کشمیرکا ایک منظر
منصور آفاق
نیلم کے برف پوش دسمبر کی نرم دھوپ
دوشیزہ کر رہی تھی دیودار کے درخت
شاداب ہو رہے تھے پہاڑوں پہ سیب رو
نارنجی لگ رہے تھے ہوا کے سفید گال
چپ چاپ چل رہی تھی پرندوں کی ایک ڈار
یک لخت ایک چیخ سے وادی لرز اٹھی
بارود کی سرنگ پہ اک بھورے ریچھ نے
رکھا قدم تو موت اگلنے لگی زمیں...