نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    سولھویں سالگرہ سولہویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی کسوٹی کے لئے تبصرہ لڑی

    میں ناظر بن کے زیادہ خوش ہو رہا ہوں قبلہ، کودنے کو دل تو بڑا چاہتا ہے لیکن اپنے گھٹنوں پر اب اعتماد نہیں رہا۔ :)
  2. محمد وارث

    سولھویں سالگرہ سولہویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی کسوٹی کے لئے تبصرہ لڑی

    ملا کی دوڑ مسجد تک، میں کوئی شاعر واعر پکڑ لاؤنگا اور پھر پکڑا جاؤنگا، سو رہنے ہی دیتے ہیں۔ :)
  3. محمد وارث

    سولھویں سالگرہ سولہویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی کسوٹی کے لئے تبصرہ لڑی

    جی جواب دیکھ کر علم ہو گیا۔ :) ویسے اس کھیل میں "نفسیات" کا بھی خوب عمل دخل ہے، مفتی صاحب شخصیت کے ساتھ آئے تھے سو رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ :)
  4. محمد وارث

    سولھویں سالگرہ سولہویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی کسوٹی کے لئے تبصرہ لڑی

    آج کے کھیل میں اگر شخصیت جناب مفتی تقی عثمانی صاحب کی تھی تو اس سوال کا جواب غلط نہیں ہے کیا؟ کیونکہ مفتی صاحب تو کم و بیش 20 سال تک سپریم کورٹ کے شریعت ایپلٹ بینچ کے جج رہے ہیں اور ان کی کتاب بھی چھپی ہوئی ہے "عدالتی فیصلے۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ معذرت: آج کی شخصیت مفتی رفیع عثمانی صاحب تھے، مجھے...
  5. محمد وارث

    سولھویں سالگرہ استاد محترم جناب اعجاز عبید صاحب سے علمی اور ادبی مکالمہ

    جنابِ قبلہ الف عین صاحب، آپ سے درخواست ہے کہ آپ بھی اردو کے دس بہترین شعرا کی ایک ترتیب وار فہرست بنائیے۔ :)
  6. محمد وارث

    پاکستان کا دورہ انگلینڈ 2021

    "سیکنڈ اسٹرنگ" ٹیم نے فی الحال ٹیم پاکستان کے "پھٹے چک" دیئے ہیں۔ 7 اوورز میں پاکستان کے 26 رنز ہیں اور بابر اعظم اور رضوان سمیت 4 بلے باز واپس جا چکے ہیں۔
  7. محمد وارث

    تاسف شہنشاہِ جذبات دلیپ کمار (یوسف خان ) کا 98 سال کی عمر میں انتقال

    مجھے تو لگتا ہے کہ علیحدعلیحدہ ہیں۔ لیکن واقعی پاکستانی اربابِ حل و عقد نے اس مسئلے کو بھی گنجلک بنایا ہوا ہے، ایک ہی طرح کے ایوارڈز ہیں اور دونوں ہی اعلیٰ ترین بھی ہیں۔اور پھر ان کے علاوہ بھی کئی طرح کے اور کئی ایک ہیں۔ ویسے کوئی اعلیٰ سرکاری افسر یہاں اگر ہو تو انہیں آواز دی جا سکتی ہے۔ :)
  8. محمد وارث

    تاسف شہنشاہِ جذبات دلیپ کمار (یوسف خان ) کا 98 سال کی عمر میں انتقال

    آپ کی اس بات سے ایک دو باتیں اور بھی یاد آ گئیں۔ پاکستان کا ایک اعلیٰ ترین سول اعزار "نشانِ پاکستان" بھی ہے، وہ بھی دو ہندوستانی شہریوں کو مل چکا ہے، ایک تو سابق انڈین پرائم منسٹر ہیں یعنی مرار جی ڈیسائی (1990ء) اور دوسرا پچھلے سال حریت لیڈر سید علی گیلانی کو۔مرار جی ڈیسائی کو یہ امتیاز بھی...
  9. محمد وارث

    تاسف شہنشاہِ جذبات دلیپ کمار (یوسف خان ) کا 98 سال کی عمر میں انتقال

    دلیپ کمار صاحب بال ٹھاکرے کے بہت گہرے دوست تھے اس زمانے سے جب بال ٹھاکرے کو کوئی جانتا بھی نہیں تھا اور وہ اخباروں کے لیے سیاسی کارٹون بنایا کرتے تھے۔ یوسف خان صاحب کے اس فیصلے پر کہ وہ پاکستان سے اعزاز وصول کر لیں گے، شیو سینا اور بال ٹھاکرے ان کے بہت سخت دشمن ہو گئے تھے اور بال ٹھاکرے ان کو...
  10. محمد وارث

    سولھویں سالگرہ محمد وارث صاحب سے علمی و ادبی مکالمہ

    علی وقار صاحب اس سوال کا جواب ہم اور آپ دونوں ہی جانتے ہیں بلکہ سبھی جانتے ہیں۔ مستقبل قریب تو کیا مجھے تو دُور دُور بھی اس کے کوئی امکان نظر نہیں آتے، دراصل دونوں طرف کے سیاستدانوں نے اپنی اپنی عوام کا "مائنڈ سیٹ" ہی ایسا بنا دیا گیا ہےکہ جو فلاں کا یار ہے وہ غدار ہے اور یہ نعرہ دونوں طرف ہی...
  11. محمد وارث

