نتائج تلاش

  1. محمد احسن سمیع راحلؔ

    محفل فورم کی واپسی

    گویا میرے منہ کی بات چھین لی آپ نے، میں یہ لکھنے ہی والا تھا ... ضرور بالضرور محفل کا ایک آفیشل فیس بک پیج، ٹوئیٹر ہینڈل اور انسٹاگرام اکاؤنٹ ہونا چاہیے
  2. محمد احسن سمیع راحلؔ

    محفل فورم کی واپسی

    خدا غارت کرے ان مردودوں کو ۔۔۔ لیکن اردو محفل کو ہیک کر کے کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں یہ؟
  3. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء پر گپ شپ کی لڑی

    آہا ... بس ایک پلیٹ مغز نہاری بھی مل جاتی شیرمال کے ساتھ تو ویک اینڈ ناشتہ مکمل ہو جاتا :)
  4. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء پر گپ شپ کی لڑی

    تمام معزز شعرائے کرام سے گزارش ہے کہ نلی کی ل پر جب تک تشدید نہ ہو، اصل کراچی والی نہاری کا ٹیسٹ نہیں آئے گا ... براہ مہربانی اس پہلو پر بھی غور فرمائیں. جزاک اللہ :)
  5. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل --- (مستی جو شرابوں میں جو رنگ گلابوں میں)

    محبوب پر سنگین شباب تو آ سکتا ہے، خود محبوب سنگین شباب کیسے ہو سکتا ہے، یہ بات میری ناقص عقل سے باہر ہے. آپ خود اپنے مقطعے کی نثر بنا کر دیکھیے کہ آیا یہی مفہوم نکلتا ہے جو آپ نے ابھی بیان فرمایا یا نہیں! مجھے تو آپ کے شعر کے الفاظ یہ مفہوم بیان کرتے نظر نہیں آتے. بہر حال...
  6. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل --- (مستی جو شرابوں میں جو رنگ گلابوں میں)

    سنگین شباب تو ایک کیفیت ہے ۔۔۔ خود اس میں وفا کی فراوانی یا فقدان کیسے ہو سکتا ہے؟؟؟؟ دونوں اشعار کو خود ہی دوبارہ دیکھیے ۔۔۔ کیا دونوں میں ایک ہی بات کی جا رہی؟؟؟ رس بھرے ہونٹوں کا مطلب کچھ اور ہے ۔۔۔ رس بھرے ہونٹوں کے لمس سے مخمور ہونا الگ بات ہے ۔۔۔ ان کو شراب کی مستی کی اصل قرار دینا الگ...
  7. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل --- (مستی جو شرابوں میں جو رنگ گلابوں میں)

    شبابوں تو بالکل بھی مناسب نہیں لگتا ... شباب ایک تو عہد جوانی کو کہتے ہیں یا پھر یہ خود شاب کی جمع ہوتا ہے، شاب کے معنی ہیں جوان، نوخیز کے. پھر یہاں ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ چونکہ یہ ایک شکستہ بحر ہے، اس لیے لامحالہ دوران قرات سنگین کی ضمیر شبابوں کی طرف لوٹتی محسوس ہوتی ہے، جبکہ اس کو لوٹنا...
  8. محمد احسن سمیع راحلؔ

    لفظ "اعلی" اور "زکوۃ" میں کھڑا زبر کس حرف پر لگانا چاہیے؟

    صرف امالہ ہی نہیں ۔۔۔ بلکہ کچھ مقامات پر تلفظ کا بھی فرق ہوتا ہے ۔۔۔ جس کی سب سے مشہور مثال سورۃ الفاتحہ کی آیت ’’مالکِ یوم الدین‘‘ ہے، جسے قرات ورش میں ’’مَلِکِ یوم الدین‘‘ پڑھا جاتا ہے۔ بہرحال ۔۔۔ چونکہ یہ قراتیں ہمارے علاقوں میں رائج نہیں اسی لیے ان کی تعلیم کے لیے اساتذہ مناسب تعداد میں...
  9. محمد احسن سمیع راحلؔ

    لفظ "اعلی" اور "زکوۃ" میں کھڑا زبر کس حرف پر لگانا چاہیے؟

    مغرب کے اکثر ممالک میں قرات ورش رائج رہی ۔۔۔ تاہم گزشتہ صدی میں سعودی حکومت کی قرآن مجید کے بڑے پیمانے پر نشر و اشاعت کی کوششوں کے وجہ سے اب ان ممالک میں بھی قرات حفص رائج ہوتی جا رہی ہے ۔۔۔ گو کہ سعودی ادارہ قرات ورش پر بھی مصاحف چھاپتا ہے ۔۔۔ مگر حرمین میں ایسے نسخے عموما برصغیر والے رسم الخط...
  10. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء پر گپ شپ کی لڑی

