نتائج تلاش

  1. چوہدری لیاقت علی

    ہوائیں تیز ہیں، بجھتا دیا ہے۔اسلم کولسری

    ہوائیں تیز ہیں، بجھتا دیا ہے تمھارا نام پھر دل نے لیا ہے ابھی کہتا ہوں میں تازہ غزل بھی ابھی تو زہر کا ساغر پیا ہے تبسم ۔۔۔۔۔۔ یہ غریبانہ تبسم فقط رودادِ غم کا حاشیہ ہے کوئی سویا ہوا صدمہ ہی جاگے ہجومِ دوستاں ہے، تخلیہ ہے پرو کر دیکھ لو کانٹے میں جگنو کوئی اس شہر میں یوں بھی جیا ہے ہوا ہے چاک جو...
  2. چوہدری لیاقت علی

    نظر کو وقف حیرت کر دیا ہے۔اسلم کولسری

    نظر کو وقف حیرت کر دیا ہے اسے بھی دل سے رخصت کر دیا ہے برائے نام تھا آرام، جس کو غزل کہہ کر مصیبت کر دیا ہے سمجھتے ہیں کہاں پتھر کسی کی مگر اتمامِ حجت کر دیا ہے گلی کوچوں میں جلتی روشنی نے حسیں شاموں کو شامت کر دیا ہے بصیرت ایک دولت ہی تھی آخر سو دولت کو بصیرت کر دیا ہے کئی ہمدم نکل آئے ہیں جب...
  3. چوہدری لیاقت علی

    دل سلگنے لگا دعا بن کر،اسلم کولسری

    دل سلگنے لگا دعا بن کر پھر وہ گزرا، مگر ہوا بن کر مضمحل تھے مرے خیالوں میں لفظ مر ہی گئے صدا بن کر خود فریبی سی خود فریبی ہے باہر آنا بہت بھلا بن کر بوجھ صدیوں کا ڈال دیتے ہیں ایک دو پل کا آسرا بن کر اب کہاں تک، تمہی کہو، کوئی ٹوٹ کے بنتا، ٹوٹتا بن کر پتھروں میں بدل گئیں آنکھیں کیا ملا دل کو...
  4. چوہدری لیاقت علی

    منڈیروں پر دیے سے جل اٹھے ہیں۔اسلم کولسری

    منڈیروں پر دیے سے جل اٹھے ہیں اندھیروں میں، چلو ہم ڈوبتے ہیں برابر ہے گھٹا برسے نہ برسے کہ صحرا کی طرح ترسے ہوئے ہیں بہت مشکل ہے کچھ کہنا یقیں سے چمکتے ہیں کہ تارے کانپتے ہیں جسے پتھر سمجھتا ہے زمانہ ترے سودائیوں کو آئنے ہیں مناسب ہے کہانی ختم کیجیے اگرچہ قافیے ہی قافیے ہیں ہمیں اسلم نہ کچھ...
  5. چوہدری لیاقت علی

    بھیگے شعر اگلتے، جیون بیت گیا۔اسلم کولسری

    بھیگے شعر اگلتے، جیون بیت گیا ٹھنڈی آگ میں جلتے، جیون بیت گیا یوں تو چار قدم پر میری منزل تھی لیکن چلتے چلتے، جیون بیت گیا ایک انوکھا سپنا دیکھا، نیند اڑی آنکھیں ملتے ملتے، جیون بیت گیا شام ڈھلے اس کو ندیا پر آنا تھا سورج ڈھلتے ڈھلتے، جیون بیت گیا آخر کس بہروپ کو اپنا روپ کہوں اسلم روپ...
  6. چوہدری لیاقت علی

    شاد عظیم آبادی کچھ کہے جاتا تھا غرق اپنے ہی افسانے میں تھا۔شاد عظیم آبادی

    کچھ کہے جاتا تھا غرق اپنے ہی افسانے میں تھا مرتے مرتے ہوش باقی تیرے دیوانے میں تھا ہائے وہ خود وارفتگی الجھے ہوئے سب سر کے بال وہ کسی میں اب کہاں جو تیرے دیوانے میں تھا ہنستے ہنستے رو دیا کرتے تھے سب بے اختیار اک نئی ترکیب کا درد اپنے افسانے میں تھا سن چکے جب حال میرا لے کے انگڑائی کہا کس غضب...
  7. چوہدری لیاقت علی

