نتائج تلاش

  1. میم الف

    دو غزلہ : رات بھر سوچتے رہے صاحب ۔۔۔ محمد احمدؔ

    ماشا٫اللہ، احمد صاحب۔ کیا خوب صورت دو غزلہ ہے، کیا خوب صورت اشعار ہیں۔ اِن میں سے بعض تو ہمیں ہماری ہی کیفیات کے ترجمان معلوم ہوئے اور بعض کا رنگ ڈھنگ بہت بھایا: یہ آخری شعر بہت پرلطف ہے (یوں تو سبھی ہیں)۔ ہماری طرف سے داد، دعائیں، آداب قبول فرمائیں۔ ویسے ہمارے نام میں بھی احمد ہے۔ لیکن ہم...
  2. میم الف

    تھکتے نہیں ہیں پیڑ کیوں مالی کھڑے کھڑے

    بے حد شکرگزار ہوں محمداحمد بھائی آپ کی حوصلہ افزائی سے جو توانائی اس پہ صرف ہوئی، وہ واپس مل گئی۔ یہ جو آپ نے مزاج کے ڈھیلے ڈھالے ہو جانے کے بارے میں پوچھا، اس کی تفصیل میں ہمیں منصب یک دو ہزاری ملنے کا امکان ہے کیونکہ کئی مراسلے لکھنے پڑیں لیکن جیسے سودا نے کہا، یہ کون ذکر ہے جانے بھی دو ہوا سو...
  3. میم الف

    مبارکباد سیما آپا کو 20000 مراسلات مکمل کرنے پر دلی مبارکباد

    جی ہاں، دھکا سٹارٹ ہے، ٹیوننگ ہونے والی ہے، سروس ہونے والی ہے، تیل بدلی ہونے والا ہے، پنکچر ہے یہ سب کہا جا سکتا ہے لیکن اتنی بری حالت نہیں ہے انڈیکیٹر کام کر رہے ہیں، ہیڈ لائٹ آن ہے، رات کا وقت ہے اور سفر دورودراز درپیش ہے، راستہ سنسان، سڑک خستہ، آدھی کھلی آدھی بستہ، جنگل بیابان، نہ حیوان نہ...
  4. میم الف

    مبارکباد سیما آپا کو 20000 مراسلات مکمل کرنے پر دلی مبارکباد

    ہماری گاڑی میں دو ہی گیئر ہیں جی۔ ایک آگے کا - ایک ریورس کا :) بقول میرؔ، اِن دو ہی ’گیئروں‘ میں برسوں سفر کرو تم
  5. میم الف

    مبارکباد سیما آپا کو 20000 مراسلات مکمل کرنے پر دلی مبارکباد

    ماشاءاللہ بہت مبارک ہو لگتا ہے ایسا کوئی ریکارڈ اپنی قسمت میں نہیں
  6. میم الف

    سرکتی جائے ہے رخ سے نقاب آہستہ آہستہ • امیرؔ مینائی

    بہت نوازش، آپ کا بھی شکریہ پسند کرنے کے لیے۔۔
  7. میم الف

    سرکتی جائے ہے رخ سے نقاب آہستہ آہستہ • امیرؔ مینائی

    سرکتی جائے ہے رخ سے نقاب آہستہ آہستہ نکلتا آ رہا ہے آفتاب آہستہ آہستہ جواں ہونے لگے جب وہ تو ہم سے کر لیا پردہ حیا یک لخت آئی اور شباب آہستہ آہستہ شبِ فرقت کا جاگا ہوں فرشتو اب تو سونے دو کبھی فرصت میں کر لینا حساب آہستہ آہستہ سوالِ وصل پر اُن کو عدو کا خوف ہے اِتنا دبے ہونٹوں سے دیتے ہیں...
  8. میم الف

    تھکتے نہیں ہیں پیڑ کیوں مالی کھڑے کھڑے

    کچھ تازہ اشعار پیشِ خدمت ہیں: تھکتے نہیں ہیں پیڑ کیوں مالی کھڑے کھڑے بستر پہ ہم تو تھک گئے دن بھر پڑے پڑے لے جائیں سوہنی کو جو دریا کے پار تک ایسے بھی کوئی تم نے کمھارو! گھڑے گھڑے؟ اے نرم خو! یہ کیسا سمایا ہے جی میں شوق ننھی سی اِن لوؤں میں یہ کانٹے بڑے بڑے ہرچند ڈھیلا ڈھالا بہت ہو گیا مزاج...
  9. میم الف

