نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    سولھویں سالگرہ محمد وارث صاحب سے علمی و ادبی مکالمہ

    جی فہرست تو غزل گو شعرا کی نہیں تھی بلکہ اردو شعرا ہی کی تھی لیکن آپ کہہ سکتے ہیں کہ میرے ذاتی میلان کی وجہ سے یہ غزل گو شعرا کی فہرست بن گئی ہے۔ میرا نیس کی شاعرانہ حیثیت سے انکار نہیں۔
  2. محمد وارث

    عدیم ہاشمی جو دیا تو نے ہمیں وہ صورتِ زر رکھ لیا

    شکریہ عمدہ غزل ارسال فرمانے کے لیے۔
  3. محمد وارث

    سولھویں سالگرہ محمد وارث صاحب سے علمی و ادبی مکالمہ

    غالب پچھلے سو ڈیڑھ سو سال سے "فیشن" میں ہے۔ غالب کی حد سے زیادہ تعریف کرنا اور حد سے زیادہ تنقیص کرنا یا غالب کے مقابلے میں میر کو آگے بڑھانا، دونوں ہی فیشن میں رہے ہیں۔ مثال کے طور پر پچھلی صدی کے اوائل میں سارا لکھنؤ، غالب کے رنگ میں رنگا ہوا تھا۔ اہلیانِ لکھنؤ اس کو شاعر ہی نہیں مانتے تھے جو...
  4. محمد وارث

    سولھویں سالگرہ محمد وارث صاحب سے علمی و ادبی مکالمہ

    یہ ایک اور پرانی ، گھمبیر اور متنازع بحث ہے، یعنی "ادب برائے ادب یا ادب برائے زندگی" کی بحث۔ دونوں طرف سے اپنے اپنے دلائل ہیں، مثال کے طور پر، لایعنی، فضول، فرضی قصے منظوم کر دینا یا خیالی محبوب کے زلف و رخسار کی تعریف میں زمین و آسمان کے قلابے ملاتے جانا، یا فرضی فراق میں دریا رونا وغیرہ،...
  5. محمد وارث

    سولھویں سالگرہ محمد وارث صاحب سے علمی و ادبی مکالمہ

    یہ ویسے آپ نے زیادتی کر دی میرے ساتھ۔ عنوان بدلنا ہی تھا تو اسے صرف "مکالمہ" رہنے دیتے میرا بھی کچھ بھرم رہ جاتا۔ اسے "علمی و دابی مکالمہ" کر کے آپ نے مجھے کانٹوں میں گھسیٹ لیا ہے، اللہ اللہ۔ :)
  6. محمد وارث

    سولھویں سالگرہ محمد وارث صاحب سے علمی و ادبی مکالمہ

    کیا یاد دلا دیا آپ نے ہم عمری سے۔ ہماری زوجہ اکثر فرماتی ہیں کہ تم اگر غالب کے زمانے میں ہوتے تو غالب کے خادمِ خاص ہوتے، پاؤں بھی دابتے جاتے، شعر بھی سنتے جاتے اور غالب کو پیالے بھی بھر بھر کے دیئے جاتے، اللہ اللہ یہ رتبہ بلند ہماری قسمت میں کہاں، بس یہی "پونے دو سو سال" نگوڑے مار گئے۔ :)
  7. محمد وارث

    سولھویں سالگرہ محمد وارث صاحب سے علمی و ادبی مکالمہ

    ان کو" خدائے سخن" کا خطاب ایسے ہی نہیں ملا، اور بقولِ جون ایلیا ، "اردو غزل کا ہر اچھا شعر میر کا شعر ہے، چاہے اسے کسی نے بھی کہا ہو"۔ :)
  8. محمد وارث

    سولھویں سالگرہ محمد وارث صاحب سے علمی و ادبی مکالمہ

    ستاروں کے بارے میں ہمارے ہی شہر کے علامہ فرما گئے ہیں کہ ستارہ کیا مری تقدیر کی خبر دے گا وہ خود فراخیِ افلاک میں ہے خوار و زبُوں لیکن یہ کہ میری اور غالب کی تاریخ پیدائش ایک ہی ہے، کوئی پونے دو سو سال کے فرق سے۔ :)
  9. محمد وارث

    سولھویں سالگرہ محمد وارث صاحب سے علمی و ادبی مکالمہ

    دو سو سال پرانی بات ہے، تب شعرا لڑکپن ہی میں شاعری شروع کر دیتے تھے۔ غالب نے بھی اسی عمر میں کی ہوگی اور نوعمری میں منفرد نظر آنے کے لیے مشکل گوئی کا راستہ بھی اپنایا، بیدل کے غائبانہ "مرید" ہو گئے اور بیدل بس یوں سمجھیں کہ فارسی کے "مشکل گو غالب" ہیں۔ غالب کا اس زمانے کا کلام ناقابل فہم حد تک...
  10. محمد وارث

