نتائج تلاش

  1. معظم علی کاظمی

    لیٹ آنے لگے ہو۔۔۔!

    محض تجسس کے باعث میں پوچھنا چاہتا ہوں، آپ نے کبھی وزن کی پابندی کرتے ہوئے شعر کہنے کے کوشش کی ہے اور کہاں تک کامیاب رہے ہیں؟
  2. معظم علی کاظمی

    (سرائیکی شاعر) شاکر شجاع آبادی

    ہک گاہلے کہ سرائیکی پڑھنا مشکلے۔ عربی رسم الخط سرائیکی تے ٹھاندا نیں۔ سرائیکی دا آپنڑاں رسم الخط ہندی آنگوں ہیی اوکوں ولا گھن آونڑاں چہیدائے۔
  3. معظم علی کاظمی

    لیٹ آنے لگے ہو۔۔۔!

    "نثری نظم" سے بڑھ کر کیا بیہودگی ہو سکتی ہے۔ جدید مصوری بھی اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔
  4. معظم علی کاظمی

    لیٹ آنے لگے ہو۔۔۔!

    یہ کیا بات ہوئی کم از کم وزن کا خیال تو رکھ لیں۔
  5. معظم علی کاظمی

    انگریزی میں غزل لکھنے کے طبع آزمائی

    (مجھے معلوم نہیں یہ مناسب فورم ہے کہ نہیں مگر چونکہ یہ اردو یا فارسی کی طرز کی غزل کی کوشش ہے اور چونکہ میں اسی فورم سے زیادہ واقف ہوں اس لیے میں پوسٹ کر رہا ہوں۔) God, the world has killer's pace! Killing slowly with this race This is Greek to me, don't say Got it, somewhat, from your face...
  6. معظم علی کاظمی

    برائے اصلاح و تنقید (غزل-54)

    دہشتِ حسن سے مرعوب ہوا لشکرِ دل کچھ نگاہوں سے نگاہوں کی ہوئی ایسی جھڑپ آخرِ شب میں دیا جب کہ بجھا چاہتا ہے روشنی کی بھی بڑھی جاتی ہے کچھ اور تڑپ اس میں دوسرا شعر مجھے بہت اچھا لگا۔ دیکھا جائے تو کسی بڑے شاعر کا ہو سکتا تھا۔
  7. معظم علی کاظمی

    کیوں لگے ہے مجھ کو اکثر یہ جہاں دیکھا ہُوا

    مجھے کافی دیر بعد سمجھ آیا آخر اس اوتار سے کیا مراد ہے۔
  8. معظم علی کاظمی

    بحرِ ہندی اور انگریزی بحروں میں مماثلت؟

    اگر میں غلط نہیں تو اردو یا فارسی اور انگریزی کی بحروں میں فرق یہ ہے کہ اردو میں اس کا دارومدار ایک لفظ کے رکن(syllable) کی لمبائی پر اور اس کے برعکس انگریزی میں اس کے سٹریس پر ہوتا ہے۔ ہندی بحر، جو سرائیکی اور پنجابی اور دوسری مقامی زبانوں میں بھی استعمال ہوتی ہے، کو عروض کی مدد سے تقطیع...
  9. معظم علی کاظمی

    غزل برائے اصلاح

    عام سا خیال ہے۔ غزل میں شامل نہ کریں تو بہتر ہے۔ تینوں ہندؤں کے خدا؟ مطلب؟
  10. معظم علی کاظمی

    ہم ، پنجابی نہیں ہیں، ہم سرائیکی ہیں

    الگ شناخت مانگنا کہاں کی نفرت کی بات ہے؟ اور زبان کی حفاظت اور ترقی کےلیے اس سے بڑھ کر کیا طریقہ ہو سکتا ہے کہ الگ صوبہ زبان کی بنیاد پر بنایا جائے؟ آپ پنجابی لوگ افسوس کی بات ہے اس حد تک برین واش ہو چکے ہیں کہ اس لسانی بنیاد پر صوبہ بنانا ایک ٹیبو (taboo) سمجھنے لگے ہیں حالانکہ اس میں کیا...
  11. معظم علی کاظمی

