اگر واقعی موت یا خودکشی کی وجوہات وہی ہیں جو کہ اوپر خبر میں بیان کی گئیں ہیں
تو اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہاں کے سیاست دان یا حکمران خود کو کس قدر ذمہ دار سمجھتے
ہیں یعنی اکاؤنٹ ایبل ۔ کاش وطن عزیز میں بھی اہل اقتدار حضرات ان لوگوں سے کچھ سبق
حاصل کریں۔
یہ ایک صحیح اقدام ہے کیونکہ جب تک علاج کی کوئی راہ نہیں نکلے گی ، کورونا وائرس سے
صحت یابی کی رفتار اور تعداد تشویشناک حد تک سست اور کم ہوگی ۔تاہم اگر فی مریض
ایک صحت یاب شخص کا پلازما درکار ہوا تو پاکستان میں ابھی تک تو شفایاب مریضوں کی
تعداد صرف 28 ہے ، تو اس مسئلے کو کس طرح حل کیا جائے گا ۔
جاسم بھائی ، آپ کے دیے ہوئے لنک پر جانے کے بعد ایک ویڈیو دیکھنے کو ملی جس میں
چائنہ ایک ہیرو کی طرح سب کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی امداد کرتا دکھائی دے
رہا ہے ۔ ' کیا یہ کھلا تضاد نہیں '! ( بقول سہیل وڑائچ )
یہاں یہ سوال بھی پیدا ہوتا ہے کہ اگر مریضوں اور اموات کی تعداد کے بارے میں
جھوٹ بولا جارہا ہے تو امریکہ کو یہ جھوٹ بول کر کیا فائدہ ملے گا ، جبکہ ہم جانتے
ہیں کہ امریکہ بہادر ہرکام اپنے فائدے کو سامنے رکھ کر کرتا ہے ۔