نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    اللہ تعالیٰ صحت کاملہ عاجلہ عطا فرمائیں۔

    اللہ تعالیٰ صحت کاملہ عاجلہ عطا فرمائیں۔
  2. محمد وارث

    سولھویں سالگرہ سالگرہ مبارگ ڈنڈا ہٹا کے !

    ڈاگٹر صاحب کی کیا ہی بات ہے (ڈنڈا ہٹا کے)۔ :)
  3. محمد وارث

    سولھویں سالگرہ محمد وارث صاحب سے علمی و ادبی مکالمہ

    اجی صاحب، ہم جیسے موج والوں کو بیگم کی نوج ہی اوج سے پاتال میں کھینچ سکتی ہے۔ :) باقی شاعری ترک نہیں کی، بس برس ہا برس سے کہا کچھ نہیں، کبھی کوئی ایک آدھ مصرع ہوتا بھی ہے تو اس سے لاکھوں گنا اچھا کسی استاد کا شعر ذہن میں آ جاتا ہے اور صاحب اپنا سا منہ لے کر رہ جاتے ہیں۔ :)
  4. محمد وارث

    سولھویں سالگرہ محمد وارث صاحب سے علمی و ادبی مکالمہ

    منظر نگاری اتنی ہی ضروری ہے جتنی اس کی ضرورت ہو، ناول میں مصنف کے پاس کسی قدر مارجن ہوتا ہے کہ وہ اپنی بات کو طول دے سکے لیکن مختصر افسانے میں ایسا کوئی مارجن نہیں ہوتا۔ افسانے میں مصنف کو اپنی بات نپے تلے انداز میں کہنی ہوتی ہے، اچھا اور چست پلاٹ، تیز اور دور رس مشاہدہ، مناسب کردار سازی،...
  5. محمد وارث

    سولھویں سالگرہ ہاتھ پر ہاتھ دھرے منتظرِ فردا ہو!

    یہ صرف اقبال ہی کا اعجاز نہیں ہے بلکہ ہماری بے حسی بھی ہے کہ اقبال کا جو شعر سو، سوا سو سال پہلے جتنا سچا تھا وہ آج بھی ہے۔ باقی آپ نے اپنے حصے کی شمع جلا دی، جو چاہے روشنی پائے، بہترین جزا دینے والا ٓپ کو جزائے خیر دے! برادرم نبیل کے روایتی خطبے کا انتظار بہرحال ہے۔ :)
  6. محمد وارث

    سولھویں سالگرہ ہاتھ پر ہاتھ دھرے منتظرِ فردا ہو!

    میں نے وہ نام نہیں پڑھے، تدوین سے قبل کچھ لوگوں نے پڑھے ہونگے، تدوین کے بعد اب کوئی بھی ان کو نہیں دیکھ سکتا، سو یہاں کے "مہا کسوٹیوں" کو بلائیے اور کسوٹی کھیلیے کہ وسیم صاحب نے کس کس"ہستی" کا ذکر شریف کیا تھا۔ :)
  7. محمد وارث

    روزمرہ کی باتیں اور کیفیات

    بہت شکریہ بہن جی۔
  8. محمد وارث

    روزمرہ کی باتیں اور کیفیات

    شکریہ زیک۔ دن تو یہاں مکمل ہو گیا، ابھی کچھ دیر بعد میں سو جاؤنگا۔ :) پری کووڈ زمانے میں باہر ڈنر ہوتا تھا، مجھے موت پڑتی تھی پچھلے سال اللہ نے کرم کر دیا گھر ہی میں کیا۔ اس سال وہ بھی چند دن آ گئے ہو گیا، بیٹا اس اتوار کو یونیورسٹی سے پیپرز دے کر واپس آ رہا ہے، اسکی والدہ کا خیال ہے کہ سب مل...
  9. محمد وارث

    روزمرہ کی باتیں اور کیفیات

    ملکہ ترنم نورجہاں کی خوبصورت آواز میں اسد اللہ خان غالب کی لاجوا ب غزل سن رہا ہوں: درد ہو دل میں تو دوا کیجے دل ہی جب درد ہو تو کیا کیجے بات ہی کچھ ایسی ہے: ہم کو فریاد کرنی آتی ہے آپ سنتے نہیں تو کیا کیجے
  10. محمد وارث

    سولھویں سالگرہ محمد وارث صاحب سے علمی و ادبی مکالمہ

    مستند نہیں ہے اور شاید کوئی بھی اسلامی تاریخ، انبیا کرام کی تاریخ کے متعلق مختلف قسم کی غیر مستند روایات سے خالی نہیں ہے۔ پاکستان میں ایک زمانے میں طبری کا ایک ایڈیشن چھپا تھا جس میں قبل اسلام کی تاریخ سرے سے تھی ہی نہیں۔ جی پائریٹڈ کاپیاں موجود ہیں۔
  11. محمد وارث

