نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    سورہ رحمن تھراپی

    قبلہ ان کے میزبان بھی تو خاکی وردی والے ہی تھے اپنے چہار سٹار سمیت۔ :)
  2. محمد وارث

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    مشہور قانون دان حامد خان صاحب کی ایک اور معرکۃ الآرا کتاب: A History of the Judiciary in Pakistan یہ کتاب 2016ء میں پہلی بار چھپی تھی اور 1947ء سے لیکر 2009ء یعنی چیف جسٹس افتخار چوہدری بحالی تک پاکستان عدالتی نظام کی تاریخ پر مشتمل ہے جس میں قریب ہر مشہور فیصلے کا بھی احاطہ کیا گیا ہے۔ لیکن...
  3. محمد وارث

    سورہ رحمن تھراپی

    جی شاہ جی، بس یہ "زبردستی" والی بات پر مجھے کچھ اختلاف ہے لیکن شاید صحیح بخاری میں ایسا ہی لکھا ہے۔ لیکن اس سے میرا نکتہ تو مزید واضح ہوتا ہے کہ صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین نے رسول اکرم کے نا پسند کرنے کے باوجود ان کو دوا پلا دی کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ جسمانی بیماری کا افاقہ دوا ہی...
  4. محمد وارث

    سورہ رحمن تھراپی

    زیدی صاحب یہ کاز اینڈ ایفیکٹ، علت و معلول کی دنیا ہے۔ ماں باپ کے بغیر بچہ پیدا نہیں ہو سکتا، اگر ہوگا تو وہ معجزہ ہوگا جو صرف پیغمبروں سے مخصوص ہے، ہر آدمی سے نہیں، اسی لیے مردے کو زندہ کرنا بھی نبیوں کا معجزہ ہے، ہر کہ و مہ کی بات نہیں۔ باقی، ہمارا آپ کا، سب مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ نبی معصوم...
  5. محمد وارث

    صدارتی ریفرنس پر حکم کےخلاف جسٹس فائز عیسیٰ کی نظرثانی درخواستیں منظور

    معاف کیجیے گا انہی عدالتوں سے سزا یافتہ ایک حرام خور اور چور، مفرور ہو کر اربوں کے فلیٹس اور بیڈ رومز میں قوم کو بیوقوف بنا مزے کی نیند سو رہا ہے، ع - تفو بر تو اے چرخِ گردوں تفو!
  6. محمد وارث

    نوک جھونک از محمد خلیل الرحمٰن

    ارے نہیں خلیل صاحب محترم، ہم تو خود مفتی صاحب قبلہ کے فتووں سے لاجواب ہو جاتے ہیں۔ :)
  7. محمد وارث

    سیاسی چٹکلے اور لطائف

    مبارک ہو جاسم صاحب، مریم نواز شریف نے آپ کی حکومت کو "حکومت" بھی مان لیا، "سیاسی" بھی مان لیا، اور پانچ سال پورے کرنے کی گارنٹی بھی دے دی، اللہ اللہ! سیاسی حکومت 5 سال پورے کرے، گرانا 2؍ منٹ کا کام، مریم نواز اور اس پر پی ٹی آئی تو کیا جواب دیتی، پی پی نے بہرحال دے دیا! ن لیگ بتائے پانچ سال...
  8. محمد وارث

    سورہ رحمن تھراپی

    شاہ جی کس کافر کو انکار ہے کہ قرآن میں شفا نہیں ہے جب کہ قرآن میں لکھا ہے سو بحیثیت مسلمان ہمیں کیسے اس سے انکار ہو سکتا ہے، لیکن ذرا سوچیے کیا، جھوٹ، حسد، چغلی، غیبت، مکاری، فریب کاری، دوسروں کا برا چاہنا، ملاوٹ، منافع خوری، حرام خوری بیماریاں نہیں ہیں؟ کیا ان کا علاج قرآن میں نہیں ہے؟ بخدا...
  9. محمد وارث

    سورہ رحمن تھراپی

    باقی آپ پھر غور سے میرا مراسلہ پڑھیے بغیر جذباتی ہوئے، میں نے اس میں پہلے ہی لکھ دیا تھا کہ میں کوئی مماثلت پیش نہیں کر رہا!
  10. محمد وارث

