ایک پائوں ماضی میں ہے ایک مستقبل میں ہے
کیاکہوں روزِ ازل سے کوئی کس مشکل میں ہے
سارے ہیں مدہوش زر کے میکدہ میں اہلِ حق
اور مرجانے کی جرات لشکرِ باطل میں ہے
ایک دریا کی ہوائے دلربا ہے اور میں
یاد کی آوازِ پا بھی نغمہ ء ساحل میں ہے
حوصلہ دینے مجھے ساری خدائی آ گئی
دیکھنے آئے تھے وہ کتنی تڑپ...
دوستو مشاعرہ میں بلا لیا گیا ہوں اور میں نے ابھی غزل نہیں کہی ایک دن کا وقت درکار ہے کل تک جو اشعار ہوئے پیش کردوں گا- وقت پر غزل نہ کہہ سکنے پر معذرت خواہ ہوں
دیوار پہ دستک
قومی حکومت
منصور آفاق
میڈم نورماایک ایسی برطانوی خاتون ہے جو ماورائی مخلوقات کے رابطے کی وساطت سے ماضی اور مستقبل میں جھانکنے کی قوت رکھنے کے بارے میں مشہور ہے۔ایک دوست کی وساطت سے اُس سے ملاقات کےلئے آدھ گھنٹہ کا وقت ملا ۔میں اپنی بیگم کے ساتھ وہاں گیا۔کارایک لمبی ڈرائیو کے بعد...
دیوار پہ دستک
حکمران کی ساکھ
منصور آفاق
دہشت گردی کا عفریت جس نے ساٹھ ستر ہزار پاکستانیوں نگل لیاہے۔نواز شریف کے اسی دور میں اُس خوفناک سینکڑوں سروں والی بلاکو جنرل راحیل شریف نے تقریباً خاتمہ ہی کردیا ہے ۔اُس بلا کے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے کر دئیے ہیں مگر یہ خطرہ ابھی تک موجود ہے کہ اُس کے ٹکڑے پھرسے...
اس بات پر دنیا متفق ہے کہ صر ف آزادی ء اظہار ہی نہیں،ہر طرح کی معلومات اور تخیلات پر آسانی سے دسترس بھی ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔پاکستانیوں کو یہ حق آزاد میڈیا نے فراہم کیااور ایک نیا پاکستان وجود میں آنے لگا ۔ایسے میںملک بھرمیں میڈیا پر ہونے والے حملے میری سمجھ میں نہیں آرہے۔ لوگ اچھی طرح جانتے...
ابد آباد عرصہ ہے بہت محدود آگے بڑھ
جہاں سارا کہیں جیسے چراغِ دود آگے بڑھ
تعلق کی رمق ہے نہ کسی گزری گھڑی کی یاد
نگاہِ یار میں کچھ بھی نہیں موجود آگے بڑھ
یہ کس منظرپہ اتنی دیر سے مرکوز ہیں نظریں
یہاں سے اے مری چشم ِ خمارآلود آگے بڑھ
کسی بگلے بھگت کی چونچ میں پانی کا قطرہ کیا
کئی میلوں تلک ہے...
دیوار پہ دستک
515
پاکستانیوں کی شہادت
منصور آفاق
آئو اپنے اپنے شیطانوں کو کنکریاں ماریں۔اُس روایت پر عمل کریں جو ابراہیم علیہ اسلام سے چلی ہے ۔اُس علامت کو اپنی زندگیوں پر محیط کریںجومناسکِ حج سے طلوع ہورہی ہے۔ اُس وقت کو یاد کریں جب دست پیغمبر سے کنکر نکلے اور شیطان ِ بزرگ کے ماتھے میں پیوست...
سعودی عرب۔ محسن ِ پاکستان
منصور آفاق
ناصر باغ سے لے کر چیئرنگ کراس کے درمیان کہیں تقریر کرتے ہوئے پروفیسر ساجد میر نے جو کچھ کہا اس میںکچھ باتیں ایسی ہیں جن سے ہمکلام ہونے کو جی رہا ہے
پہلی بات۔ انہوں نے فرمایا کہ ”ہم کل بھی پارلیمنٹ کی قرارداد کے مخالف تھے آج بھی ہیں ۔کوئی پارلیمنٹ حرمین...
وہ نشانے پہ مرے آخری طائر ہونا
پھر اُسی آن کہیں اور سے فائر ہونا
حاکمِ وقت کے چہرے پہ طمانچے کی طرح
قحط کے شہر میں غلے کے ذخائر ہونا
زندگی ! تیری کچہری میں کئی سال سے ہوں
کب عدالت میں مرا کیس ہے دائر ہونا
تیری آنکھوں کے علاوہ یہ کہاں ممکن ہے
مرتکز رہنا وہیں ، دھیان بغائر ہونا
یاد کی سمت...
دیوار پہ دستک
دوتہائی اکثریت کا دائرہ
منصور آفاق
نئی انصاف گاہوں (عسکری )کے خلاف یومِ سیاہ منایاگیا۔کچہریوں میں چیخ چیخ کر اعلان کیا گیا کہ منصفی کی عمارت میں کوئی نئی کھڑکی نہیں کھولی جاسکتی۔فوری عدل کےلئے انصاف کی دہلیز پر کوئی نیا دروازہ وا نہیں کیا جاسکتاچاہے آپ کے بچے بھیڑوں بکریوں کی...
دیوار پہ دستک
سکینڈ ہینڈلوگ
منصور آفاق
یہ دو دن پہلے کی ایک خوشگوار شام تھی۔میں ایک دوست کے ساتھ لندن کے ایک بہت بڑے شراب خانے میں گیا ۔جہاں اس کے دو دوست اس کا انتظار کررہے تھے۔ملاقات ہوئی ۔پتہ چلا کہ ان میں سے ایک تعلق نون لیگ کے ساتھ ہے ۔دوسراپیپلز پارٹی سے تعلق رکھتا ہے۔میرے دوست نے میرا...
میں پچھلے کئی دنوں سے ایک حیرت میں گم ہوں اس کی وجہ یہ ہے کہ میں وقت کی حیرت انگیز کتاب کے مطالعے کی کوشش کر رہا ہوں۔ یہ کتاب سائنسی انکشافات یا عجائبات پر مشتمل نہیں بلکہ علمی اور ادبی کارہائے نمایاں ہیں۔ ادب میں خصوصاً غزل کے میدان میں نئی جہتیں تلاش کی گئی ہیں اور پرانی کو نئے معنی و مفہوم...
ایک نظم پیش خدمت ہے
ایک اوردعا
پھر وہی صبحِ مدنیہ بخش دے
بخش خوشحالی وہی سورج بھری
سر اٹھا کر چلنے کی توفیق دے
پھر سکونت دے جہاں میں دھج بھری
پھر خلیفہ دے کوئی فاروق سا
پھر حکومت دے وہی حشمت بھری
پھرصداقت دے دیانت دے ہمیں
سلطنت دے پھر وہی سطوت بھری
پھر وہی عظمت بھر ا بغداد دے
پھر ہمیں لوٹا...
فاتح الدین فاتح کی نظم بہت خوبصورت ہے غزلیں بھی دونوں اچھی ہیں ۔ خاص طور پر یہ غزل بہت اچھی لگی
لکھتے پھریں جو لکھتے ہیں فلسُوف خیر و شَر
سب سوچنے کی طرز پہ موقوف خیر و شَر
اس میں جو قافیہ انہوں نے استعمال کیا ہے میرے خیال یہ قافیہ اردو شاعری میں پہلی بار استعمال ہوا ۔ شاید فارسی میں بھی نہ ہوا...