    سودا گر تجھ میں ہے وفا تو جفا کار کون ہے • مرزا محمد رفیع سوداؔ

    بہت نوازش ہے۔ بس ادنیٰ سی کوشش کی ہے سوداؔ صاحب کے کلام کو پڑھنے کی۔ آپ کی داد کے لیے بے حد شکرگزار ہوں۔ اور عاطف صاحب کا بھی شکرگزار ہوں کیونکہ اُن کے تبصرے کی وجہ سے مجھے صداکاری کا لفظ سیکھنے کو ملا۔ آج تک اداکاری ہی سنا تھا - پتہ چلا کہ صداکاری بھی ہوتی ہے :)
  10. میم الف

    سودا گر تجھ میں ہے وفا تو جفا کار کون ہے • مرزا محمد رفیع سوداؔ

    جی، یہ میری ہی صداکاری ہے، راحیل صاحب کی نہیں ہے۔
  11. میم الف

    سودا گر تجھ میں ہے وفا تو جفا کار کون ہے • مرزا محمد رفیع سوداؔ

    گر تجھ میں ہے وفا تو جفا کار کون ہے دل دار تو ہوا تو دل آزار کون ہے نالاں ہوں مدتوں سے ترے سائے کے تلے پوچھا نہ یہ کبھو پسِ دیوار کون ہے ہر شب شراب خوار ہر اک دن سیاہ ہے آشفتہ زلف و لٹپٹی دستار کون ہے ہر آن دیکھتا ہوں میں اپنے صنم کو شیخ تیرے خدا کا طالبِ دیدار کون ہے سوداؔ کو جرمِ عشق سے...
  12. میم الف

    کرنی ہے تو کر لو ورنہ معاف کرو

    خوب ترجمانی فرمائی ہے رافع صاحب صاحب فراش کا معنی لغت میں لکھا ہے ایسا بیمار جو بستر سے اٹھ نہ سکے تو ہم یہی کہیں گے کہ حالت اس بیمار کی ابھی یہاں تک نہیں پہنچی ہاں اگر اس کے کچھ اور بھی معنی ہوں جو آپ کی مراد ہوں تو ضرور علم میں اضافہ فرمائیں ہم عربی فارسی اتنی نہیں جانتے
  13. میم الف

    کرنی ہے تو کر لو ورنہ معاف کرو

    ویسے اِتنی بھڑاس مجھ میں ہے نہیں جتنی آپ سب نے نکلوا دی ہے۔۔
  14. میم الف

    کرنی ہے تو کر لو ورنہ معاف کرو

    بالکل خیریت سے ہوں، استاد محترم۔ امید ہے آپ بھی مکمل خیریت و عافیت سے ہوں گے۔ لکھنے پڑھنے کا سلسلہ متروک تھا جس کی وجہ سے غیرحاضر رہا۔ اب یہ تک بندی محفل میں لے آئی۔ راحل صاحب نے بہت مفید تبصرہ فرمایا ہے اور میں آپ کا بھی شکرگزار ہوں کہ آپ نے چاروں صفحات پڑھنے کی تکلیف گوارا فرمائی۔ جزاک...
  15. میم الف

    کرنی ہے تو کر لو ورنہ معاف کرو

    ہم تو ادبی آدمی نہیں ہیں جی نہ بہت زبان جانتے ہیں نہ شاعری کرتے ہیں بس جو کرتے ہیں، وہ آپ کے سامنے ہی ہے رکشوی اور ٹرکوی ادب بھی برا نہیں لگتا بشرطیکہ بات اچھی کہی گئی ہو۔ بس یہی ہمارا معیار ہے۔
  16. میم الف

    کرنی ہے تو کر لو ورنہ معاف کرو

    البتہ تابش بھائی ہم یہ ضرور کہہ دیں کہ آپ نے جو وہ تین اینڈرائیڈ ایپس بنا کے ثواب کمایا ہے - وہ اپنی جگہ ہے یہ تینوں ایپس ہر وقت میں اپنے فون میں رکھتا ہوں اگر ہم یاسر سہروردی ہوتے تو یقینا کہتے کہ اتنا ثواب کمانے کے باعث آپ کنفرم جنتی ہیں لیکن شکر ہے ہم یاسر سہروردی نہیں ہیں کیونکہ دلوں کے بھید...
  17. میم الف

    کرنی ہے تو کر لو ورنہ معاف کرو

    چلیے، کچھ اچھی بات ہی یاد آئی۔ اس مطلع نما نے کچھ ثواب کمایا۔
  18. میم الف

    آئیں گپ شپ کریں

    اوہ! ہم نے تو از راہ مذاق اس کا نام لیا۔ 'عاجزی' والی معافی کے طالب ہیں۔ اگر جانتے کہ آپ اس سے نبرد آزما رہی ہیں تو ایسا نہ کہتے۔ بہت معذرت
Top