نتائج تلاش

  1. منصور آفاق

    نعتیہ شاعری

    ظلم کی روشنی منصور آفاق رات ہے ظلم کی ۔۔ رات تھی ظلم کی ظلم پر ظلم ہے آگہی ظلم کی تیری امت مہاجرزمیں در زمیں خیمہ در خیمہ ہے بے گھری ظلم کی ظلم ہے ایک فرعون کے سامنے یہ گزرتی ہوئی زندگی ظلم کی دیپ جلتے ہوئے حسنِ بارود کے طاقِ تہذیب میں روشنی ظلم کی لوگ خود کش فصیلوں سے ٹکرا گئے...
  2. منصور آفاق

    نعتیہ شاعری

    تفریقِ من و تُو ﴿عرب ممالک کے بادشاہوں کے نام﴾ منصور آفاق رات سانسوں کی مشقت کو مکمل کر کے بن گئی ایک ضیابخش سویرے کی رسول یوں اندھیرے کی ردائوں پہ اجالے بکھرے بے بصر آنکھ پہ جس طرح بصار ت کا نزول مہرانوارہوا حجرہ اقدس سے طلوع کہکشائوں نے وہیں جھک کے قدم چوم لئے صحن مسجد کے ہراک ذرہ میں دھڑکی...
  3. منصور آفاق

    نعتیہ شاعری

    جرم کی آخری انتہا منصور آفاق سنگ بستہ چٹانیں ہری ہو گئیں مردہ شاخوں پہ خورشید کھلنے لگے قم بادنی کا فن آگیا وقت کو چاک صدیوں کے لمحوں میں سلنے لگے صبح مغرب کے ماتھے سے اٹھنے لگی آسماں آ کے مٹی سے ملنے لگے فہم و ادراک آزاد ہونے لگے وحشتِ جبر سے ، ظلمتِ طوق سے سب دریچے افق کے کھلے آنکھ پر...
  4. منصور آفاق

    نعتیہ شاعری

    بارگاہِ رسالت میں آنسو منصور آفاق ﴿بغداد سے چند آنسو﴾ ہوا کہ اشک مسلسل بکھیرتی آئی اداسیوں بھرے بادل بکھیرتی آئی دیارِ یار کی ظلمت نصیب ہچکی پر شبِ سیہ بھی کاجل بکھیرتی آئی لرز لرز کے کہا میں نے یا رسول اللہ صدائیں آتی ہیں شعلوں کے بین کرنے کی یا آبشار گرے ہے لہو کے جھرنے کی عجیب ہے شبِ...
  5. منصور آفاق

    نعتیہ شاعری

    بارگاہ ِرسالت میں استغاثہ منصور آفاق پائے عابد میں اُدھر درد کی زنجیر بجی میری آنکھوںمیں اِدھروقت کے زنداں اُبھرے آب دیدہ میں سلگ اٹھا جہنم کوئی گرم پلکوں نے دیا اور اذےّت کو فروغ باڑ کانٹوں کی لپیٹی ہوئی انسانوں سے چبھ رہی ہے مرے پہلو میں بڑے درد کے ساتھ میرے احساسِ سیہ بخت پہ کیا کیا گزری...
  6. منصور آفاق

    نعتیہ شاعری

    لہو کا آئینہ خانہ طلسم ِ مرگ کے جادومیں محوِ استراحت ہیں نگر زنبیلِ ظلمت رُو میں محو استراحت ہیں شبیں چنگاریوں کے بستروںمیںخواب بنتی ہیں اندھیرے راکھ کے پہلو میں محوِ استراحت ہیں خموشی کا بدن ہے چادرِ باردو کے نیچے کراہیں درد کے تالو میں محوِ استراحت ہیں پہن کر سرسراہٹ موت کی ، پاگل ہوا چپ ہے...
  7. منصور آفاق

    نعتیہ شاعری

    کنکروں کے انتظار میں کچھ بین منصور آفاق مرے مولا یہ بازو دشمنِ امت نے کاٹے ہیں اجالے مانگتے تھے اس لئے ظلمت نے کاٹے ہیں مرے مولایہ آنکھیں دستِ باطل نے نکالی ہیں دفاع اپنا یہ کرتی تھیں سو قاتل نے نکالی ہیں مرے مولا یہ سینہ ظلم کے خنجر نے چیرا ہے دھڑکتا تھا مرادل اس لئے پتھر نے چیرا ہے مرے...
  8. منصور آفاق

    نعتیہ شاعری

    آقائے دوعالم کے حضور منصور آفاق مرے آقا (ص)مرے مولا(ص) یہ کیا ۔ ۔ کیسے ستم کی داستاں میرے رگ و پے میں سرایت کر گئی ہے کہ تیرے نعت گوکومرثیہ لکھنا پڑا ہے۔ نواح ِ کربلا میں ظلم کی کیسی کہانی وقت بُنتا جارہا ہے۔۔ مجھے لگتا ہے شایدقریہ ئ کرب و بلا کی قسمتِ خوں ریزمیں بس مرثیے لکھے ہوئے ہیں حسین...
  9. منصور آفاق

