نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    مبارکباد نور وجدان بٹیا کو سالگرہ بہت بہت مبارک

    آپ کو سالگرہ مبارک ہو نور وجدان صاحبہ۔
  2. محمد وارث

    جنرل باجوہ کی صحافیوں سے ملاقات؛ باجوہ ڈاکٹرائن کا تسلسل

    اکھنور کی فتح سے زیادہ سے زیادہ یہ ہونا تھا کہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گزرگاہ پاکستان کے قبضے میں آ جاتی اور انڈین فوج کو کچھ عرصہ کے لیے وہاں مشکلات پیش آتیں اور بس، لیکن اکھنور فتح کرنے کے لیے سیالکوٹ کے پاس انٹرنیشنل بارڈر کراس کرنا ضروری تھا جو کہ پاکستانی فوج نے کیا (اور یہی آپریشن گرنیڈ...
  3. محمد وارث

    رنگیلی چنریا!!!

    مجھے آپ کی باتوں سے مکمل اتفاق ہے سید صاحب، صرف یہ کہنا چاہ رہا تھا کہ کنگن بیچ کر اگر صرف ہمسائیوں کے ہاں ہی رونق دکھائی جاتی اور کرداروں کے اپنے گھر میں ہونے والے معمولات کو نہ دکھایا جاتا تو شاید قربانی کا تاثر قاری کے ذہن میں زیادہ پڑتا۔ ظاہر ہے یہ صرف میری رائے ہے۔ :)
  4. محمد وارث

    جنرل باجوہ کی صحافیوں سے ملاقات؛ باجوہ ڈاکٹرائن کا تسلسل

    بغض نہیں ہے بلکہ آپ کا مطالعہ انتہائی ناقص ہے۔ جنرل ملک کی تبدیلی تو بہت بعد کی بات ہے، مذکورہ دونوں آپریشنز ہی انتہائی ناکارہ تھے، اور چند فوجی جرنیلوں کے ساتھ ساتھ کچھ سیاسی شعبدہ باز بھی اس میں شامل تھے، نہ صرف یہ آپریشنز غلط طور پر تیار کیے گئے بلکہ ان میں جتنے بھی مفروضات تھے (یعنی جتنی...
  5. محمد وارث

    جنرل باجوہ کی صحافیوں سے ملاقات؛ باجوہ ڈاکٹرائن کا تسلسل

    ان میں فور سٹار جنرل کون تھا؟ دو احمدی جنرلز بھائی مشہور ہیں، لیفٹننٹ جنرل اختر حسین ملک اور لیفٹننٹ جنرل عبدالعلی ملک۔ ظاہر ہے دونوں ہی تھری سٹار جنرلز تھے۔ ہاں اول الذکر کے "کریڈٹ" پر 1965ء کے بدنامِ زمانہ آپریشن جبرالٹر اور آپریشن گرینڈ سلام ہیں، جو کہ دونوں ہی بری طرح ناکام ہوئے تھے!
  6. محمد وارث

    رنگیلی چنریا!!!

    اس تحریر میں دیا گیا پیغام واضح اور بلیغ ہے اور یقینی طور پر بہت اچھا بھی! لیکن بُنت کچھ ایسی ہے کہ ایک غیر محسوس پیغام بھی قاری تک پہنچ رہا ہے کہ گھر کی یا استعمال کی چیزیں بیچ کر بھی ہلا گلا کیا جا سکتا ہے یا تہوار منایا جا سکتا ہے۔ ظاہر ہے تحریر کا ہر گز، ہرگز یہ مقصد یا پیغام نہیں ہے لیکن...
  7. محمد وارث

    الیکشن کمیشن کوالیکٹرونک ووٹنگ مشین کےاستعمال کی اجازت

    آپ کو "فرطِ جذبات" میں تھوڑی سی غلطی لگ رہی ہے سر، کام میں مداخلت کرنا اور چیز ہے، اور قانون بنانا یا بدلنا چیزے دیگری۔ خود مختار ادارہ بھی پارلیمنٹ سے بالا نہیں ہے اور پارلیمان، جس کی برتری کا رونا بہت سے روتے ہیں، الیکشن کمیشن کو اختیارات دے بھی سکتا ہے اور لے بھی سکتا ہے!
  8. محمد وارث

