ہجوں کے تعارف سے پہلے تک کی اپنی کوئی تخریب کاری ہمیں یاد نہیں، لیکن جب سے ہجے سیکھے ہیں وہ توڑ پھوڑ کی کہ الامان والحفیظ!
کوئی شعر نظر سے گزرا نہیں کہ ہمارے ہاتھوں پاش پاش ہوا نہیں. لیکن جب تخریب کاری کے عمل سے اکتاہٹ ہونے لگتی ہے تو تقطیع نگاری میں دل جمعی برقرار نہیں رہتی. آب و ہوا کی تبدیلی...