نتائج تلاش

  1. م

    تعارف ھم بھی ہیں تیری محفل میں۔۔۔۔

    غالبا 2010ء میں یہاں کے ایک پرائیویٹ کالج میں مشاعرہ منعقد ہوا جس میں انور مسعود سمیت دیگر معروف شعرا کی شرکت متوقع تھی، ہم نے آؤ دیکھا نہ تاؤ اور فورا سے پہلے مشاعرہ منتظمیں سے رابطہ کیا کہ ہم بھی شعر کہتے ہیں اور مشاعرہ پڑھیں گے
  2. م

    تعارف ھم بھی ہیں تیری محفل میں۔۔۔۔

    حلقۂ احباب میں کوئی بھی ایسا نہ تھا جسے شعر سے کوئی دلچسپی ہوتی، بلکہ آج بھی ان سب کے نزدیک شعر پڑھنا اور شعر "لکھنا" ایک ایسا "لا کام" ہے جو اپنی تمام تر لا موجودگی کے با وجود بھی معیوب اور نا پسندیدہ عمل ہے. (نایاب بھائی میری جگہ خود کو رکھ کے سوچیں آپ کو میری اذیت کا اندازہ ہو جائے گا) گھر میں...
  3. م

    تعارف ھم بھی ہیں تیری محفل میں۔۔۔۔

    بعد ازاں ہم اپنے طور پر اشعار کا وزن کرنے لگے کبھی الفاظ کی تعداد سے تو کبھی مصرع کی روانی سے، کبھی صفحہ قرطاس پر الفاظ کو منتقل کر نے کے بعد سطور کی چوڑائی سے تو کبھی کسی گائی ہوئی غزل کی طرز پر گنگنا کر. گویا اب ہم با وزن شاعری کرنے لگے تھے...
  4. م

    تعارف ھم بھی ہیں تیری محفل میں۔۔۔۔

    اس کے فورا بعد ناصر کاظمی و میر اور خصوصا فراز کو پڑھنے اور زیادہ سے زیادہ گیت اور غزلیں سننے کی تلقین پر اکتفا کرتے ہوئے ایک بار پھر دشت سخن کی لا مکانیوں میں ٹھوکریں کھانے کے لیے ہمیں بے بال و پر چھوڑ دیا گیا. مزید ازاں کم از کم پانچ ہزار اشعار اساتذہ کے، خون جگر میں شامل کرنے کا مشورہ بھی دیا...
  5. م

    تعارف ھم بھی ہیں تیری محفل میں۔۔۔۔

    (وہ شاید یہ سمجھے تھے کہ میں نے بحر رمل میں طبع آزمائی کی کوشش کی، حقیقت تو یہ تھی کہ میرے شعور و لا شعور کے کسی گوشے میں بھی موجود نہ تھا کہ بحور و اوزن کن بلاؤں کے نام تھے.) اور پھر ہمارے پسندیدہ شعرا و گلوکاروں کے اسمائے گرامی دریافت کیے گئے جو ہم نے اس وقت داغ و غالب و غلام علی و مینھدی حسن...
  6. م

    تعارف ھم بھی ہیں تیری محفل میں۔۔۔۔

    لیکن جب ہم نے کمال ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے، اپنی ثابت قدمی سے انھیں آنکھیں چار کرنے پر مجبور کر ڈالا اور نظروں کے ذریعے ہی اپنے دل کی حالت ان پر عیاں کرنے میں کامیاب بھی ہو گئے تو وہ کچھ یوں گویا ہوئے، "یہ بہادر شاہ ظفر کی زمین میں ہے یا مجھے افسر شاہا نہ بنایا ہوتا، بات یہ ہے کہ کچھ مصرع بہت آگے...
  7. م

    تعارف ھم بھی ہیں تیری محفل میں۔۔۔۔

    اگلے دن جب کلاس میں وارد ہوئے تو وہ ہم سے نظریں چار کرنے سے گریزاں تھے جسے ہم اپنا فریب نظر سمجھ کر خود کو تسلی دینے لگے، لیکن جب یہ سلسلہ طول پکڑتا گیا تو ہمیں اپنی گردش خوں رگوں میں سست ہوتی محسوس ہوئی
  8. م

