پیشِ خدمت ہے: 'کچھ تو...
Top