نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    محفل اور ٹویٹس

    درست بات ہے۔ اس پر پالیسی بننی چاہیئے۔ مزید یہ کہ یہاں کے مدیران و ناظمین کا بھی اس میں اہم کردار ہے۔ پاکستانی میں جتنی سیاسی اور مذہبی پولرائزیشن ہو چکی ہے اس کے ہوتے ہوئے کسی شخص کا "غیر جانبدار" رہنا شاید ممکن نہیں رہا، یہاں کے مدیران و ناظمین بھی اپنے اپنے سیاسی و مذہبی نظریات رکھنے میں حق...
  2. محمد وارث

    سینئر صحافی حامد میر پر جیو نیوز کی جانب سے پابندی عائد

    درست ہے، لیکن سماعت سے علیحدہ ہونا ایک بات ہے۔ کسی جج کو اسکی سیٹ ہی سے فارغ کر دینا بالکل دوسری بات۔ ویسے پاکستان میں ایسے بھی کئی ایک ہائی پروفائل کیسز ہو چکے ہیں جن میں ججوں پر اعتراضات ہونے کے باوجود وہ سماعت سے علیحدہ نہیں ہوئے تھے۔
  3. محمد وارث

    سینئر صحافی حامد میر پر جیو نیوز کی جانب سے پابندی عائد

    آئینی طور پر جسٹس عیسیٰ کو کوئی روک نہیں سکتا، الا یہ کہ سپریم جوڈیشل کونسل ان کو فارغ کرے ورنہ ان کی باری تو لگی ہوئی ہے اور وہ منتظر بھی ہیں۔
  4. محمد وارث

    سینئر صحافی حامد میر پر جیو نیوز کی جانب سے پابندی عائد

    یہ نہ تو کوئی مسئلہ ہے اور نہ ہی کوئی حل۔ مثال کے طور پر اگر وزیر اعظم اپنے آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے مئی 2023ء میں اسمبلیاں توڑ دیتا ہے تو اگست 2023ء تک اگلے الیکشنز مکمل ہو کر نئی حکومت بن جائے گی۔ یعنی جسٹس موصوف کے تخت تک پہنچنے سے پہلے یہ مرحلہ مکمل ہو سکتا ہے۔ اصل مسئلہ جسٹس موصوف...
  5. محمد وارث

    تعارف کچھ مجھ سے بھی پوچھیے آج

    خوش آمدید عثمان صاحب۔
  6. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    گر بَرَود جانِ ما، در طلبِ وصلِ دوست حیف نباشد کہ دوست، دوست تر از جانِ ماست شیخ سعدی شیرازی اگر وصلِ دوست کی طلب میں ہماری جان بھی چلی جائے تو کوئی دکھ کوئی افسوس نہیں کہ دوست، ہماری جان سے بھی دوست تر ہے۔
  7. محمد وارث

    مبارکباد جناب محمد وارث صاحب کو مبارک

    آپ سب دوستوں کا بہت شکریہ، نوازش آپ کی۔
  8. محمد وارث

    معاشی ترقی 3.94 فیصد پر آگئی، اکاؤنٹس کمیٹی

    مجھے لگتا ہے کہ پی ٹی آئی سرکار اور انکی میڈیا ٹیم نے اب حکومت کی معاشی "کامیابیوں" کا ڈھونڈرا پیٹنے کا بیڑا اٹھا لیا ہے۔ معاشی انڈیکیٹرز کسی حد تک بہتر بھی ہو رہے ہیں، لیکن ان اعداد و شمار اور گرافس سے آپ کچھ ہی لوگوں کی ذہنی تسلی کروا سکتے ہیں جو پہلے ہی سے مطمئن ہیں۔ زمینی حقائق یہ ہیں کہ...
  9. محمد وارث

    مبارکباد جناب محمد وارث صاحب کو مبارک

    آپ سب دوستوں کا بہت شکریہ، نوازش آپ کی۔
  10. محمد وارث

    مبارکباد جناب محمد وارث صاحب کو مبارک

    جی شکریہ ادا کرنے کے علاوہ یہ خاکسار کیا بھی کہہ سکتا ہے۔ نئےکیا اور پرانے کیا، سبھی یہاں کے معزز ارکان ہیں، سبھی خوش رہیں، شاد رہیں، آباد رہیں!
  11. محمد وارث

