میرے خیال سے آئی فونٹ نامی ایپ جن جن موبائلز کو سپورٹ کرتی ہے ان پر تو یہ ہوجائے گی ۔ انفارمیشن آئی فونٹ کی ایپ سے لے لیں۔ کچھ اور انفارمیشن چاہیے ہو تو حاضر ہوں میں۔
لائن ہائٹ آپ خود فونٹ کے مطابق سیٹ کر سکتے ہیں۔ نوری نستعلیق دہلوی طرز کا خط ہے ۔ اس کی لائن ہائٹ اور ہوتی ہے۔ جبکہ مہر نستعلیق لاہوری طرزِ نستعلیق پر مبنی ہے۔ اس کی لائن ہائٹ اور ہے۔ لائن ہائٹ فونٹ کی تو میرے خیال سے ٹھیک ہے۔
سعادت ابن سعید arifkarim
سعادت بھائی کے مشورہ کے مطابق فونٹ سے انگلش کی سپورٹ ختم کر کے نیا فونٹ اپ لوڈ کر دیا ہے۔ اس کا ایک فائدہ تو یہ ہوا ہے فونٹ کا سائز صرف ۱۰۰kb رہ گیا ہے۔
محمد تابش صدیقی بھائی اب نئے فونٹ کو موبائل پر ٹیسٹ کر کے دیکھیں کیا اب بھی سپیسنگ زیادہ آتی ہے ؟ اب گوگل کروم میں...
کوڈ کو دیکھا ہے SIL کی فونٹ یوٹیلٹیز ttf2volt کو استعمال کیا گیا ہے ۔ کوڈ میں کچھ بگز ہیں۔ فونٹ کمپائل نہیں ہو رہا ۔ لیکن تھوڑی محنت سے ٹھیک ہو سکتے ہیں ۔
ناظم بھائی کئی دفعہ بتا چکا ہوں کہ یہ ویب فونٹ ہے۔ ڈیسک ٹاپ پبلشنگ میں (خاص کرجلی خطاطی )کے لیے موزوں نہیں ہے۔ اس کے لیے ڈیسک ٹاپ پبلشنگ کا الگ سے فونٹ بنایا جائے گا۔اس لیے اس کو اس اینگل سے نہیں دیکھنا چاہیے۔
کشیدہ کی لمیٹڈ سپورٹ شامل ہے ۔ تطویل کی key سے کشیدہ استعمال کیا جا سکتا۔ مزید تفصیلات یہاں پر۔
http://csalt.itu.edu.pk/urdufont/Character%20Set%20Supported%20by%20Mehr%20Nastaliq%20Web%20beta%20version.pdf