نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    پاکستان بدستور ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں موجود

    295C سے آپ کی محبت اپنی جگہ پر اور ہمارے بھی سر آنکھوں پر، لیکن ان کو "جو مرضی کر لو" کی اجازت مت دیں، آپ کو شاید علم نہیں کہ آپ کا واسطہ "یہودیوں کے ایجنٹوں" سے ہے، ایسی اجازت مرحمت فرمائیں کے تو وہ 295C کو چھوڑ کر کہیں قرآن حدیث ہی کو نہ بدل دیں، یہودیوں اور ان کے ایجنٹوں کا کیا بھروسہ! ع ۔...
  2. محمد وارث

    حکومت کا دودھ، انڈے اورآٹے سمیت کھانے پینے کی اشیا پر ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ

    وزیر خزانہ موصوف نے یہ واضح نہیں کیا کہ دودھ، انڈے اور آٹے پر کونسے ٹیکس کی چھوٹ دی ہے لیکن قرائن سے لگتا ہے کہ سلیز ٹیکس کی بات کر رہے ہیں۔ صرف وہ دودھ جو بند ڈبوں میں باقاعدہ کمپنیاں بیچتی ہیں ان پر سیلز ٹیکس کی کاروائی ہوتی ہے، صارف قیمت میں شامل سیلز ٹیکس دیتا ہے اور یہ کمپنیاں بھی حکومت کو...
  3. محمد وارث

    غلطی ہائے مضامین: مجھ کو فنِّ شعر میں پوری طرح’اَدرک‘ نہیں ٭ ابو نثر

    محترم مضمون نگار کا مضمون ہمیشہ ہی عمدہ، معلوماتی اور شگفتہ ہوتا ہے لیکن اس بار شگفتگی یا مزاح کے چکر میں ایک آدھ جملہ "بلیک کامیڈی" کا بھی آ گیا ہے جیسے "یا فلاں ادرک نئیں"، یہ سیدھا سادا بہت سے لوگوں کے مسلک پر پھبتی ہے، ایسے علمی و ادبی مضامین میں ایسی چیزوں سے پرہیز ہی بہتر ہے۔
  4. محمد وارث

    غلطی ہائے مضامین: مجھ کو فنِّ شعر میں پوری طرح’اَدرک‘ نہیں ٭ ابو نثر

    آپ کی بات درست ہے۔ وِو یا وید سے استاد تک کا سفر سمجھ میں آتا ہے کیونکہ آریوں کی زبان اور قدیم فارسی زبان ایک ہی فیملی سے تعلق رکھتی ہیں، سنسکرت اور فارسی کے کئی ایک الفاظ مشترک اور مستعمل ہیں۔ 'وید' بمعنی عالم فاضل حکیم استاد وغیرہ پنجابی میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ لیکن دراوڑ اور انکی زبان تو...
  5. محمد وارث

    پاکستان سوپر لیگ 2021

    24 جون کو۔
  6. محمد وارث

    آپ آج کل کون سی ٹی وی سیریز دیکھ رہے ہیں؟؟

    چلیں آپ نے بھی بتا دیا کہ آپ کا تجربہ بھی "تلخ ترین" ہی رہا، میں بھی صبح سے اسی کی بات کر رہا ہوں۔ :)
  7. محمد وارث

    آپ آج کل کون سی ٹی وی سیریز دیکھ رہے ہیں؟؟

    میرے دیکھنے کی وجہ تو خیر محمد قوی خان تھے، یا پھر نور الحسن، لیکن "سیالکوٹی تڑکے" نے واقعیappetizer کا کام کیا۔ :)
  8. محمد وارث

    آپ آج کل کون سی ٹی وی سیریز دیکھ رہے ہیں؟؟

    سیالکوٹی مُنڈے پر موصوفہ کو کوئی اعتراض نہیں، سیالکوٹ پر بھی بحیثیت شہر نہیں تھا، ہاں اس کے سسرال بننے کے بعد تو گویا سیالکوٹ جہنم ہی کا کوئی گوشہ ہے، اور شاید زوجین میں سب کا اپنا اپنا "گوشہ" ہوتا ہے۔ :)
  9. محمد وارث

    عوام کی توہین مت کریں، وزیراعظم عمران خان نے قومی زبان اردو کے حوالے سے تاریخی حکمنامہ جاری کردیا

    "عوام کی توہین مت کریں" تو وزیرِاعظم موصوف نے اس طمطراق سے فرمایا تھا کہ گویا اس فرمان کے بعد سے ہر طرف اردو کا دور دورہ ہوگا! پرسنل نوٹ پر یہ کہ انگریزی کے سرکاری زبان ہونے میں مجھے کچھ مضائقہ نظر نہیں آتا، فقط اردو کے ان خود ساختہ حمایتیوں کی منافقت پر افسوس ضرور ہوتاہے۔
  10. محمد وارث