    اکثر لوگ میاں بننے کے سفر میں محض میاؤں میاؤں کرنے تک ہی محدود ہو کر رہ جاتے ہیں :)
  11. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء

    ظہیر بھائی یہ والا شعر اپنے اشرف علی میاں کا ہے :)
  12. محمد احسن سمیع راحلؔ

    کثرتِ رنج مرے جی کا ضرر کیوں نہ ہوئی

    عمدہ غزل ہے ... لگتا آپ ظہیراحمدظہیر بھائی کی شاگردی میں ہیں :)
  13. محمد احسن سمیع راحلؔ

    "جیسے" کی جگہ "ایسے" کا استعمال

    جوش کا ایک مشہور شعر ہے ہم ایسے اہلِ نظر کو ثبوتِ حق کے لیے اگر رسول نہ ہوتے تو صبح کافی تھی اور آپ نے منٹو کے افسانے سے مثال دی. دونوں صاحبان کا دور ہمارے زمانے سے کچھ اتنا بعید نہیں ... سو میرے خیال میں اس کو قدیم رواج تو نہیں کہنا چاہیے. میری حقیر رائے میں اگر نشست مناسب ہو تو کہیں کہیں...
  14. محمد احسن سمیع راحلؔ

    الیکٹرونک ووٹنگ مشین تیار، اہم فیچرز کیا ہیں؟

    ماشاء اللہ ۔۔۔ دیکھنے میں تو بالکل آٹھویں جماعت کے کسی بچے کا سائنس پراجیکٹ لگ رہا ہے! کیا ووٹ ڈالنے کے لیے پہلے بائنری نظام اور اسمبلی لینگویج سیکھنا پڑیں گے؟
  15. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اردو لغات میں تلفّظ املا کی مطابقت

    عاطف بھائی یہ سب انتہائی ٹیکنکل باتیں ہیں ۔۔۔ اور ان کی پذیرائی بھی ایک محدود طبقے کے درون ہی ہو سکے گی ۔۔۔ جیسا کہ میں نے پہلے عرض کیا تلفظ کی علامات انگریزی میں پہلے ہی طویل عرصے سے رائج ہیں، ہر لغت میں دی گئی ہوتی ہیں ۔۔۔ مگر عوام میں کتنے ہیں جو ان سے مکمل واقفیت رکھتے ہیں؟ عوام کی سہولت کے...
  16. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اردو لغت میں تلفّظ کی غلطیاں

    کیا کہہ رہے ہو بھائی!!! بھائی میں کراچی پنجاب کی بحث میں نہیں پڑنا چاہتا تھا ۔۔۔ اسی پہلے اس جانب اشارہ کرنا مناسب نہیں سمجھا جس کا ذکر آخری مراسلے میں کیا ۔۔۔ باقی لین و مجہول کے فرق پر میری معلومات کے بارے میں آپ کے حسنِ ظن پر آپ کا شکر گزار ہوں ۔۔۔ میرے لیے یہی بہت ہے کہ آپ نے حالیہ ہی...
  17. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اردو لغت میں تلفّظ کی غلطیاں

    بھائی بات یہاں قدیم فارسی اصول کے عمومی قوافی پر اطلاق کی ہو رہی تھی ... اور امکان یہ ظاہر کیا گیا تھا کہ ہو سکتا ہے ایسا کرتے ہوئے شاعر کا مطمع نظر یہی قدیم اصول رہا ہو ... وگرنہ احمد بھائی کے بارے میں میرا حسن ظن یہی کہتا ہے کہ ان کا درست تلفظ سے ناواقف ہونا بعید از قیاس ہے. ایک تو یہ کہ وہ...
  18. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اردو لغت میں تلفّظ کی غلطیاں

    میرا نہیں خیال یہ احمد بھائی کے لفظ دوڑ کے اصل تلفظ سے ناواقفیت کا شاخسانہ رہا ہوگا، محمداحمد بھائی ایسے پختہ گو سے ایسا ہونا بعید ہے ... یہ قوافی کے باب میں مجہول و معروف کے اجتماع کے جواز کے بارے میں ایک الگ بحث ہے، جس پر شاید اس محفل میں ہی مزید گفتگو موجود ہو. اس موضوع پر مرشدی و استاذی...
Top