نتائج تلاش

  1. نوید صادق

    ہیچ ہے ۔۔۔ (مولانا حالی کے ایک شعر پر تضمین)۔۔خالد علیم

    خالد علیم ہیچ ہے (مولانا حالی کے ایک شعر پر تضمین) جس طرح اک صید‘ صیادوں کے آگے ہیچ ہے شاعری میری سب اُستادوں کے آگے ہیچ ہے جانتا ہوں میں کہ یہ میری دکانِ شیشہ گر وقت کے آئینہ آبادوں کے آگے ہیچ ہے یہ مرا فکرِ سخن آثار‘ اندازِ جدید فکر و فن کی کہنہ بنیادوں کے آگے ہیچ ہے سنگ زارِ فن...
  2. نوید صادق

    فی البدیہہ شاعری (موضوعاتی / غیر موضوعاتی)

    آپ نے مجھ سے کچھ کہا ،صاحب! میں مخاطب ہوں تو میں حاضر ہوں
  3. نوید صادق

    فی البدیہہ شاعری (موضوعاتی / غیر موضوعاتی)

    تھوڑی تعطیل چاہتا ہوں میاں آج کل گھر پہ ہوں، سو ہوں مصروف
  4. نوید صادق

    غزل ۔۔ کون آسیب آ بسا دل میں ۔۔۔۔نوید صادق

    وارث بھائی۔ شکریہ عنوان کو درست کرنے کی کوشش کی تھی لیکن مجھ سے ہوا نہیں۔
  5. نوید صادق

    ایک آشوبیہ ۔۔۔۔ خالد علیم

    اعجاز بھائی، یہ آشوبیہ بغداد آشوب کے بعد کا ہے۔ میں رخصت پر لاہور آ یاہوں۔ اب بغداد آشوب بھی مکمل بھیج دوں گا۔ کل خالد علیم صاحب سے ملاقات طے ہے۔ ان سے مکمل کاپی مل جائے گی۔
  6. نوید صادق

    خالد احمد غزل ۔۔ اک اجاڑ بستی کا اک اداس جادہ تھا ۔۔خالد احمد

    خالد احمد غزل اک اجاڑ بستی کا اک اداس جادہ تھا اور بادیہ پیما ایک مستِ بادہ تھا حسنِ کم نگاہی پر عمر بھر نہ کھل پایا دل کی بند مٹھی میں ایک حرف سادہ تھا عمر بھر کے غم لے کے چشم نم اُمڈ آئے وجہ ِ گرم بازاری اک غلام زادہ تھا ہرمحل پہ سایہ تھا کچھ دراز پلکوں کا خواب خواب آنکھوں...
  7. نوید صادق

    ایک آشوبیہ ۔۔۔۔ خالد علیم

    خالد علیم ایک آشوبیہ (بارگاہِ خدا میں) تجھ سے میرے خدا کہوں کیا حالِ دلِ مبتلا کہوں کیا جس حال میں ہوں، تجھے خبر ہے بندہ ہوں میں ترا، کہوں کیا میں ایک حصارِ عقل میں ہوں تو سوچ سے ماورا، کہوں کیا آتی ہے صدا پرندگاں کی دیتی ہے ترا پتا، کہوں کیا میں عجز سرشت، سر بہ خم ہوں ہے...
  8. نوید صادق

    غزل ۔۔۔ ہر نفس مضطرب گزرتی ہے ۔۔۔نوید صادق

    نوید صادق غزل ہر نفس مضطرب گزرتی ہے زندگی کس کے بین کرتی ہے دھیرے دھیرے، نفس نفس، شب بھر ایک آہٹ مجھے کترتی ہے زندگی! دیکھ میں بھی زندہ ہوں تیرے قبضے میں کتنی دھرتی ہے؟ ایک خوشبو کہ پرکشش بھی ہے دشتِ بے خواب میں اترتی ہے میں ہوں اپنی طلب میں گم تو وہاں بے خودی غم پہ نام...
  9. نوید صادق