    سولھویں سالگرہ محمد وارث صاحب سے علمی و ادبی مکالمہ

    جی میں نے اسلامی تاریخ میں زیادہ تر اسلامی مؤرخین ہی کو پڑھا ہے یا ایک آدھ مشہور کتاب جیسے فلپ ہٹی کی ہسٹری آف دی عربز وغیرہ۔ طبری مجھے تو مستند ہی لگتا ہے لیکن یہ ہے کہ اس نے ہر طرح کی روایات جمع کی ہیں یعنی ہر نکتہ نظر کو جمع کرنے کی کوشش کی ہے جس کی وجہ سے اس کی کتاب کچھ مسالک کے نزدیک...
  12. محمد وارث

    سولھویں سالگرہ محمد وارث صاحب سے علمی و ادبی مکالمہ

    کافی عرصے سے اگر میں کوئی مطالعہ دلجمعی سے کر رہا ہوں تو وہ شاید تاریخ اور سیاست ہی کا ہے۔ جہاں تک علاقوں کی بات ہے تو یہ ذہنی رو کے چل نکلنے کی بات ہے، اپنی زندگی کی جو پہلی اہم کتاب میں نے خریدی تھی وہ "تاریخَِ یونانِ قدیم" تھی جو چار جلدوں میں کسی مصنف کا قدیم اور نامانوس اردو میں ترجمہ تھا...
  13. محمد وارث

    سولھویں سالگرہ محمد وارث صاحب سے علمی و ادبی مکالمہ

    وہ آپ شاید آسٹریلیا کے حوالے سے لکھ رہے ہیں، وہاں آج کل، نوشی گیلانی صاحبہ اور ان کے شوہر سعید خان صاحب خاصے مقبول ہیں، کچھ ادبا و شعرا نیوزی لینڈ میں بھی چھائے ہوئے ہیں۔ :)
  14. محمد وارث

    سولھویں سالگرہ محمد وارث صاحب سے علمی و ادبی مکالمہ

    فہیم، میرا ناولوں کا مطالعہ اتنا زیادہ نہیں ہے کہ میں اس کی درجہ بندی کر سکوں۔ میں نے کچھ ناولز ہی پڑھے ہیں جن کی ادبی حیثیت مسلم ہے جیسے عبداللہ حسین کے ناولز (اداس نسلیں، نشیب، نادار لوگ وغیرہ)، قرۃ العین حیدر (آگ کا دریا)، مستنصر حسین تارڑ (بہاؤ وغیرہ)، انتظار حسین، شمس الرحمٰن فاروقی ، پریم...
  15. محمد وارث

    سولھویں سالگرہ محمد وارث صاحب سے علمی و ادبی مکالمہ

    اس کا جواب راحل صاحب نے خوب دے دیا۔ بچے بیچارے تو نمبروں اور داخلوں کی دوڑ میں پسے ہوئے ہیں۔ گھر میں ہر طرف نمبر نمبر پوزیش پوزیشن کا شور ہوتا ہے، کتاب، ادب، شاعری، فنونِ لطیفہ کے لیے عام پاکستانی والدین کے پاس نہ دماغ ہے اور نہ ہی دل۔
  16. محمد وارث

    سولھویں سالگرہ محمد وارث صاحب سے علمی و ادبی مکالمہ

    اردو ادب کی کچھ عمومی صورتحال تو آپ کے ناولز والے سوال کے جواب میں آ گئی۔ باقی رہی تنقید، تو یہ نجانے کیا چیز ہے کہ پہلے کبھی صرف دو گروپس ہوتے تھے، کراچی گروپ اور لاہور گروپ یا احمد ندیم قاسمی کا لاہور گروپ اور ڈاکٹر وزیر آغا کا سرگودہا گروپ کہ ان گروپوں کے ناقدین(بالخصوص اور بالترتیب ڈاکٹر...
  17. محمد وارث

    سولھویں سالگرہ محمد وارث صاحب سے علمی و ادبی مکالمہ

    صرف کلکتے؟ میں تو اسے عدم میں بھیج دوں لیکن میری ایسی قسمت کہاں! :)
  18. محمد وارث

    سولھویں سالگرہ محمد وارث صاحب سے علمی و ادبی مکالمہ

    خیر مبارک۔ ویسے تو یوں بھی دوڑ دھوپ لگی ہی رہتی ہے، غالب کے لیے ہوتی تو بسر و چشم و بصد عز وناز۔ :)
  19. محمد وارث

    سولھویں سالگرہ محمد وارث صاحب سے علمی و ادبی مکالمہ

    باقی دنیا کی بڑی زبانوں کے مقابلے میں تو اردو ویسے ہی ایک نئی اور جدید زبان ہے جس کا دامن اتنا وسیع نہیں ہے، اور اس لحاظ سے اردو ناول کا دامن بھی کچھ تنگ ہی ہے۔ لیکن ایسا بھی نہیں ہے کہ اردو میں اچھے ناول نہیں لکھے گئے۔ ڈپٹی نذیر احمد نے ایک مقصد کے تحت ناولز لکھنے شروع کیے تو بعد میں منشی پریم...
Top