    سولھویں سالگرہ محمد وارث صاحب سے علمی و ادبی مکالمہ

    شکریہ برادرم۔ یہ ذرا پیچیدہ سوال ہےکیونکہ شاعری کا تعلق مزاج اور کیفیت کے ساتھ ہے سو اپنے اپنے مزاج اور اپنی اپنی کیفیات اور احساسات کے ساتھ قارئین کو مختلف شعرا کرام پسند ہو سکتے ہیں۔ پھر اس میں زمان کا بھی پورا عمل دخل ہے، کسی کو کلاسیکی شاعر پسند ہیں تو کسی کو عصر حاضر کے۔ پھر شاعری کی اصناف،...
  11. محمد وارث

    سولھویں سالگرہ محمد وارث صاحب سے علمی و ادبی مکالمہ

    شکریہ محترم نقیبی صاحب۔ غالب کے کیا کہنے، اردو شاعری میں غالب سے بڑا شاعر مجھے تو کوئی اور نظر نہیں آتا۔ باقی غالب کی شاعری کے بارے میں کیا عرض کر سکتا ہوں یہ تو بڑے بڑے نقادوں کا کام ہے، ہم جیسوں کے لیے تو بس مرشدی کے الفاظ میں : ع ۔ کہتے ہیں کہ غالب کا ہے اندازِ بیاں اور :)
  12. محمد وارث

    ابوحنیفہ رحمہ اللہ کی محتاط گفتگو طوسی کے لیے وبالِ جان بن گئی

    یہ کوئی مناظرہ تو نہیں ہے سر کہ بغیر حوالے کے آپ بات نہ مانیں۔ مت مانیے۔ ویسے اگر مطالعے کا شوق ہو تو کچھ تردد کریں اردو وکی پیڈیا پر ہی امام ابو حنیفہ یا ابو جعفر المنصور کے بارے میں کچھ پڑھ لیں، شاید کچھ دریچے وا ہو جائیں۔
  13. محمد وارث

    ابوحنیفہ رحمہ اللہ کی محتاط گفتگو طوسی کے لیے وبالِ جان بن گئی

    اس واقعے میں امام اعظم کی حاضر دماغی تو خوب دکھائی گئی ہے لیکن اس سے ایک بڑا اشکال پیدا ہو جاتا ہے۔ اگر اامام ابوحنیفہ، ابو جعفر المنصور کو امیر المومنین سمجھتے تھے اور اس کے ہر حکم کو صحیح سمجھتے تھے جو واجب التعمیل بھی تھا جیسا کہ اس واقعے سے ظاہر ہوتا ہےتو جب امام محمد نفس الزکیہ اور...
  14. محمد وارث

    شراب حلال ہے یا حرام؟

    آپ کا فتویٰ اپنی جگہ پر، لیکن ایسی شراب جس سے نشہ نہ ہو اس پر سائنسدانوں کا قیمتی وقت اور کثیر سرمایہ آپ نے ضرور خرچ کروانا ہے، اپنی ٹھنڈی ٹھار لسی زندہ باد!
  15. محمد وارث

    شراب حلال ہے یا حرام؟

    ایسے شعر عام طو ر کیفیت کے اشعار ہوتے ہیں اور اسی لیے کیف آور۔ زیادہ سوچے سمجھے بغیر بھی بس لطف سا دے جاتے ہیں بشرطیکہ اشعار سے لطف ملتا ہو۔ لیکن ایسا بھی نہیں ہے کہ استاد شاعر کا شعر مہمل ہولیکن اساتذہ شعر کا مطلب اور فہم قاری کے ذوق پر چھوڑ دیتے ہیں اور یہی ان کی استادی ہوتی ہے۔ اسی شعر کو...
  16. محمد وارث

    شراب حلال ہے یا حرام؟

    آپ بات کی تہہ تک پہنچ گئے قبلہ، ورنہ کچھ لوگ تو۔۔۔۔۔۔۔۔خیر۔ :)
  17. محمد وارث

    شراب حلال ہے یا حرام؟

    بجا فرمایا،ذرا اس کو بھی دیکھیں: من آں نَیَم کہ حلال از حرام نشناسم شراب با تو حلال است و آب بے تو حرام شیخ سعدی شیرازی میں وہ نہیں کہ حلال اور حرام کو نہ پہچان سکوں، شراب تیرے ساتھ حلال ہے اور پانی تیرے بغیر حرام۔
  18. محمد وارث

    شراب حلال ہے یا حرام؟

    یہاں پیو تو حرام، وہاں پیو تو سو فیصد حلال، اللہ اللہ!
  19. محمد وارث

    سندھ ہائی کورٹ نے ملک بھر میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی

    اللہ ہی جانے یہ ٹک ٹاک کونسی "بیماری" ہے، پچھلے کچھ عرصے میں میری بیوی کئی بار مجھ سے پوچھ چکی ہے کہ "تم تو ٹک ٹاک نہیں دیکھتے" اور میں کچھ جواب دینے کی بجائے اپنا فون اس کو پکڑا دیتا ہوں(جس پر کوئی پاسورڈ بھی نہیں ہے) کہ خود ہی ڈھونڈ لومجھے تو اس کا علم نہیں! :)
Top