    غزل ۔۔ کون آسیب آ بسا دل میں ۔۔۔۔نوید صادق

    نوید صادق غزل کون آسیب آ بسا دل میں کر لیا ڈر نے راستہ دل میں اے مرے کم نصیب دل!کچھ سوچ ہے کوئی تیرا آشنا دل میں کم ہے جس درجہ کیجئے وحشت گونجتا ہے دماغ سا دل میں عکس بن بن کے مٹتے جاتے ہیں رکھ دیا کس نے آئنہ دل میں میں ہوں، ماضی ہے اور مستقبل کم ہے فی الحال حوصلہ دل میں آخر آخر نوید صادق...
  10. نوید صادق

    فی البدیہہ شاعری (موضوعاتی / غیر موضوعاتی)

    جانتا ہوں، وہ ہیں بہت اچھے لیکن ایسا ہے کہ وہ کل شب سے شعر کہتے خموش ہو گئے تھے پھر نہیں آئے اس لڑی میں وہ پہلے سوچا کہ لوڈشیڈنگ ہے پھر وہ گم صم رہے ہیں سارا دن میرے دل میں گمان گزرا کہ مجھ سے شاید خفا ہوئے ہیں وہ میں نے شاید غلط لکھا ہے کچھ ان کے دل پر گراں جو گزرا ہے بھائی صاحب!،...
  11. نوید صادق

    میرے بچوں کی تصاویر

    آپ سے فون پر ہی بات کرنا پڑے گی۔ اچھا کیا ورنہ سخنور صاحب نے تو 25 پلس چند ماہ کہا تھا، مغل صاحب نے 25 پلس 25 کہہ دینا تھا۔
  12. نوید صادق

    فی البدیہہ شاعری (موضوعاتی / غیر موضوعاتی)

    شعر ہے نہ کوئی سوال جواب کچھ خفا لگ رہے ہیں رات سے آپ
  13. نوید صادق

    فی البدیہہ شاعری (موضوعاتی / غیر موضوعاتی)

    ایک سے ایک ہے یہاں دل پھینک چاہتا ہے سخن میں اعلیٰ رینک
  14. نوید صادق

    میرے بچوں کی تصاویر

    ابھی آپ کی عمر ہی کیا ہے؟؟؟؟؟؟
  15. نوید صادق

    آمنہ مغل کی تازہ تصاویر اور ویڈیو

    ماشاءاللہ! مغل بھائی۔ اللہ تعالیٰ ہماری ننھی منی پیاری پیاری بیٹی کو جملہ نعمتوں سے مالامال رکھے۔
  16. نوید صادق

    میرے بچوں کی تصاویر

    وارث بھائی۔ بہت خوب۔ اللہ تعالیٰ انھیں‌صحت و تندرستی جیسی نعمتوں سے مالا مال رکھے۔ تصویریں دیکھتے ہی مجھے اپنے تینوں بچے مزید یاد آنے لگے ہیں. ایک مہینہ ہو گیا ہے نا گھر گئے۔ آج کل ادھر کشمیر میں پھسا ہوں۔
  17. نوید صادق

    فی البدیہہ شاعری (موضوعاتی / غیر موضوعاتی)

    ہی ہی ہا ہا کریں گے کب تک آپ بات کھل کر کریں کہ نکلے بھاپ
  18. نوید صادق

    فی البدیہہ شاعری (موضوعاتی / غیر موضوعاتی)

    دیکھ! مغل! یہ واہ واہ،حد سے سَوا نہیں ہے کیا شعر کہا ہے میں نے ایک، رقص کا ماجرا نہیں
  19. نوید صادق

    فی البدیہہ شاعری (موضوعاتی / غیر موضوعاتی)

    اور کہو کہانیاں، اور سنو حکائتیں گال پہ تِل کی داستاں،گُل پہ گِلِ ادائے شب
  20. نوید صادق

    فی البدیہہ شاعری (موضوعاتی / غیر موضوعاتی)

    بات بدلی ہے ، دل نہیں بدلا گیس، بجلی کا بل نہیں بدلا
Top