نتائج تلاش

  1. محمد احسن سمیع راحلؔ

    نظم برائے اصلاح

    اشرف بھائی ایک بات ذہن نشین رکھیے ۔۔۔ وہ یہ محض وزن پورا کرنے کے لیے بیان طویل کرنے سے آزاد نظم کا حسن خراب ہوتا ہے ۔۔۔ مثلا نظم کا ابتدائی حصہ دیکھیے ۔۔۔ پہلی بات تو یہ کہ یہاں اتفاق کس بات کا ہوا؟ چھت پر جانے کا یا کسی کو دیکھنے کا؟ موجودہ صورت میں اتفاق کی ضمیر چھت پر جانے کی طرف لوٹی محسوس...
  2. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ہونٹوں پہ تبسم ہے آنکھوں میں نمی ہے

    مجھے یہ بات سمجھ نہیں آئی کہ کچھ مصرعے شاذ وزن میں موزوں کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ جیسے کہ مطلع کا پہلا مصرع ۔۔۔ خواہ مخواہ بیچ میں سکتہ آتا ہے جس کی وجہ سے روانی مجروح ہوتی ہے۔ تکنیکی پہلو ایک طرف، مگر جمالیاتی اعتبار سے مجھے تو اس طرح دو اوزان کا ایک شعر میں جمع کرنا اچھا نہیں لگتا ۔۔۔ قاری کو...
  3. محمد احسن سمیع راحلؔ

    جمال تیرا بھلا نہ پائے--------برائے اصلاح

    چھپا رکھی تھی جو اپنے دل میں وہ بات ان کو بتا نہ پائے ۔۔۔ اس طرح پہلے مصرعے میں الفاظ کی غیر فطری ترتیب درست ہو جائے گی اور دوسرے میں بات اور تجھ کا تنافر بھی دور ہو جائے گا ۔۔۔ نیز بات کی تکرار سے بھی بچ سکیں گے۔ کم و بیش وہی بات ہے جو اس سے پہلے والے شعر میں ہے، اس کو نکال دیں تو بہتر ہے۔...
  4. محمد احسن سمیع راحلؔ

    تاسف گل یاسمیں کے بھائی کا انتقال پُرملال

    اللہ پاک شفائے کاملہ عاجلہ دائمہ مستمرہ عطا فرمائے. آمین.
  5. محمد احسن سمیع راحلؔ

    نظم برائے اصلاح

    ان شاء اللہ پوری کوشش رہے گی کہ آپ کا ہاتھ بٹا سکوں۔ اللہ پاک آپ کو جلد از جلد شفائے کاملہ عطا فرمائے۔ آمین۔
  6. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ہمیں یقین ہے ہم ہیں چراغِ آخرِ شب ۔۔۔ ہمارے بعد اندھیرا نہیں اجالا ہے!

    ہمیں یقین ہے ہم ہیں چراغِ آخرِ شب ۔۔۔ ہمارے بعد اندھیرا نہیں اجالا ہے!
  7. محمد احسن سمیع راحلؔ

    زندگانی عذاب ہو تو ہو غزل نمبر 84 شاعر امین شارؔق

    بھائی روزمرہ اور محاورے کی مطابقت پر بھی دھیان دیا کیجیے۔ موجودہ صورت میں مطلع بے معنی ہو کر رہ گیا ہے، دونوں مصرعوں میں کوئی ربط نہیں۔ پہلا مصرع بحر میں نہیں ۔۔۔ نظر اگر اضافی ترکیب میں ہو تو بھی ظ مفتوح ہی پڑھی جاتی ہے، ساکن نہیں ہوتی ۔۔۔ یعنی اس کا تلفظ نَ+ظَ+رِ+عا+شق ہوگا ۔۔۔ نَظْ+رِ+عا+شق...
  8. محمد احسن سمیع راحلؔ

    سولھویں سالگرہ سولہویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی کسوٹی کے لئے تبصرہ لڑی

    خورشید بھائی نے بتایا تھا کہ وہ اس ہفتہ سفر میں رہیں گے۔
  9. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ضبط کہتا ہوں کسی آنکھ کی ویرانی کو

