نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    فارسی شاعری تو کریمی من کمینہ بردہ ام ۔مولانا جلال الدین رومی تبریزی رحمتہ اللہ علیہ

    پہلے سے بھی یہاں موجود ہیں: فارسی شاعری - تو کریمی من کمینہ بردہ ام ۔مولانا جلال الدین رومی تبریزی رحمتہ اللہ علیہ
  2. محمد وارث

    فارسی شاعری تو کریمی من کمینہ بردہ ام ۔مولانا جلال الدین رومی تبریزی رحمتہ اللہ علیہ

    یہ مثنوی کے اشعار ہیں اور منسوب مولانا رُومی سے ہیں۔
  3. محمد وارث

    عوام کی توہین مت کریں، وزیراعظم عمران خان نے قومی زبان اردو کے حوالے سے تاریخی حکمنامہ جاری کردیا

    آپ کی بات درست ہے، لیکن اگر ایسی کوئی مجبوری تھی تو نوٹیفکشن انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں جاری کیا جانا چاہیئے تھا، بسم اللہ تو درست کرتے۔ خیر دیکھتے ہیں آگے یہ کیا گل کھلاتے ہیں۔ :)
  4. محمد وارث

    عوام کی توہین مت کریں، وزیراعظم عمران خان نے قومی زبان اردو کے حوالے سے تاریخی حکمنامہ جاری کردیا

    یہ تو ان کی حالت ہے، یعنی اردو کو استعمال کرنے کی بات بھی اردو میں نہیں ہے!
  5. محمد وارث

    پاکستان سوپر لیگ 2021

    نئیں بادشاہو، مسئلہ خرچے کا نہیں "ٹیم" کا ہے، وہ ٹیم گذر گیا جب خلیل خان ساری ساری رات دھوئیں کی فاختائیں اڑا کر صبح آٹھ بجے دفتر پہنچ جاتے تھے، اب سات آٹھ گھنٹے نیند پوری نہ ہو تو سارا دن اپنے ہوش اڑے رہتے ہیں ، خیر ہائی لائٹس زندہ باد!
  6. محمد وارث

    غلطی ہائے مضامین: اصلِ جَہول و جاہل و مجہول ایک ہے ٭ ابو نثر

    "وار" بمعنی دن پنجابی میں بھی عام استعمال ہوتا ہے، مثا ل کے طور پر "اج کی وار اے؟" (آج کونسا دن ہے؟)۔
  7. محمد وارث

    پاکستان سوپر لیگ 2021

    پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچوں کی ٹائمنگ نے میرا مزا تھوڑا سا کرکرا کر دیا ہے۔ جس دن دو میچ ہیں اس دن پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے اور دوسرا میچ رات 11 بجے شروع ہوگا، میں صرف پہلا ہی میچ دیکھ سکوں گا۔ جس دن ایک ہی میچ ہے وہ رات 9 بجے شروع ہوگا، یہ بھی میرے لیے پورا دیکھنا مشکل ہو جائے...
  8. محمد وارث

    کھیلوں کی خبریں

    دراصل یہ شیڈول صرف 2024 سے 2031تک کا ہے اور اس سے پہلے کے ایونٹس اس میں شامل نہیں۔ ورنہ 50 اوورز کا ورلڈ کپ اور ٹی 20 ورلڈ کپ دونوں ہی اس سے پہلےہونے ہیں۔
  9. محمد وارث

    کھیلوں کی خبریں

    2031ء تک آئی سی سی کے ایونٹس:
  10. محمد وارث

    بلیک ایگرٹ

    شکاری بگلوں کی ایک قسم یہ بھی ہے جو آج کل ہر جگہ عام پائی جاتی ہے!
  11. محمد وارث

    ڈرائیونگ تکنیک اور سٹائل

    الامان، یہ تو unguided missiles ہیں، جو آپ کے دائیں، بائیں، آگے پیچھے، نکڑوں سے کہیں سے بھی نکل آتے ہیں اور "شُوں" کرتے ہوئے یہ جا وہ جا، میرا تو دل دہل دہل جاتا ہے۔ :)
  12. محمد وارث

    درست وزن بتائیں

    میری دُور کی نظر کمزور ہے، صرف ڈرائیونگ کرتے ہوئے عینک لگاتا تھا وہ بھی آج کل ٹوٹی ہوئی ہے۔ لیکن اب مجھے لگتا ہے کہ بائی فوکل کلب کا رکن بننا ہی پڑے گا۔ :)
  13. محمد وارث

    درست وزن بتائیں

    آپ کو درست ہی لگا صاحب، میری نظر مزید کمزور ہو گئی ہے۔ :)
  14. محمد وارث

    درست وزن بتائیں

    غالب نے اس کو فعلن باندھا ہے، اور یہی درست لگ رہا ہے یعنی اس میں نون معلنہ ہے: پینس میں گزرتے ہیں جو کوچے سے وہ میرے کندھا بھی کہاروں کو بدلنے نہیں دیتے
  15. محمد وارث

    سینئر صحافی حامد میر پر جیو نیوز کی جانب سے پابندی عائد

    جی، وزیر اعظم اور اسکی کابینہ سب فارغ ہو جاتے ہیں۔ اس کی جگہ نگران وزیر اعظم اور کابینہ آتی ہے، اور تین ماہ کے اندر اندر نئے الیکشنز کروانے ہوتے ہیں۔
  16. محمد وارث

    سینئر صحافی حامد میر پر جیو نیوز کی جانب سے پابندی عائد

    اسمبلیاں تو کئی بار ٹوٹی ہیں، صدور نے بھی توڑی ہیں اور وزرائے اعظم نے بھی۔ جہاں تک وزرائے اعظم کی بات ہے تو آخری بار، وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے 1977ء میں اسمبلیاں توڑی تھیں، شیڈول سے جلد الیکشن کروانے کے لیے!
  17. محمد وارث

    ڈرائیونگ تکنیک اور سٹائل

    آپ شاید lane کی بات کر رہے ہیں، ہم پنجابی lane اور line دونوں کو "لین" بروزنِ van کہتے ہیں۔:)
  18. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ہست جوشِ لالہ ہر سُو در نظر ہا جلوہ گر یا بحالِ مردمِ دیوانہ صحرا خوں گریست غنیمت کُنجاہی یہ ہر سُو لالہ کے سُرخ پھولوں کا جوش نظروں میں جلوہ گر ہے یا کہ دیوانے لوگوں کے حال پر صحرا نے خون کے آنسو بہائے؟
  19. محمد وارث

    دو غزلہ : رات بھر سوچتے رہے صاحب ۔۔۔ محمد احمدؔ

    اچھی غزلیں ہیں احمد صاحب، دوسری غزل تو بس لاجواب ہے!
Top