سپین کے کیتھولک چرچ نے اس "مسجد کلیسا" کہلانے والی عمارت کو 2006 میں حکومت سے صرف 30 یورو میں خرید کراپنے قبضہ میں لے لیا ہے ۔ اور انہوں نے اس سے "مسجد" کا لفظ ہٹا دیا ہے ۔ یاد رہے کہ بہت بڑی تعداد میں مقامی لوگ اس سارے عمل کے خلاف ہیں ۔
نریندر مودی صاحب کا یہ بیان تمام دنیا کوان کا اصل چہرہ دکھانے اور پاکستان کا موقف واضع کرنے کا ایک بہترین موقع تھا مگر افسوس کہ ہماری بین لاقوامی لابنگ صفر ہے ۔
یہاں مغربی میڈیا میں تو اس کی ایک خبر سے زیادہ اہمیت نہیں ہے۔ حالانکہ مسلمانوں پر ہونے والے اس ظلم کا اقرار کربھی رہے ہیں ۔
مگر افسوس تو اس بات پر ہے کہ اسلامی دنیا بھی بالکل خاموش ہے۔ اور مسلمان آپس میں ایک دوسرے کے ہی گلے کاٹ رہے ہیں ۔
بدھ مذہب میں بھی انتہا پسند مولویوں کی کمی نہیں ہے جو...
آج کی تازہ خبر ھے کہ گذشتہ رات ایک جرمن اخبار Hamburger Morgenpost کے دفتر پر نا معلوم افراد حملہ کر کے آگ لگانے کی کوشش کے بعد فرار ہو گئے -
یاد رہے کہ اس اخبار نے پیرس والے واقعے کے بعد وہی توہین آمیز کارٹون چھاپے تھے -
جرمنی کے بہت سے اخباروں نے اس واقعہ کے بعد یہ کارٹون چھاپے ہیں - جنہوں نے اس سے پہلے یہ نہیں چھاپے تھے -
اس سے کچھ عرصہ قبل جرمنی کے مشرقی علاقوں میں اسلام کے خلاف پہلی دفعہ بڑے پیمانے پر مظاہروں کا ایک سلسلہ شروع ہوا تھا لیکن جرمنوں نے خود ہی اس تحریک کی بڑے پیمانے پر مخالفت بھی کی تھی جو اب...
انگریزی کونسی خالص زبان ہے ۔ اردو کی طرح وہ بھی کھچڑی ہے۔
وقت کے ساتھ زبان بھی کچھ بدلنی پڑتی ہے ۔ مگر اردو کوجان بوجھ کر بگاڑنا تو ایک فیشن بن گیا ہے ۔
جرمنی میں بہت سے لوگوں نے اپنے گھروں پر سولر لگائے ہوئے ہیں -
ہمارے ملک میں جو لوگ یہ کام کر سکتے تھے انہوں نے انرجی پیدا کرنے کی بجائے جنریٹروں کی مدد سے دن رات انرجی زائع کرنے اورفضاء کو گندا کرنے کی فیکٹریاًں چلا رکھی ہیں -