    بہت خوب! ۔۔۔ لیکن زمین آپ نے ایسی چنی جو پیروڈی کے لیے نہایت زرخیز ہے :)
  10. محمد احسن سمیع راحلؔ

    تاسف محمد تابش صدیقی بھائی کی ساس صاحبہ کا انتقال پرملال

    انا للہ و انا الیہ راجعون ۔۔۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے۔ آمین۔
  11. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح

    اصل مراسلے میں ترمیم کرنے سے گریز کیا کریں ... بلکہ اصلاح کے بعد ترمیم شدہ اشعار نئے مراسلے میں لکھا کریں تا کہ مکمل ریکارڈ رہے ... اس طرح دیگر لوگوں کے لیے بھی اصلاحی نکات سمجھنے میں آسانی رہتی ہے.
  12. محمد احسن سمیع راحلؔ

    سولھویں سالگرہ سولہویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی کسوٹی کے لئے تبصرہ لڑی

    بھئی جمعہ ہفتہ ہمارے لیے مشکل ہوتا ہے وقت نکالنا :)
  13. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح " ڈھونڈیں بھی تو اس شخص سا اب کوئی کہاں ہے "

    یاسر بھائی، میری ناچیز رائے میں تو محاوروں اور تراکیب کے ایک زبان سے دوسری زبان میں درست یا "ایکیوریٹ" لفظی ترجمے کے امکانات عموما کم ہی ہوتے ہیں، اور سیاق و سباق وغیرہ کی اہمیت زیادہ ہوتی ہے. فارسی کی اضافی تراکیب کا ترجمہ مضاف اور مضاف الیہ کے تعلق کی نوعیت پر ہی منحصر ہوگا ... جیسے کہ کتابِ...
  14. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء

    جن کی کالی زلفیں ناگن بن کر پہرہ دے رہی تھیں، وہی ہمارے سید عاطف علی بھائی ہیں :)
  15. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء پر گپ شپ کی لڑی

    بہت شکریہ خواہرم، جزاک اللہ سید عاطف علی بھائی تو شریک تھے، بلکہ ’’سخن پوائنٹ‘‘ پر ہماری جیبیں بھی خالی کر گئے! ظہیراحمدظہیر بھائی کو البتہ بندوق نہیں مل رہی تھی اس لیے وہ لوٹنے کے لیے نہ آ سکے :)
  16. محمد احسن سمیع راحلؔ

    محفل فورم کی واپسی

    ٹھیک کہا برادر ... پاکستان میں رہتے ہوئے اس قسم کے اخراجات کے لیے رقم پس انداز کرنا ایک بڑی اکثریت کے لیے نہایت مشکل ہوتا ہے کہ آمدن ہی اتنی نہیں ہوتی.
  17. محمد احسن سمیع راحلؔ

    مہاجر نامہ۔ منور رانا

    ہمارے تایا مرحوم نے جب اپنا مکان بنوایا تو نقشہ ویسا ہی رکھا جیسا کہ تقسیم سے پہلے کے زمانے میں یوپی وغیرہ کے مکانوں کو ہوا کرتا تھا ... ہم سے بھی بہت اصرار کیا کہ اسی طرز پر مکان بنوائیں ... مگر ہم نے یہ کہہ کر ٹال دیا کہ ع. مہاجر ہیں، مگر ہم اب "وہ" دنیا چھوڑ آئے ہیں :)
  18. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل (ڈر ہے کہیں لوگوں میں بن جائے نہ افسانہ)

    ہائیں!!!! ایسا کیوں لگا آپ کو؟ اور "بھی" سے کیا مراد ہے بھائی؟ ہم کسی سے بھی خفا نہیں :)
  19. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل (ڈر ہے کہیں لوگوں میں بن جائے نہ افسانہ)

    اکثر ہو بیشتر اصلاح کے متمنی اصلاح پا لینے کے بعد اسی قسم کی کیفیت میں نظر آتے ہیں ... اصلاح بھی درکار ہے اور اصلاح قبول بھی نہیں ... یہ کیا بات ہوئی! یا تو کلام اصلاح کی غرض سے پیش ہی نہ کیا جائے، محض تنقید و تبصرہ کے لیے پیش کیا جائے ... اور اگر واقعتا اصلاح درکار ہے تو اصلاح کار کی تجاویز پر...
Top