    سولھویں سالگرہ محمد وارث صاحب سے علمی و ادبی مکالمہ

    "فارسی ادب کے چند گوشے" انور مسعود صاحب کی کتاب ہے، جس میں ان کے کچھ مضامین ہیں، کچھ شعرا پر اور ایک اکبر علی دہخدا پر جن کی لغت فارسی کی مستند ترین لغات میں سے سمجھتی جاتی ہے۔ یہ ایک اچھی کتاب ہے۔ اس کے علاوہ اگر آپ کو پروفیسر یوسف سلیم چشتی صاحب کی اقبال کی فارسی شروح مل جائیں تو عام معلومات...
  12. محمد وارث

    تاسف شہنشاہِ جذبات دلیپ کمار (یوسف خان ) کا 98 سال کی عمر میں انتقال

    انا للہ و انا الیہ راجعون۔ افسوسناک خبر ہے، اللہ تعالیٰ جوارِ رحمت میں جگہ دیں، آمین۔
  13. محمد وارث

    سولھویں سالگرہ محمد وارث صاحب سے علمی و ادبی مکالمہ

    اس کی ایک بڑی وجہ اہلِ تشیع کے ہاں سارا سال بپا ہونے والی مجالسِ عزا ہیں۔ ان مجالس میں خطیبوں اور ذاکرین کے علاوہ شعرا بھی بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں، منقبت، مرثیہ، سلام، نوحہ، قصیدہ وغیرہ ان مجالس میں عام پڑھے جاتے ہیں، بچوں کی تربیت بہت اوائل ہی سے شروع ہو جاتی ہے اور شعرا کا کلام فلٹر بھی...
  14. محمد وارث

    سولھویں سالگرہ محمد وارث صاحب سے علمی و ادبی مکالمہ

    میں نے موجودہ شعرا کو زیادہ نہیں پڑھا، کبھی کچھ دوست اپنی کتابیں بھیج دیتے ہیں تو وہ بھی پڑھنا مشکل ہو جاتی ہیں، جن چند کو میں نے کچھ پڑھا ہے ان میں اختر عثمان اپنے وسعتِ مطالعہ، لفظیات، اور کلاسیکی رنگ کی وجہ سے اچھے لگتے ہیں۔
  15. محمد وارث

    سولھویں سالگرہ محمد وارث صاحب سے علمی و ادبی مکالمہ

    آپ کا باقی تبصرہ غیر متعلقہ ہے اور اس سول کا جواب صرف اور صرف شاعری ہے۔ والسلام
  16. محمد وارث

    سولھویں سالگرہ محمد وارث صاحب سے علمی و ادبی مکالمہ

    میں سکہ بند شاعر نہیں ہوں بلکہ سرے سے شاعر ہی نہیں ہوں، چند ایک تہمتیں دھری ہوئی ہیں وہ بھی کئی برس پرانی۔ بہتر شاعری کے لیے تو خیر ہم بھی یہی سنتے آئے ہیں کہ مطالعہ وسیع ہونا چاہیئے اور مشاہدہ دور رس۔ ہاں بات کہنے کا انداز اپنا اپنا ہوتا ہے جو مشق سے پختہ ہو جاتا ہے۔
  17. محمد وارث

    سولھویں سالگرہ عدم آباد میں منعقدہ جشنِ محفل کی روداد

    بہادر شاہ ظفر بہت چیں بچیں ہوئے، کہ وہ سارے شعرا جو مجھے "پیر و مرشد" کہا کرتے تھے، اپنا اپنا کلام سنا گئے اور میرا ذکر تک نہیں، آخر تنگ آکر فرمایا کہ: لگتا نہیں ہے دل مرا اجڑے دیار میں کس کی بنی ہے "محفلِ" ناپائیدار میں :)
  18. محمد وارث

    سولھویں سالگرہ محمد وارث صاحب سے علمی و ادبی مکالمہ

    جی آج کل بھی یہی طریقہ ہے، نہم دہم کی اردو کتاب میں غالب کی ایک آدھ غزل اور مختصر سا تعارف ہوتا ہے۔ غالب سے پہلے تو شاید اقبال ابھی رہتے ہیں کہ برصغیر کی نئی نسل کو ان شعرا سے معتارف کروایا جائے۔ برسبیل تذکرہ، میں نے اپنے تینوں بچوں کو ان کے بہت بچپن میں پیسوں کے لالچ میں غالب کی ایک غزل یاد...
  19. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    رُباعی از شاہ نعمت اللہ ولی رح در مجلسِ اُنس ہمدمے یافتہ ام در پردۂ عشق محرمے یافتہ ام عالم چہ کنم کہ از دو عالم بہتر در سینۂ خویش عالمے یافتہ ام مجلسِ اُلفت میں مجھے اِک ہمدم مل گیا ہے، اور عشق کے پردے میں مجھے اپنا محرم مل گیا ہے۔ میں جہان کو کیا کروں کہ دونوں جہانوں سے بہتر اپنے ہی سینے...
Top