    مبارکباد جناب محمد وارث صاحب کو مبارک

    آپ سب دوستوں، بھائیوں، بہنوں کا بہت شکریہ۔ تہہِ دل سے ممنون ہوں۔
  12. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بہ لوحِ مشہدِ پروانہ ایں رقم دیدم کہ آتشے کہ مرا سوخت خویش را ہم سوخت عرفی شیرازی پروانے کی لوحِ مزار پر میں نے یہ لکھا دیکھا کہ جس آگ (شمع) نے مجھے جلایا اُس نے خود اپنے آپ کو بھی جلا لیا۔
  13. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    محوِ زنجیرِ نَفَس بُودن دلیلِ ہوش نیست ہر کہ می بینی بقیدِ زندگی دیوانہ است ابوالمعانی میرزا عبدالقادر بیدل سانسوں کی زنجیر سے بندھا ہونا، ہوشمند ہونے کی دلیل نہیں ہے، جسے بھی تُو زندگی کی قید میں (زندہ) دیکھتا ہے سمجھو کہ وہ دیوانہ ہے (کہ قید میں اور زنجیر سے بندھا ہونا دیوانے کی نشانیاں ہیں،...
  14. محمد وارث

    گلگت بلتستان: سرکاری سرپرستی میں مباہلہ۔ شیعہ اور سنی عالم آگ میں کودیں گے

    پھر تو واقعی مجھ سے اندازہ لگانے میں غلطی ہی ہو گئی، کوئی بات نہیں ایسا بھی ہو جاتا ہے۔ شاد رہیئے چوہدری صاحب۔ :)
  15. محمد وارث

    گلگت بلتستان: سرکاری سرپرستی میں مباہلہ۔ شیعہ اور سنی عالم آگ میں کودیں گے

    اور مجھے یہ بات عجیب لگی کہ آپ اسے سچ سمجھ رہے ہیں (میں سمجھا تھا آپ نے اس کو ازراہِ تفنن اور مزاح المومنین کے سلسلے میں پیش کیا ہے) ، ۔۔۔۔۔۔خیر بسم اللہ چوہدری صاحب، سمجھتے رہیں! :)
  16. محمد وارث

    گلگت بلتستان: سرکاری سرپرستی میں مباہلہ۔ شیعہ اور سنی عالم آگ میں کودیں گے

    بحیثیت مسلمان انبیا کرام کے معجزوں پر ہمارا ایمان ہے لیکن یہ انبیا کا خصوص ہے ہر کہ و مہ کی بات نہیں اور نہ ہی ہو سکتا ہے۔ مثال کے طور پر حق و باطل ثابت کرنے کے لیے آگ میں کودنے کی دلیل حضرت ابراہیم کے معجزے سے لائی جاتی ہے کہ آگ نے انہیں نہیں جلایا۔ درست لیکن سوچنے کی بات یہ ہے کہ کیا حضرت...
  17. محمد وارث

    گلگت بلتستان: سرکاری سرپرستی میں مباہلہ۔ شیعہ اور سنی عالم آگ میں کودیں گے

    نجران میں نہیں زیدی صاحب، مدینے میں۔ نجران کے عیسائی آئے تھے وہاں۔ باقی کینسل ہونے پر سب کا اتفاق ہے لیکن آپ ثابت کریں کہ مباہلے کے لیے میدان میں کوئی آگ جلائی گئی تھی جس میں کودنا تھا یا ایسا کرنے کا اللہ کی طرف سے حکم دیا گیا تھا یا ایسا کرنے کے لیے اللہ کی طرف سے کبھی کوئی حکم دیا گیا ہو!
  18. محمد وارث

    گلگت بلتستان: سرکاری سرپرستی میں مباہلہ۔ شیعہ اور سنی عالم آگ میں کودیں گے

    مزید یہ کہ اگر مذکورہ واقعے کے بعد کی تقریر ریکارڈ ہو سکتی ہے تو پھر اصل وقوعے کی ریکارڈنگ بھی ہونی چاہیئے، وہ کہاں ہے؟ :)
  19. محمد وارث

    'ایمازون نے پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کر لیا'

    خریدار تو خیر ساری دنیا ہی ہے بشمول پاکستانیوں کے،جو کچھ ایمازون پر بیچا جاتا ہے وہ آپ با آسانی خرید سکتے ہیں۔ لیکن پاکستانی صرف خریدار ہی تو نہیں ہیں بلکہ بہت کچھ بیچتے بھی ہیں (ایک امریکی عہدیدار کے بقول تو پاکستانی چند سکوں کے بدلے میں" سب کچھ" ہی بیچنے کو تیار ہیں)۔ پاکستان میں کئی ایک...
Top