نتائج تلاش

  1. میم الف

    شاعری کرنا ہمارا شوق ہے

    چند تازہ اشعار: شاعری کرنا ہمارا شوق ہے شوق یہ اپنے گلے کا طوق ہے صحبتیں ویسی ہی کرتا ہے پسند جس کا جتنا ظرف جیسا ذوق ہے جو نہ کچھ کہنے پہ بھی دیتا ہو داد کیا کسی کا اِس طرح کا ذوق ہے؟ ہستی اپنی بھی سمجھ آ جائے گی پر ابھی اِدراک سے مافوق ہے حق اکیلا ایک تنہا لاشریک اور باطل فوج پلٹن جوق ہے...
  2. میم الف

    نظم ۔۔۔آنگن۔۔۔از محمد احمدؔ

    8 پسندیدہ 9 زبردست کی ریٹنگز تھیں ہم نے توازن پیدا کر دیا ہے :) اگرچہ ہمیں پسند بھی آئی اور زبردست بھی لگی
  3. میم الف

    تعارف بہت مختصر سا تعارف ہے میرا

    جب ہم نئے نئے محفل میں آئے تھے تو ہمارے بھی یہی جذبات تھے۔ پھر یوں ہوا کہ ۔۔
  4. میم الف

    بہت مفید باتیں فرمائی ہیں جناب حضرت علامہ راشد الخیری از کراتشی صاحب۔ بندہ شکرگزار ہے لیکن اس...

    بہت مفید باتیں فرمائی ہیں جناب حضرت علامہ راشد الخیری از کراتشی صاحب۔ بندہ شکرگزار ہے لیکن اس معاملے میں ابھی مزید غوروفکر درکار ہے، جس کا مستقبل پہ مدار ہے، اس لیے فی الحال نہ اقرار ہے، نہ انکار ہے۔
  5. میم الف

    پیا ملن کی چاہ

    خوب روشنی ڈالی ہے، محمد احمد بھائی، اس کے لیے شکریہ :)
  6. میم الف

    پھر وقت نہ ہو گا..... (ایک مکالماتی نظم )

    بہت خوب یاسر بھائی گویا کہ مکالمہ بھی ہے، تنبیہ بھی ہے، خبرداری بھی ہے۔ یہ مصرعے تو خوب عبرت انگیز اور یاد رکھنے کے قابل ہیں۔
  7. میم الف

    جون ایلیا ہار جا اے نگاہِ ناکارہ ::گُم افق میں ہوا وہ طیارہ

    بہت بجا فرمایا، یاسر صاحب۔ آپ یونہی تبصرے اور ہمارے قلب و نظر میں کشادگی فرماتے رہیں۔
  8. میم الف

    ہم کسی سے کم نہیں ۔۔۔ نمبر 6۔۔۔ 23 جون

    ماشا٫اللہ! ایک سے لے کر چھ تک، پھر چھ سے لے کر ایک تک، تمام لڑیاں دیکھی ہیں - پتھر، لکڑی، کپڑا - ہر ایک میں آپ کا ہنر جان ڈال دیتا ہے۔ بہت دیدہ زیب چیزیں بناتی ہیں اور وہ بھی بہت نفاست کے ساتھ :a6: جب تک اردو محفل باقی ہے، یہ چشمے والے بھائی آپ کے لیے یہ سائن بورڈ اٹھائے رہیں گے :zabardast1:
  9. میم الف

    پیا ملن کی چاہ

    اصل میں آنکھ کے تارے سے کیا مراد ہے، یہ نہیں سمجھ پایا۔ کیا آپ آنکھ کی پتلی کو تارے سے تشبیہ دے رہے ہیں؟ ہاہا۔۔ اس پہ آپ نے ہمارا حالیہ کیفیت نامہ تو دیکھ ہی لیا ہے :)
  10. میم الف

    آپ کی بات سے لگتا ہے منصورؒ نے محض دعوی کیا تھا۔ کیا ان کے دعوے کے پیچھے کوئی مشاہدہ یا ذاتی...

    آپ کی بات سے لگتا ہے منصورؒ نے محض دعوی کیا تھا۔ کیا ان کے دعوے کے پیچھے کوئی مشاہدہ یا ذاتی تجربہ نہ تھا؟ اگر تھا تو آپ کی بات سے یہ بھی مطلب نکلتا ہے کہ بیوی بچے، منصوریت کی راہ میں حائل ہوتے ہیں۔ دانا شخص کے لیے انتخاب آسان ہے :)
  11. میم الف

    دھوپ ہے‘ دیوار کا سایا بھی ہے

    بہت شکریہ جی اگرچہ جس رمزیانہ انداز میں آپ نے کہا ہے غالباً ہم اس کی تہ تک پہنچ نہیں پائے - پوری طرح سمجھ نہیں پائے
  12. میم الف

    دھوپ ہے‘ دیوار کا سایا بھی ہے

    دھوپ ہے‘ دیوار کا سایا بھی ہے بیٹھنا تنہا ہمیں بھایا بھی ہے جس کے آگے منزلیں ہوتی نہیں دل ہمیں اُس گام تک لایا بھی ہے چھوڑتے ہرگز نہیں سنسار کو اور یہ کہتے ہیں سب مایا بھی ہے پوجنے والوں سے یہ پوچھے کوئی کیا کسی نے پوج کر پایا بھی ہے؟ زندگی ننگی کی ننگی ہے الفؔ پیرہن معنی کا پہنایا بھی ہے...
  13. میم الف

    ہاہا۔۔

    ہاہا۔۔
  14. میم الف

    زندگانی صورتِ شہباز کرنی ہے مجھے - گھر نہیں کرنا فقط پرواز کرنی ہے مجھے (میم الف)

    زندگانی صورتِ شہباز کرنی ہے مجھے - گھر نہیں کرنا فقط پرواز کرنی ہے مجھے (میم الف)
  15. میم الف

    ہم کسی سے کم نہیں (ا)

    گانے کی لائنز تو ذہن میں آئیں عنوان دیکھنے کے بعد واقعی یقین بھی آ گیا تصاویر دیکھنے کے بعد :)
  16. میم الف

    ہم کسی سے کم نہیں (ا)

    اصل میں عنوان سے یہ گانا ذہن میں آ گیا۔ اِسی کی دو لائنیں ہیں: ہم کسی سے کم نہیں - اِس کا ہم کو ہے یقیں :headphone:
  17. میم الف

    ہم کسی سے کم نہیں (ا)

    بہت زبردست آپ کا فن بھی اب جھلک رہا ہے آپ کی پروفائل میں
  18. میم الف

    ہم کسی سے کم نہیں (ا)

    یہ تکلیف ہم اٹھا لیتے لیکن آپ کے تبصرے کو ۵۰ منٹ گزر چکے ہیں۔ شاید اب تک آپ کو دوبارہ بھوک لگ گئی ہو :eat:
  19. میم الف

    پیا ملن کی چاہ

    ماشا٫اللہ یاسر صاحب کافی عرصے کے بعد آپ کی کوئی تحریر دیکھنے کو ملی۔ آپ نے ٹیگ بھی کیا ہے لیکن چونکہ وہ پرانی آئی ڈی ہے، اس لیے معذرت چاہتے ہیں، پتہ نہیں چلا۔ بہت خوبصورت اشعار اور احساسات ہیں۔ بے شک! آنکھ کے چھوٹے سے تارے سے ہم سمجھ نہیں سکے آپ کی کیا مراد ہے۔ اگر کچھ وضاحت فرمائیں تو...
Top