    نیوزیلینڈ کا دورہ انگلینڈ 2021

    انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج دوسرا ٹیسٹ میچ شروع ہوا ہے۔ اور یہ انگلینڈ کے جمی اینڈرسن کا 162 واں ٹیسٹ میچ ہے، یوں جمی اینڈرسن انگلینڈ کی طرف سے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچ کھیلنے والا کھلاڑی بن گیا ہے۔
  11. محمد وارث

    عمران خان کی ٹیم

    چوہدری صاب، پہلے شاید کبھی نہ آئی ہو لیکن آئندہ کا امکان آپ کلی رد نہیں کر سکتے، ابھی تو دو دوتین تین گھرانوں کے روشن "چشم و چراغ "اپنی اپنی باریوں کے انتظار میں ہیں، بس دیکھتے جائیے۔ :)
  12. محمد وارث

    عمران خان کی ٹیم

    درست بات ہے، میں اس کا گواہ ہوں۔ لیکن میں یہ بھی عرض کرنا چاہتا ہوں کہ موجودہ وزیر اعظم اور اس کی حکومت کا ذکر کرتے ہوئے جس طرح کی نفرت اور تضحیک آپ کے لہجے میں آ جاتی ہے جو اکثر اوقات غیر شائستگی کی حدوں کو جا پہنچتی ہے اور اس کی ذاتیات پر لعن طعن اور وزیر اعظم کی (موجودہ) بیوی کا حقارت سے...
  13. محمد وارث

    آپ آج کل کون سی ٹی وی سیریز دیکھ رہے ہیں؟؟

    مشکل سوال ہے، ویسے تو شاید سنجیدہ نوعیت کی کتب مل جائیں، مثال کے طور پر شیخ محمد اکرام کی "کوثر سیریز" کی تین کتابیں برصغیر کی اسی قسم کی تاریخ پر ہیں لیکن ناول کا سا لطف کہاں سے لائیں۔ :)
  14. محمد وارث

    آپ آج کل کون سی ٹی وی سیریز دیکھ رہے ہیں؟؟

    یہ عام پنجابی لفظ ہے اور "بیل" کو کہتے ہیں۔ سیالکوٹ کے ساتھ تخصیص کی وجہ سمجھ میں نہیں آئی۔ :)
  15. محمد وارث

    آپ آج کل کون سی ٹی وی سیریز دیکھ رہے ہیں؟؟

    "ڈھگا" پنجابی میں کثیر مواقع پر استعمال ہو سکتا ہے، لیکن عام طور پر پیار سے بھولے بھالے شخص کو "ڈھگا" کہہ دیا جاتا ہے، طنز کے طور پر تو خیر کچھ مت پوچھیں۔ :)
  16. محمد وارث

    آپ آج کل کون سی ٹی وی سیریز دیکھ رہے ہیں؟؟

    میں نے اپنی بیوی کی پُرزور فرمائش پر "عشق جلیبی" ڈرامہ دیکھا ہے۔ 33 اقساط تھیں، رمضان میں روزانہ نشر ہوا تھا لیکن میں نے یوٹیوب پر دیکھا۔ دیکھنے کی وجہ "سسرالی تعصب" ہے، اس ڈرامے میں مزاحیہ سیالکوٹی کریکٹرز بنائے گئے ہیں اور یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ سیالکوٹ یا سیالکوٹ والوں کی مٹی پلید ہو رہی ہو...
  17. محمد وارث

    آج کی دلچسپ خبر!

    ان دونوں باتوں کے متعلق تو خیر میں بھی کچھ نہیں جانتا، ہاں رینکنگ ایک اہم مارکیٹنگ ٹول ضرور ہے۔ پروفیسرز کی تعداد کے بارے میں ایک قیافہ یہ ہو سکتا ہے کہ اسکالر شپ والے پی ایچ ڈی اسکالرز کو ملک سے باہر جاتے ہوئے بانڈ دینا پڑتا ہے کہ وہ واپس آئیں گے اور شاید انہی کے ہاں ملازمت بھی کریں گے، کیونکہ...
  18. محمد وارث

    آج کی دلچسپ خبر!

    لاہور: پاکستان کی 10 سرکاری اور نجی شعبے کی یونیورسٹیوں نے معمولی بہتری کے ساتھ کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2022 میں اپنی پوزیشن کو برقرار رکھا ہے۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق 3 یونیورسٹیاں 355-500 رینک بینڈ میں شامل ہیں، 651-700 میں ایک، 801-1000 میں تین اور 1001 سے اوپر میں کئی یونیورسٹیاں...
  19. محمد وارث

    سینئر صحافی حامد میر پر جیو نیوز کی جانب سے پابندی عائد

    یہ صرف جنرل ضیا ہی کی ربڑ تھی، ورنہ اس کے بعد نگران حکومتیں عام طور پر تین ماہ میں یہ کام ختم کرتی ہی رہی ہیں۔
Top