    سورہ رحمن تھراپی

    اور آپ سے ایسے نتیجے کی امید نہیں تھی۔ آپ نکتے پر غور فرمائیں اگر ویڈیوز ہی معیار ہے تو ویڈیوز تو ہر طرح کی ہیں یعنی گاؤ موتر پی کر شفا یاب ہونے کی بھی ہیں، معیار تو آپ خود گرا رہی ہیں، میں تو صرف نشاندہی کر رہا ہوں!
  11. محمد وارث

    کھیلوں کی خبریں

    سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان 80ء کی دہائی والا ٹیسٹ کھیلا جا رہا ہے۔ چوتھے دن کا پہلا سیشن بھی ختم ہو چکا ہے اور ابھی تک میچ میں صرف 10 وکٹیں گری ہیں اور قریب 900 رنز بن چکے ہیں۔ بنگلہ دیش نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 541 پر اننگز ڈیکلیئر کی تو جواب میں سری لنکا 3 وکٹوں کے نقصان پر 331 رنز بنا چکا ہے!
  12. محمد وارث

    سورہ رحمن تھراپی

    معاف کیجیے گا ان ویڈیوز کی بھر مار سے آپ کیا ثابت کرنا چاہتی ہیں؟ میں کوئی مماثلت یا تشبیہ پیش نہیں کر رہا لیکن اگر ویڈیوز ہی معیار ہے تو آپ کو گاؤ موتر پینے سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی ویڈیوز کے طومار بھی مل جائیں گے!
  13. محمد وارث

    سورہ رحمن تھراپی

    کسی بھی دوا کے اثرات کا جب جائزہ لیا جا رہا ہوتا ہے تو عام طور پر ساتھ میں placebo effect بھی چیک کیا جاتا ہے، یعنی کچھ مریضوں کو تو اصل دوا دی جاتی ہے اور کچھ مریضوں کو دوا کے نام پر کوئی بے ضرر سی چیز دی جاتی ہے مثال کے طور پر کیپسول میں آٹا بھر کر۔ حیرت انگیز طور پر ایسے مریضوں کی اچھی خاصی...
  14. محمد وارث

    سورہ رحمن تھراپی

    اگر ایسا ہی ہوتا تو کوئی پختہ ایمان والا حافظ کبھی بیمار نہ پڑتا! افسوس کہ جو کتاب، انسان کو انسانیت سکھانے، فلاحی معاشرہ قائم کرنے، بہتر دنیا اور آخرت بنانے کے سبق دیتی ہے اس کو دم درود اور جھاڑ پھونک کے لیے رکھ لیا ہے!
  15. محمد وارث

    ابصار عالم: سابق چیئرمین پیمرا اور سینیئر صحافی پر قاتلانہ حملہ

    یہ تو سب جانتے ہیں کہ یہاں فوج ہی اصل طاقت ہے۔ تین بڑی سیاسی جماعتوں میں سے پی ٹی آئی تو کھلم کھلا مانتی ہے، پیپلز پارٹی بھی مانتی ہے اور جب ضرورت پڑے برملا مانتی ہے، نون لیگ نعرہ کچھ اور لگاتی ہے مگر اندر خانے مانتی وہ بھی ہے (یا شاید مجھے ہی ایسا لگتا ہے)، مثال کے طور پر اگر نواز شریف کو عقل...
  16. محمد وارث

    ابصار عالم: سابق چیئرمین پیمرا اور سینیئر صحافی پر قاتلانہ حملہ

    واقعہ پہلے کا ذکر ہو رہا ہے، نون لیگ کی حکومت تھی اور وزیر اعظم عباسی تھا۔
  17. محمد وارث

    ابصار عالم: سابق چیئرمین پیمرا اور سینیئر صحافی پر قاتلانہ حملہ

    خیر اس معاملے میں میں نواز شریف کے ساتھ ہوں، ملک میں آئین کی حکمرانی اور فوج پر حکومت اور پارلیمان کی برتری ہونی چاہیئے۔ مسئلہ سارا یہ ہے کہ نواز شریف ہمیشہ ع- "یہ ناداں گر گئے سجدوں میں جب وقت قیام آیا" والا کام کرتے ہیں۔ موصوف اپوزیشن میں ہوں یا حکومت میں ہر ایسے موقعے پر بس سجدہ ریز ہو جاتے...
  18. محمد وارث

    مریخ پر ناسا کے ہیلی کاپٹر کی پہلی پرواز سے نئی تاریخ رقم

    مجھے تو فراز مرحوم یاد آ گئے! بستیاں چاند ستاروں کی بسانے والو کرۂ ارض پہ بجھتے چلے جاتے ہیں چراغ
Top