    تعارف ھم بھی ہیں تیری محفل میں۔۔۔۔

    گویا ہمارے تو وارے نیارے ہو گئے. پہلی بار کوئی اصلی شاعر ہاتھ لگنے جا رہا تھا. در اصل اس مقام سے ہماری رسوائیوں کا باقاعدہ آغاز ہوا. ایک دن فرط جذبات سے مغلوب ہو کر پروفیسر صاحب کی موجودگی سے مستفید ہونے کے لیے اپنے بحر و وزن سے عاری، غلط سلط الفاظ جنھیں ہم بزعم خود غزل سمجھے تھے، لے کر ان کی...
  9. م

    تعارف ھم بھی ہیں تیری محفل میں۔۔۔۔

    بات کچھ یوں ہے کہ جب ہم ایک درجہ ترقی پا کر بارھویں میں پہنچے تو ایک پروفیسر صاحب ٹرانسفر ہو کر آئے جو ہمیں پہلی ہی نظر میں بھا گئے. وہ جو اپنے بقول سید ضمیر جعفری کے قریب کے نواسے تھے اور کالج کے زمانے سے شعر کہتے آئے تھے مزید یہ کہ گیارھ سال کا وسیع تجربہ درس و تدریس کے میدان میں حاصل کر چکے تھے.
  10. م

    تعارف ھم بھی ہیں تیری محفل میں۔۔۔۔

    ٹھیک کہا آپ نے نایاب بھائی شاید کوئی عبرت پکڑ سکے نئے دیوانوں کو دیکھیں تو خوشی ہوتی ہے ہم بھی ایسے ہی تھے جب آئے تھے ویرانے میں
  11. م

    تعارف ھم بھی ہیں تیری محفل میں۔۔۔۔

    بلا کشان محبت کی رسم جاری ہے وہی اٹھانا ہے پتھر جو سب سے بھاری ہے... (استاد محترم جناب محمد وارث صاحب) شمشاد بھائی وہ وقت تو گزر گیا پر چند نا بھرنے والے زخم بھی دے گیا
  12. م

    ی،ہ،و کاکھیل۔الٹی گنگا۔16

    قارون کا سارا خزانہ اسلام آباد والوں کے ہاتھ لگ گیا ہے شاید وہاں کی ڈیویلپمنٹ دیکھ کے تو ایسا لگتا ہے
  13. م

    ی،ہ،و کاکھیل۔الٹی گنگا۔16

    گھاس اور سبزے کی شدید کمی ہے فیصل آباد سٹی میں. میں اسے سر سبز و شاداب دیکھنا چاہتا ہوں، فی الوقت تو یہ ریگ رواں کا منظر پیش کرتا ہے. اپنے شہر سے اراکین کے بارے جان کر خوشی ہوئی
  14. م

    ی،ہ،و کاکھیل۔الٹی گنگا۔16

    میں سمجھا نہیں اور کوں ہے یہاں فیصل آباد سے؟
  15. م

    چند سوالات

    استاد محترم قرار ایک بار پھر چھن چکا ہے گویا قافیے کی وجہ سے نہیں، شعر دیکھ کے آیا تھا. غور کرنے پر پتا چلا کے یہ بھی پہلے دی گئ مثالوں کی ایک مثال ہے. در اصل بڑھنا میں ھ جو ہے وہ ڑ جو کہ قافیے کا فکسڈ لیٹر ہے، کے بعد آ رہی ہے اور لڑنا میں ڑ اور ن کے درمیان کوئی حرف موجود نہیں. (معاف کیجیے گا...
  16. م

    چند سوالات

    استاد محترم میں نے ایک جگہ پڑھا کہ 'منہ' لکھنا غلط ہے یہ "منھ یا مونھ" ہے دو چشمی ھ کے ساتھ اور مہندی کو بھی مینھدی لکھا جائے گا. اس کو کنفرم کر دیں. اللہ آپ کو سلامت رکھے.
  17. م

    چند سوالات

    اب جا کے آیا مرے بے چین دل کو قرار
  18. م

    ی،ہ،و کاکھیل۔الٹی گنگا۔16

    وعلیکم السلام
  19. م

    چند سوالات

    یہی بات ہے استاد گرامی بڑھنا میں "ھ" "ڑ" کے بعد آ رہی ہے لڑنا، سڑنا، بڑھنا یہ جائز ہے؟
  20. م

    چند سوالات

    شکریہ. میں نے بھی یوں ہی کیا تھا پھر بھی پوچھنا مناسب لگا
Top