    دیکھیں کیا اب کے اسیری ہمیں دکھلاتی ہے ۔ مرزا محمد تقی ہوس

    مرزا محمد تقی ہوس دیکھیں کیا اب کے اسیری ہمیں دکھلاتی ہے لوگ کہتے ہیں کہ پھر فصل بہار آتی ہے غش چلا آتا ہے اور آنکھ مندی جاتی ہے ہم کو کیا کیا مری بے طاقتی دکھلاتی ہے کیا سنا اس نے کہیں رخصت گل کا مذکور عندلیب آج قفس میں پڑی چلاتی ہے طائر روح کو پرواز کا ہر دم ہے خیال قفس تن میں مری جان یہ...
  8. چوہدری لیاقت علی

    قندیلِ مہ و مہر کا افلاک پہ ہونا ۔ ثروت حسین

    قندیلِ مہ و مہر کا افلاک پہ ہونا کچھ اس سے زیادہ ہے مرا خاک پہ ہونا ہر صبح نکلنا کسی دیوارِ طرب سے ہر شام کسی منزلِ غم ناک پہ ہونا یا ایک ستارے کا گزرنا کسی در سے یا ایک پیالے کا کسی چاک پہ ہونا لَو دیتی ہے تصویر نہاں خانہِ دل میں لازم نہیں اس پھول کا پوشاک پہ ہونا لے آئے گا اک روز گل و برگ...
  9. چوہدری لیاقت علی

    سعود عثمانی دیوار ِ وصال درمیاں ہے

    "دیوار ِ وصال درمیاں ہے " کیا ختم ہوئیں ہماری باتیں کیا آگئے آخری کنارے کیا موسم گل گزر چکاہے کیا خواب بکھر گئے ہمارے کیا خواب بکھر گئے ہمارے آنکھوں سے قصور کیا ہوا ہے ٹوٹی ہوئی پتیوں کی صورت کیا ہم کو خزاں نے آلیا ہے اک آگ سی جل رہی ہے لیکن یہ کس نے ہمیں بجھا دیا ہے کیا سچ ہے کہ اب ہمارے...
  10. چوہدری لیاقت علی

    سر گزشت دل بے تاب سنا دی ۔ سرگزشت از عبدالمجید سالک ۔چوہدری لیاقت علی

    سر گزشت دل بے تاب سنا دی ۔ سرگزشت از عبدالمجید سالک چوہدری لیاقت علی خرد میں مبتلا ہے سالک دیوانہ برسوں سے صحافی، ڈرامہ نگار، افسانہ نگار، مزاح نگار، ادیب و شاعر عبد المجید جو قلمی نام عبدالمجید سالک کے نام سے اپنے قلم کا جادو بکھیرتے رہے؛ ۲۱ ستمبر 1893ءمیں مشرقی پنجاب کے ضلع بٹالہ میں پیدا...
  11. چوہدری لیاقت علی

    میرے زمانے کی دِلّی ۔ ملا واحدی دہلوی از چوہدری لیاقت علی

    میرے زمانے کی دِلّی ۔ ملا واحدی دہلوی از چوہدری لیاقت علی صورت گر سید محمد ارتضیٰ 17 مئی1888ءمیں پیدا ہوئے۔ رفاقت، ادارت اور تحریر کے امتزاج سید محمد ارتضیٰ کو آج دنیا ملا واحدی کے نام سے جانتی ہے۔ اپنے مرشد خواجہ حسن نظامی کی رفاقت کا فیض انہوں نے واحدی نام سے ایسا حاصل کیا کہ اصل نام...
  12. چوہدری لیاقت علی