    صوبہ جنوبی پنجاب

    ہم ضرور سمجھتے ہیں۔ ہمارے مذہبی لوگ بالکل انکار کرتے ہیں کہ ہم مسلمان ہونے کے علاوہ بھی کچھ پہچان رکھتے ہیں۔اسی لیے کچھ مولوی قسم کے لوگوں نے اوپر سرائیکی صوبے کا تصور غیر اسلامی قرار دیا ہے۔ ان کے لیے صرف عربی ثقافت قابلِ قبول ہے۔ جہاں تک انگریزی والے طبقے کا تعلق ہے، ان کا حال آپ پر ظاہر...
  12. معظم علی کاظمی

    صوبہ جنوبی پنجاب

    جو بھی تھی۔ کم از کم وہ خود کو خواہ مخواہ کے انگریز یا عرب تو نہیں سمجھتے تھے۔
  13. معظم علی کاظمی

    صوبہ جنوبی پنجاب

    ہم پچھتائیں گے اور بہت پچھتائیں گے۔ مذہبی سلفیت اور مغربی جدیدیت کے جنون میں گھرے ہم لوگ، اگلے سو، دو سو ، پانچ سو سال بعد جب ہم ساری علاقائی زبانیں ترک کر کے، ہر قسم کا کلچر چھوڑ کے ایک انگریزی اردو کی گھٹیا، کھچڑی زبان اپنائے ہوں گے اور ہماری ثقافت بھی ساتویں صدی کے عرب کے کلچر اور مغربی...
  14. معظم علی کاظمی

    کیا آپ شاعری میں بہتری لانے کے قائل ہیں؟

    یقین مانیں، دوسرے فنون کا بھی یہی حال ہے۔ اسی لیے تو میں یقینا ایک بیکار سے بیکار مصور یا کمپوزر کے کام کو وین گوغ یا موٹسرٹ سے جدا نہیں بتا پاؤں گا۔ ان کا کام بھی تو خاص طبقہ کےلیے ہوا ؟ کم از کم میں تو اس طبقے میں شامل نہیں ہوں۔ شاعری سے مجھے بھی ویسے ایک نفرت سی ہو گئی ہے مگر اس کی وجہ...
  15. معظم علی کاظمی

    تعارف میرا تعارف

    نام: سید معظم علی کاظمی تاریخِ پیدائش: 21 جنوری، 2001 بنیادی طور پر میں پانچ سال سے زیادہ عرصہ سے کمپیوٹر کا شوقین ہوں (خصوصا اسمبلی زبان اور آپریٹنگ سسٹمز)۔ میں لیہ کے گاؤں شاہ پور دورٹہ سے تعلق رکھتا ہوں اور زندگی کا سب سے زیادہ عرصہ وہیں بسر کیا ہے۔ شعرو شاعری کا شوق خاندانی ہے۔ میری...
  16. معظم علی کاظمی

    صوبہ جنوبی پنجاب

    ضرور۔ مجھے نہیں پتہ تھا کہ تعارف اس فورم کے کلچر کا حصہ ہے۔ (آپ تعارف والی لڑی کی بات کر رہیں ہیں نا؟
  17. معظم علی کاظمی

    صوبہ جنوبی پنجاب

    اس لڑی میں آکے ہم کیا کر چلے سرخ درجہ بندیاں دو دھر چلے (معاف کیجیے، یہ شعر ذہن میں آیا اور رہا نہیں گیا لکھنے سے۔)
  18. معظم علی کاظمی

    صوبہ جنوبی پنجاب

    لسانی بنیاد پر، اپنی الگ پہچان رکھنے اور اس کا اظہار کرنے میں کیا برائی ہے؟ دوسرے صوبے بھی زبان کی بنیاد پر قائم ہیں تو سرائیکی صوبے سے لوگوں کو کیوں موت آتی ہے؟ (انتظامی بنیاد پر صوبے کا مطالبہ کرنا جہالت ہے۔ ہمارے شہر کوئی پیرس یا لندن بننے والے نہیں۔ میں ضلع لیہ سے تعلق رکھتا ہوں اور اب...
  19. معظم علی کاظمی

    ہم ، پنجابی نہیں ہیں، ہم سرائیکی ہیں

    زبان یا نسل کی بنیاد پر کسی سے برا سلوک کرنا تعصب ہے۔ محض اپنے آپ کو الگ قوم تسلیم کرنے یا اپنی قوم پر فخر محسوس کرنے میں کیا برائی ہے؟ ایک زبان اور کلچر کی حفاظت کی طرف پہلا قدم تو اس کو تسلیم کرنا ہے، جس کی اشدضرورت ہے۔
Top