میں تو بچپن ہی سے یہ الفاظ سنتا آ رہا ہوں، اردو لغت سے بھی اس کا استعمال ملا تھا۔ جب اخباروں میں سینما فلموں کے اشتہارات چھپا کرتے تھے تو اکثر خاص طور پر لکھا ہوتا تھا کہ "عید، ٹرو، مرو چار یا پانچ شو" وغیرہ۔
نپولین کے 26 مارشلز کی فوجی زندگی اور جنگوں پر مشتمل تین گھنٹوں کی ایک طویل اور عمدہ معلوماتی ڈاکیومینٹری۔ 26 مارشلز کی ان کی کارکردگی کے مطابق رینکنگ کی گئی ہے۔ یہ مارشلز فوجی کمانڈرز تھے اور ناٹو کوڈ کے مطابق ایک مارشل کا رینک گریڈ 10 آفیسر کا بنتا ہے جو بہت سے ملکوں میں فیلڈ مارشل کے...
مطالعہ پاکستان کے زمانے میں میرا سارا مطالعہ مبلغ عمران سیریز اور اردو لٹریچر تک محدود تھا۔ جب "اصل مطالعہ پاکستان" خود پڑھا تو تب نمبروں کی ضرورت ہی نہ تھی!
شاہ صاحب خیر مجھ سے آپ نے پوچھا ہی نہیں لیکن مجھے بالکل بھی بُرا نہیں لگتا، میرے ویسے ہی آٹھ بھتیجے بھتیجیاں ہیں، ویسے بُرا اُس وقت لگا تھا جب بہت پہلے مجھے کسی نے پہلی بار کہا تھا۔ وہ دراصل زمانہ طالب علمی میں میری عجب ہیت کذائی تھی، اسکول کے دوست "پہلوان" کہتے تھے تو برا نہیں لگتا تھا لیکن جب...
میرا مطالعہ میرے ورکنگ ڈیز کے ساتھ منسلک ہے جو کہ ہفتے میں چھ دن ہیں۔ ساتویں دن ہر کام کی چھٹی اور مطالعے کی بھی ، بس سونا اور یو ٹیوب، ہاں یو ٹیوب پر زیادہ تر ڈاکیومینٹریز دیکھتا ہوں جس سے مطالعہ چھوٹنے کا کچھ ازالہ ہو جاتا ہے۔ اور یہی روٹین عیدین کی چھٹیوں میں بھی ہوتی ہے۔ :)
اس "نازکی" کی وجہ یہ ہے کہ یہ مسئلہ صرف رویت ہلال تک محدود نہیں ہے بلکہ اس کے کئی ایک پہلو ہیں:
اول تو یہ کہ یہ ایک سیاسی مسئلہ ہے، چونکہ رویت ہلال کمیٹی اور بالخصوص اس کا چیئرمین حکومت مقرر کرتی ہے سو ہر اپوزیشن پر فرض ہے کہ ہر سال اس مسئلے پر تنقید کرے۔ ایک چھوٹی سی مثال ہماری اس محفل ہی کی،...
جان دیو چوہدری صاحب، میرا خیال ہے کہ اب اس مسئلے کو چھوڑ دینا چاہیئے، جس طرح ساری زندگی حکومتی فیصلوں کے مطابق روزے رکھے اور ختم کیے ہیں ویسے یہ بھی سہی۔ مجھے نہیں لگتا کہ وہ قادرِ مطلق اور عادل، بروزِ حشر، حکومتی غلطیوں کی سزا ہمیں اور آ پ کو دے گا، اللہ اللہ۔ :)
ارے صاحب آپ کہاں اس ٹاٹ کے پیوند کو حریر و اطلس و کمخواب کے ساتھ ملا رہے ہیں وہ تو وزیرستان کا نام دیکھ کر یاد آ گیا کہ بہت دنوں سے طالبان خان کی جگت نظر سے نہیں گزری! :)
چلیں یہ بھی اچھا ہوا کہ 28 روزوں والی عید اس حکومت کے دور میں ہوئی، اگر خدانخواستہ لیگی دور میں ہوئی ہوتی تو کسی سٹھیائے ہوئے نونی نے کہہ دینا تھا کہ یہ طالبان خان کی سازش ہے!
جی وہ فعل بہت سوں کے نزدیک غلط تھا، بشمول اس خاکسار کے۔ لیکن میں اس پر بات نہیں کر رہا، بلکہ خلیل صاحب کی اس بات پر بات کر رہا ہوں کہ وزیرا عظم موصوف نے روضہ رسول پر "سجدہ" اس لیے نہیں کیا کہ شرطوں کا ڈر تھا۔ یہ تو واقعی دلوں کا حال جاننے والی بات ہے، ماشاءاللہ!