    گئے دنوں کا سراغ ۔ آپ بیتی از نثا ر عزیز بٹ۔ایک جائزہ ۔ چوہدری لیاقت علی

    گئے دنوں کا سراغ ۔ آپ بیتی از نثا ر عزیز بٹ ایک جائزہ ۔ چوہدری لیاقت علی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ ہم اپنی کم علمی اور کوتاہ نظری سے کسی اہم مصنف یا کسی اہم کتاب سے صرف نظر کر دیتے ہیں۔ جاسوسی اور سسپنس ڈائجسٹوں کے مشہور مصنف جناب احمد اقبال صاحب نے نثار عزیز بٹ صاحبہ کی تحاریر کی طرف توجہ دلائی...
  13. چوہدری لیاقت علی

    سعود عثمانی ہر شخص وہاں بِکنے کو تیار لگے تھا ۔ سعود عثمانی

    ہر شخص وہاں بِکنے کو تیار لگے تھا وہ شہر سے بڑھ کر کوئی بازار لگے تھا ہر شام دبے پاؤں نکلتا تھا کہیں سے وہ رنج کوئی سایہء دیوار لگے تھا کیا طرفہ طلسمات تھا آئینہء دل بھی اِس پار لگا تھا مگر اُس پار لگے تھا اُس پیش میاں پیش نہ چلتی تھی کسو کی انکار کروں تھا تو وہ اقرار لگے تھا ویرانی کا مسکن...
  14. چوہدری لیاقت علی

    خبر نہیں ہے کسی کو قدم سفر میں ہیں ۔ احمد اقبال

    خبر نہیں ہے کسی کو قدم سفر میں ہیں تمام عمر سے ہم صرف راہ گزر میں ہیں خزاں کے رنگ چراتے رہے بہاروں سے ہم آج نظم گلستاں کی ہر خبر میں ہیں چلے تھے لے کے کرن چاندنی کی اپنے ساتھ یہ لوگ آج بھی جو خواب میں سحر کے ہیں تمام دست بریدہ ہوئےہیں فریادی کہ چرچے عدل کے اب حاکم شہر کے ہیں خودی بلندکیئے بوریا...
  15. چوہدری لیاقت علی

    سعود عثمانی جانا انجانا ۔ سعود عثمانی

    بعض پرانی نظمیں پرانے لباس کی طرح ہوجاتی ہیں .پہنا بھی نہیں جاسکتا اور دیرینہ محبت کو چھوڑا بھی نہیں جاسکتا. آج ایک پرانی ڈائری میں سے یونی ورسٹی کے دور کی وہ نظم نکل آئی جو نہ میری کسی کتاب میں موجود ہے نہ شاید کسی رسالے میں چھپی ہے .پتہ نہیں اب اس کا کیا بنے گا.ممکن ہے یہ کبھی منہ زور ہوکر خود...
  16. چوہدری لیاقت علی

    ایک مصرع جو دِل کو چُھو جائے

    اس نے پتھر بھی اٹھایا مجھے پاگل کر کے اسلم کولسری
  17. چوہدری لیاقت علی

    ایک مصرع جو دِل کو چُھو جائے

    مجھ کو حالات نے مارا ہے مکمل کر کے اسلم کولسری
  18. چوہدری لیاقت علی

    شاعری کیلنڈر 2016

    کیلنڈر کا ا شتہار http://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B4%D8%A7%D8%B9%D8%B1%DB%8C-%DA%A9%DB%8C%D9%84%D9%86%DA%88%D8%B1-%DB%94-2016.85733/
  19. چوہدری لیاقت علی

    شاعری کیلنڈر 2016

    جی ہاں میں محترم ڈاکٹر شاہد رضوی اردو اکیڈمی بہاولپور کو اگلے ہفتے روانہ کر رہا ہوں ، تو یہ وہاں سے دستیاب ہو گا انشا اللہ قیمت 600 روپے درج ہے مگر آپ کو 500 روپے تک مل جائے گا دوسری صورت فضلی سنز 02132212991 سے براہ راست منگوا لیں
  20. چوہدری لیاقت علی

    شاعری کیلنڈر 2016

    جی ہاں بندہ پرور
Top