ہماری طرف تقریباً ایک ماہ سے فونٹ مکمل ہے فاتح بھائی ۔ ریلیز یونیورسٹی نے کرنا ہے ۔ امید ہے بہت جلد ہی ریلیز ہو جائے گا۔۔۔
میں نے فونٹ میں مزید کشیدہ کی لمیٹڈ سپورٹ بھی شامل کر دی ہے ۔ اور کچھ بگز وغیرہ بھی ختم کر دئیے ہیں ۔۔ امید ہے اب پہلے سے بہتر ورژن عوام کے استفادہ کے لیے دستیاب ہو گا۔۔۔...
ابھی ابھی پتہ چلا ہے کہ یہ فونٹ دیوان نامی کمپنی کے ہیں انکا اپنا ایک ڈسکٹاپ پبلشنگ سافٹوئیر ہوتا تھا
جو کہ اب متروک ہوچکا ہے لیکن اسکے فونٹس کافی زبردست ہیں جو رقعہ ٹائپ کا فونٹ ہے اسکا نام وسیم اور نسخ فونٹ کا نام دیوانی نسخ ہے
یہ کریکٹر بیسڈ فونٹ برادرم ۔ اس لیے اعراب لگانے سے الفاظ کی شکل و صورت پر کوئی فرق نہیں پڑتا ۔۔ مطلب بغیر اعراب اور اعراب کے ساتھ الفاظ کی اشکال ایک جیسی رہتی ہیں ۔۔
معذرت کہ فونٹ آج ریلیز نہیں ہو سکا۔ اصل میں ہمارے پروجیکٹ کے انچارچ جناب ڈاکٹر آغا علی رضا صاحب بیرونِ ملک تھے اور دھند کی وجہ سے ان کی فلائٹ لیٹ ہو گئی ۔ سو اب یہ طے پایا ہے کہ کل ان کے ساتھ میٹنگ کے بعد فونٹ ریلیز کی نئی تاریخ دی جائے گی ۔۔۔
لائسنس پر کام ہو رہا ہے ۔۔ اس بارے آپ رہنمائی کر سکیں تو شکر گذار ہوں گا۔ ہم اس طرح کا لائسنس رکھنا چاہتے ہیں کہ فونٹ کی گلفس اور کوڈنگ دونوں کو کاپی نہ کیا جاسکے ۔۔ باقی استعمال ہر خاص و عام کے لیے فری ہو گا۔ ۔
فونٹ فائل کا سائز ملاحظہ کریں ۔۔۔
فونٹ کی رینڈرنگ سپیڈ کا مختلف فونٹس کے ساتھ تقابل ۔۔۔
نوٹ:۔ جمیل نوری نستعلیق فونٹ کے پرانے ورژن (بغیر کرننگ والے) سے تقابل کیا گیا ہے ۔۔۔
السلام ُ علیکم!
محبانِ اُردو کو یہ اطلاع دیتے ہوئے نہایت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ بحمدللہ مہر نستعلیق ویب فونٹ کا بیٹا ورژن انشاء اللہ ۱۴ دسمبر ۲۰۱۶ کو آئی ٹی یونیورسٹی کے اشتراک سے مفت ریلیز ہو رہا ہے ۔۔
اس فونٹ کو میں (محمد ذیشان نصر) اور میرے والد صاحب جناب نصراللہ مہر نے نہایت محنت کے ساتھ...