    نعتیہ شاعری

    اس دھاگے میں صرف نعتیہ شاعری کو شامل کیا جائے گا۔ میں سب سے پہلے اپنی کچھ نعتیہ نظمیں شامل کرنا چاہ رہا ہے جو بارہ گاہِ رسالت میں ایک استغاثہ کی حیثیت رکھتی ہیں
  10. منصور آفاق

    کیا فیض احمد فیض غالب اور اقبال کے بعد سب سے بڑے شاعر ہیں

    وارث بھائی ۔۔ میں اپنی نعتیہ شاعری یہاں شامل کرنا چاہتا ہوں مجھے طریقہ کار بتائیں ۔ پلیز
  11. منصور آفاق

    درود بر رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم - 34

    ایک درود میں نے لکھا تھا ۔پتہ نہیں یہاں اسے درج کرنا درست بھی ہے یا نہیں درود درود اس پر کہ جس نے سر بلندی خاک کو بخشی تجلیٰ آدمی کی قریہ ئ افلاک کو بخشی درود اس پر کہ جو جمہوریت کا دین لایا تھا جو لوگوں کی بھلائی کیلئے لوگوں میں آیا تھا درود اس پر کہ جو جاگیرداری کا مخالف تھا جہاں میں مال و...
  12. منصور آفاق

    اردو محفل کا طرحی مشاعرہ

    برادرم فاتح الدین کے نام کوئی دہلیز ِ جاں سے اٹھتا ہے چاند جب آسماں سے اٹھتا ہے ہے ابھی کوئی خالی بستی میں وہ دھواں سا مکاں سے اٹھتا ہے چھوڑ آتا ہے نقشِ پا کا چراغ پائوں تیرا جہاں سے اٹھتا ہے جس بلندی کو عرش کہتے ہیں ذکر تیرا(ص) وہاں سے اٹھتا ہے اک ستارہ صفت سرِ آفاق دیکھتے ہیں کہاں سے...
  13. منصور آفاق

    اردو محفل کا طرحی مشاعرہ (قارئین و احباب کے تبصرہ جات کے لیے مختص )

    پُوچھتا ہے لگا کے آگ ظفر “یہ دہواں سا کہاں سے اُٹھتا ہے۔۔ بہت خوبصورت
  14. منصور آفاق

    تعارف منصور آفاق صاحب کو اردو محفل میں صمیم قلب سے خوش آمدید

    وارث بھائی یہ رباعیات آج ہی کہی تھیں ۔میں نے سوچا کسے سنائی جائیں ذہن میں آپ کا نام در آیا
  15. منصور آفاق

    تعارف منصور آفاق صاحب کو اردو محفل میں صمیم قلب سے خوش آمدید

    بڑی محبت ۔ بے پناہ شکریہ ۔۔ اللہ تعالی آپ کو ہمیشہ خوش و خرم رکھے
  16. منصور آفاق

    تعارف منصور آفاق صاحب کو اردو محفل میں صمیم قلب سے خوش آمدید

    فاتح بھائی مجھے یہ محفل بہت پسند آئی ہے ۔ اور آپ بھی یہاں موجود ہیں ۔یہ اور بھی خوبصورت بات ہے ۔ انشاللہ ۔خوب گزرےگی جو مل بیٹھیں کے دیوانے دو۔۔۔چار
  17. منصور آفاق

    تعارف منصور آفاق صاحب کو اردو محفل میں صمیم قلب سے خوش آمدید

    محمد وارث کے نام دوتازہ رباعیات میں حجلہ ء گلبرگ کہاں رکھتا ہوں بس حسرتِ تعمیر ِ مکاں رکھتا ہوں منصور مری شومی ء قسمت ، توبہ اٹھتا ہے دھواں ، پائوں جہاں رکھتا ہوں ۔۔۔۔ کیا مسئلہ درپیش ہے کیا چاہتے ہو یہ خاک شرف کیش ہے کیا چاہتے ہو سانپوں کو بھی ہے دوردھ یہاں پر ملتا یہ خانہ ء درویش ہے کیا...
  18. منصور آفاق

    تعارف منصور آفاق صاحب کو اردو محفل میں صمیم قلب سے خوش آمدید

    میں تمام احباب کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے اردو محفل میں مجھے خوش آمدید کہا ہے خاص طور محمد وارث کا۔ جن کی اردو زبان و ادب کےلئے خدمات صدیوں تک اپنا خراج مامگتی رہیں گی ۔اردو محفل مجھے بہت پسند آئی ہے ۔ میری کوشش رہے گی کہ میں زیادہ وقت آپ دوستوں کے ساتھ گزارا کروں ۔
  19. منصور آفاق

    کیا فیض احمد فیض غالب اور اقبال کے بعد سب سے بڑے شاعر ہیں

    مجھے ادب کے بڑوں نے کہا کہ غالب اور اقبال کے بعد تیسرے بڑے شاعر فیض احمد فیض ہیں حتیٰ کہ خوداحمد فراز نے بھی میرے کان میں یہی سرگوشی کی۔ میں کسی کوکچھ نہ کہہ سکا مگر میں نے احتجاجاً اپنے قلم پر ایک سیاہ رنگ کی پٹی باندھ لی ۔ممکن ہے میرا احتجاج کچھ روشن دماغوں کوملگجالگے۔ بہتر ہے کچھ دیر کےلئے...
Top