    الیکشن کمیشن کوالیکٹرونک ووٹنگ مشین کےاستعمال کی اجازت

    کیا آرڈیننس ایک غیر آئینی فعل ہوتا ہے؟
  9. محمد وارث

    علی امام ِمن است و منم غلامِ علی - ہزار جانِ گرامی فدائے نامِ علی

    علی امام ِمن است و منم غلامِ علی - ہزار جانِ گرامی فدائے نامِ علی
  10. محمد وارث

    کرکٹ آسٹریلیا یوٹیوب چینل

    ظہیر عباس کے تو خیر ہم بھی فین رہے ہیں، انہی کو دیکھ دیکھ کر بچپن گزرا۔ سیالکوٹی تھے تو اور اچھے لگتے تھے، سیالکوٹ میں ایک بار ٹیسٹ میچ ہو رہا تھا تو ہمارے محلے کے ایک فیکٹری مالک نے انہیں اپنے گھر مدعو کیا (اَسی کی دہائی کی بات ہے، تب ایسا ہو جاتا تھا) تو وہاں ان سے آٹو گراف لینے کا شرف بھی...
  11. محمد وارث

    یکم مئی ، یوم ِ مزدور

    "غلامی" اسلام میں ایک مذہبی ٹرم نہیں ہے بلکہ جس وقت اسلام آیا اس وقت "غلامی" بحیثیت ایک سیکولر اور غیر مذہبی ادارہ ہر معاشرے میں رائج تھی بشمول عرب۔ اس لیے غلاموں کے ساتھ حسنِ سلوک کی تلقین تو کی گئی ہے لیکن "غلامی" کو ایک مذہبی ضرورت اسلام میں کہیں نہیں بنایا گیا۔ اُس وقت کی معاشرت کے مطابق...
  12. محمد وارث

    مغرب ’ہولوکاسٹ‘ کی طرح توہین رسالت کرنے والوں پربھی پابندی لگائے، وزیراعظم

    معاف کیجیے گا سید صاحب، میں آپ کی کوئی بات سمجھ نہیں پایا، اور شاید سمجھا بھی نہیں پایا۔ میں نے کہیں نہیں لکھا کہ ہم "غیر انسانی سوچ کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں"،میں صرف اتنا عرض کر رہا تھا کہ دنیا میں ہمیشہ ایک سوچ سے بہتر، ایک قوم سے بہتر کوئی دوسری قوم، کوئی دوسری سوچ رائج ہو جاتی ہے۔ اس دعوے پر...
  13. محمد وارث

    مغرب ’ہولوکاسٹ‘ کی طرح توہین رسالت کرنے والوں پربھی پابندی لگائے، وزیراعظم

    آپ کی بات درست ہے قریشی صاحب، اس خطے میں یہی ان پڑھ، جاہل، انگریزی نہ بولنے والے اور ڈگریاں نہ رکھنے والے ہی سولہویں اور سترہویں صدی میں دنیا کی سب سے بڑی جی ڈی پی تھے لیکن یہ ادھوری بات ہے! ہوا کیا؟ آپ انسانی تاریخ کے پانچ سات ہزار سال پر طائرانہ نظر ڈال لیجیئے، ہر عہد میں کسی کی de facto...
  14. محمد وارث

    تعارف تعارف طالش حسین طور

    خوش آمدید طالش صاحب۔
  15. محمد وارث

    معلوماتِ عامہ کے سوالات

    ع ۔ حسن کو تغافل میں جرأت آزما پایا:)
  16. محمد وارث

    عشق کی گلی

    کسی زمانے میں آنسو بھری آنکھوں کے ساتھ کرسیاں سیدھی کی جاتی تھیں، اب شاید سب کچھ ڈیجیٹل ہو گیا ہے۔ :)
  17. محمد وارث

    معلوماتِ عامہ کے سوالات

    صبر کریں خان صاحب، اور کیا بھی کہا جا سکتا ہے "خاک ہو جائیں گے خاں اُن کو خبر ہونے تک" :)
  18. محمد وارث

    معلوماتِ عامہ کے سوالات

    ارے خان صاحب میں بھی انتہائی سنجیدہ ہوں، کیا عمدہ شعر ہے کسی کا! سنبھالا ہوش تو مرنے لگے حسینوں پر ہمیں تو موت ہی آئی شباب کے بدلے :)
  19. محمد وارث

    معلوماتِ عامہ کے سوالات

    ناکام عاشق اور کیا، خان صاحب۔ :)
Top