چاند اور عید کے مسئلے کو لیکر کچھ مزید خبریں بھی آ رہی ہیں۔
جیسا کہ مفتی منیب الرحمان صاحب کے حوالے سے خبر آ ئی ہے کہ کل حکومتی اعلان کے مطابق عید کی جائے اور عید کے بعد ایک روزے اور اعتکاف کی قضا ادا کی جائے۔
بہت ممکن ہے۔
کے پی کے میں قوم پرستی کو لیکر بھی بہت کچھ کہا جاتا ہے۔ جیسے کچھ سالوں پہلے اے این پی والوں نے گلہ کیا تھا کہ پختونوں کی شہادت کو مرکزی کمیٹی قبول نہیں کرتی۔
شاید صوبائی حکومت کا بھی غیر مرئی دباؤ ہو۔
کے پی کے (صوبہ سرحد) سے آنے والی شہادتیں کتنی قابل بھروسہ ہیں اس کا اندازہ یوں لگالیں کہ وہاں کل بھی چاند دیکھنے کی شہادتیں آگئی تھیں اور وزیرستان کے لوگوں نے 28 روزوں کے بعد ہی عید منا لی۔
ایسی ہی شہادتوں پر آج بھی عید کا اعلان ہوا ہے۔